🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

46. بَابُ الْأَسْمَاءِ وَمَا جَاءَ فِي الْأَسْمَاءِ الْحَسَنَةِ
ناموں کا بیان اور اچھے ناموں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12827
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:
كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَفَاءَلُ وَلَا يَتَطَيَّرُ، وَيُعْجِبُهُ الِاسْمُ الْحَسَنُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ بِغَيْرِ كَذِبٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فال لے لیتے تھے لیکن آپ شگون نہیں لیتے تھے اور آپ کو اچھا نام پسند تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور وہ جھوٹ کے بغیر ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12827]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11294) اخرجه احمد فى المسند (2927 و 2328 و 2767)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2324»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12828
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ قَالَ:
كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا سَأَلَ عَنِ اسْمِ الرَّجُلِ وَكَانَ حَسَنًا، عُرِفَ ذَلِكَ فِي وَجْهِهِ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَ ذَلِكَ كَرِهَهُ، فَإِذَا نَزَلَ بِالْقَرْيَةِ سَأَلَ عَنِ اسْمِهَا، فَإِنْ كَانَ اسْمُهَا حَسَنًا سُرَّ بِذَلِكَ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَ ذَلِكَ رُئِيَ ذَلِكَ فِي وَجْهِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن شخیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی شخص کا نام پوچھتے تھے، تو اگر وہ اچھا ہوتا تھا تو اچھائی کا اندازہ آپ کے چہرے سے ہو جاتا تھا، اور اگر وہ اس کے علاوہ ہوتا تھا تو آپ اس کو ناپسند کرتے تھے، جب آپ کسی بستی میں پڑاؤ کرتے تھے، تو وہاں کا نام دریافت کر لیتے تھے، اگر اس کا نام اچھا ہوتا تھا تو آپ اس بات پر خوش ہوتے تھے اور اگر وہ اس کے علاوہ (یعنی برا) ہوتا تھا تو اس کا اندازہ آپ کے چہرے سے ہو جاتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف سعید بن بشیر کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12828]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12829
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" إِنَّ مِنْ حَقِّ الْوَلَدِ عَلَى الْوَالِدِ أَنْ يُحْسِنَ اسْمَهُ، وَأَنْ يُحْسِنَ أَدَبَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”والد کے ذمہ اولاد کے حقوق میں یہ بات شامل ہے کہ والد اس کا نام اچھا رکھے اور اس کی تربیت اچھی طرح سے کرے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سعید مقبری ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12829]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1984)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12830
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" إِذَا أَبْرَدْتُمْ إِلَيَّ بَرِيدًا، فَابْعَثُوهُ حَسَنَ الْوَجْهِ حَسَنَ الِاسْمِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ عُمَرُ بْنُ رَاشِدٍ، وَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ وَضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَطَرِيقُ الْبَزَّارِ ضَعِيفَةٌ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم لوگ میری طرف کسی قاصد کو بھیجو، تو ایسے شخص کو بھیجو جس کا چہرہ بھی اچھا ہو اور نام بھی اچھا ہو۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام طبرانی کی سند میں ایک راوی عمر بن راشد ہے، جسے عجلی نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور ائمہ نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، امام بزار کا طریق ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12830]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1986)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7743»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12831
وَعَنْ يَعِيشَ الْغِفَارِيِّ قَالَ: دَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَاقَةً يَوْمًا فَقَالَ:" مَنْ يَحْلِبُهَا؟". فَقَالَ رَجُلٌ: أَنَا. فَقَالَ:" مَا اسْمُكَ؟". قَالَ: مُرَّةُ. قَالَ:" اقْعُدْ".
ثُمَّ قَامَ آخَرُ، فَقَالَ:" مَا اسْمُكَ؟". قَالَ: مُرَّةُ. قَالَ:" اقْعُدْ".
ثُمَّ قَامَ آخَرُ، فَقَالَ:" مَا اسْمُكَ؟". قَالَ: جَمْرَةُ. فَقَالَ:" اقْعُدْ".
ثُمَّ قَامَ يَعِيشُ، فَقَالَ:" مَا اسْمُكَ؟". قَالَ: يَعِيشُ. قَالَ:" احْلِبْهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا یعیش غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹنی منگوائی، آپ نے دریافت کیا: کون اس کا دودھ دوہ لے گا؟ ایک صاحب نے عرض کی: میں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ اس نے عرض کی: مرہ (یعنی کڑوا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بیٹھ جاؤ۔ پھر ایک اور صاحب کھڑے ہوئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارا کیا نام ہے؟ اس نے کہا: مرہ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم بیٹھ جاؤ۔ پھر ایک اور صاحب کھڑے ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ اس نے جواب دیا: جمرہ (یعنی انگارہ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بیٹھ جاؤ۔ پھر سیدنا یعیش رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: یعیش۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کا دودھ دوہ لو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12831]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (277/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12832
وَعَنْ أَبِي حَدْرَدٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" مَنْ يَسُوقُ إِبِلَنَا هَذِهِ؟" - أَوْ:" مَنْ يُبَلِّغُ إِبِلَنَا هَذِهِ؟" - فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ:" مَا اسْمُكَ؟" قَالَ: فُلَانٌ. قَالَ:" اجْلِسْ". ثُمَّ قَامَ آخَرُ، فَقَالَ: أَنَا. قَالَ:" مَا اسْمُكَ؟". قَالَ: نَاجِيَةُ. قَالَ:" أَنْتَ لَهَا، فَسُقْهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ أَحْمَدَ بْنِ بَشِيرٍ، عَنْ عَمِّهِ، وَلَمْ أَرَ فِيهِمَا جَرْحًا وَلَا تَعْدِيلًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوحدرد رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کون ہمارے ان اونٹوں کو ہانک کر لے جائے گا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) کون ہمارے اونٹوں کو (منزل مقصود تک) پہنچائے گا، تو ایک صاحب کھڑے ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: فلاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیٹھ جاؤ۔ پھر ایک اور صاحب کھڑے ہوئے انہوں نے عرض کی: میں ایسا کر دوں گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ناجیہ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ کام کرو گے، تم انہیں لے جاؤ۔
یہ روایت امام طبرانی نے أحمد بن بشیر کے حوالے سے اس کے چچا سے نقل کی ہے، اور میں نے ان دونوں کے بارے میں کوئی جرح یا کوئی تعدیل نہیں پائی ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12832]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (353/22)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7802»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں