الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
111. بَابٌ فِيمَنِ افْتَخَرَ بِأَهْلِ الْجَاهِلِيَّةِ
اس شخص کا بیان، جو اہل جاہلیت کے حوالے سے، فخر کا اظہار کرتا ہے
حدیث نمبر: 13085
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَفْخَرُوا بِآبَائِكُمُ الَّذِينَ مَاتُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لِمَا يُدَهْدِهُ الْجُعَلُ بِمَنْخَرَيْهِ خَيْرٌ مِنْ آبَائِكُمُ الَّذِينَ مَاتُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" لَلَّذِي يُدَهْدِهُ الْجِعْلَانُ بِأَنْفِهِ خَيْرٌ مِنْهُمْ". وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اپنے ان آباؤ اجداد کے حوالے سے فخر نہ کرو جو زمانہ جاہلیت میں مر گئے تھے، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، جعل (نامی کیڑہ یا پرندہ) اپنے نتھنوں سے جو کچھ لڑھکاتا ہے وہ تمہارے ان آباؤ اجداد سے زیادہ بہتر ہے، جو زمانہ جاہلیت میں مر گئے تھے۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”جعلان (نامی پرندے یا کیڑے) اپنی ناک سے جو کچھ لڑھکاتے ہیں وہ ان لوگوں سے زیادہ بہتر ہے۔“ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13085]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”جعلان (نامی پرندے یا کیڑے) اپنی ناک سے جو کچھ لڑھکاتے ہیں وہ ان لوگوں سے زیادہ بہتر ہے۔“ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13085]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11862 و 11861) أخرجه احمد فى المسند (2739)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2734»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13086
وَعَنْ أَبِي رَيْحَانَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنِ انْتَسَبَ إِلَى تِسْعَةِ آبَاءٍ كُفَّارٍ، يُرِيدُ بِهِمْ عِزًّا وَكَرَامَةً، فَهُوَ عَاشِرُهُمْ فِي النَّارِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوریحانہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص نو کافر آباؤ اجداد کی طرف نسبت کر کے (یعنی ان کے حوالے سے اپنا نسب بیان کر کے) عزت اور کرامت کے اظہار کا ارادہ کرتا ہے، تو جہنم میں وہ ان کے ساتھ دسواں فرد ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13086]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13086]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1439) أخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (446) اخرجه احمد فى المسند (134/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16761»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13087
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: انْتَسَبَ رَجُلَانِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ أَحَدُهُمَا: أَنَا فُلَانُ بْنُ فُلَانٍ، فَمَنْ أَنْتَ لَا أُمَّ لَكَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: انْتَسَبَ رَجُلَانِ عَلَى عَهْدِ مُوسَى - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ أَحَدُهُمَا: أَنَا فُلَانُ بْنُ فُلَانٍ، حَتَّى عَدَّ تِسْعَةً، فَمَنْ أَنْتَ لَا أُمَّ لَكَ؟ فَقَالَ: أَنَا فُلَانُ بْنُ فُلَانِ ابْنِ الْإِسْلَامِ. قَالَ: فَأَوْحَى اللَّهُ تَعَالَى إِلَى مُوسَى - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ هَذَيْنِ الْمُنْتَسِبَيْنِ: أَمَّا أَنْتَ أَيُّهَا الْمُنْتَمِي - أَوِ الْمُنْتَسِبُ - إِلَى تِسْعَةٍ فِي النَّارِ فَأَنْتَ عَاشِرُهُمْ، وَأَمَّا أَنْتَ يَا هَذَا الْمُنْتَسِبُ إِلَى اثْنَيْنِ فِي الْجَنَّةِ فَأَنْتَ ثَالِثُهُمَا فِي الْجَنَّةِ". رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ يَزِيدَ بْنِ زِيَادِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں دو آدمیوں نے ایک دوسرے کے مقابلے میں نسب بیان کیا، ان میں سے ایک نے کہا: میں فلاں بن فلاں ہوں، تم کون ہو؟ تمہاری ماں نہ رہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں دو آدمیوں نے نسب بیان کیا، ان میں سے ایک نے یہ کہا: کہ میں فلاں بن فلاں ہوں، یہاں تک کہ اس نے اپنے نو اجداد شمار کروائے (اور پھر بولا:) تم کون ہو، تمہاری ماں نہ رہے۔ اس شخص نے جواب دیا: میں فلاں بن فلاں بن اسلام ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو اللہ تعالیٰ نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی طرف یہ وحی کی: یہ دو افراد ہیں، جنہوں نے ایک دوسرے کے مقابلے میں نسب کا اظہار کیا ہے، تو اے وہ شخص جس نے اپنی نسبت ان نو افراد کی طرف کی، جو جہنم میں ہیں تو تم ان کے ساتھ دسویں ہو گے، اور اے وہ شخص جس نے اپنی نسبت دو افراد کی طرف کی، جو جنت میں ہیں، تو تم ان کے ساتھ تیسرے فرد جنت میں ہو گے۔“
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف یزید بن زیاد بن ابوالجعد کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13087]
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف یزید بن زیاد بن ابوالجعد کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13087]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (128/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20674»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13088
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" انْتَسَبَ رَجُلَانِ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ عَلَى عَهْدِ مُوسَى - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَحَدُهُمَا مُسْلِمٌ وَالْآخَرُ مُشْرِكٌ، فَانْتَسَبَ الْمُشْرِكُ فَقَالَ: أَنَا فُلَانُ بْنُ فُلَانٍ حَتَّى عَدَّ تِسْعَةَ آبَاءٍ. ثُمَّ قَالَ لِصَاحِبِهِ: انْتَسِبْ لَا أُمَّ لَكَ. فَقَالَ: أَنَا فُلَانُ بْنُ فُلَانٍ وَأَنَا بَرِيءٌ مِمَّا وَرَاءَ ذَلِكَ. فَنَادَى مُوسَى فِي النَّاسِ فَجَمَعَهُمْ، ثُمَّ قَالَ: قَدْ قُضِيَ بَيْنَكُمَا، أَمَّا أَنْتَ الَّذِي انْتَسَبْتَ إِلَى آبَاءٍ، فَإِنَّكَ تُوَفِّيهِمُ الْعَاشِرَ فِي النَّارِ، وَأَمَّا أَنْتَ الَّذِي انْتَسَبْتَ إِلَى أَبَوَيْكَ فَأَنْتَ امْرُؤٌ مِنْ أَهْلِ الْإِسْلَامِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَحْمَدُ مَوْقُوفًا عَلَى مُعَاذٍ وَأَحَدُ أَسَانِيدِ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ وَكَذَلِكَ رِجَالُ أَحْمَدَ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں بنی اسرائیل سے تعلق رکھنے والے دو افراد نے ایک دوسرے کے سامنے اپنا نسب بیان کیا، ان میں سے ایک مسلمان تھا اور دوسرا مشرک تھا، مشرک نے نسب بیان کرتے ہوئے یہ کہا: کہ میں فلاں بن فلاں ہوں، یہاں تک کہ اس نے اپنے نو آباء کے نام بیان کئے، پھر اس نے اپنے دوسرے فریق سے کہا: تم اپنا نسب بیان کرو تمہاری ماں نہ رہے، تو اس نے کہا: میں فلاں بن فلاں ہوں اور میں اس چیز سے بری ہوں، جو اس سے پیچھے ہے، سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے لوگوں میں اعلان کروا کے انہیں جمع کروایا اور پھر فرمایا: جہاں تک تمہارا تعلق ہے، اے وہ شخص! جس نے اپنا نسب نو آباء تک بیان کیا ہے، تم جہنم میں ان کے ساتھ مل کے دس کی تعداد کو پورا کر دو گے، اور اے وہ شخص جس نے اپنے دو آباء تک کے نسب کو بیان کیا ہے تم اہل اسلام میں سے ایک فرد ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد نے اسے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ پر موقوف روایت کے طور پر نقل کیا ہے، امام طبرانی کی مختلف اسانید میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، امام أحمد کے رجال کا معاملہ بھی اسی طرح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13088]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد نے اسے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ پر موقوف روایت کے طور پر نقل کیا ہے، امام طبرانی کی مختلف اسانید میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، امام أحمد کے رجال کا معاملہ بھی اسی طرح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13088]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (139/20) اخرجه احمد فى المسند (241/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13089
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُلُّكُمْ بَنُو آدَمَ، وَآدَمُ مِنْ تُرَابٍ، لَيَنْتَهِيَنَّ قَوْمٌ يَفْخَرُونَ بِآبَائِهِمْ، أَوْ لَيَكُونُنَّ أَهْوَنُ عَلَى اللَّهِ مِنَ الْجِعْلَانِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْعُرَنِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم سب سیدنا آدم علیہ السلام کی اولاد ہو، اور سیدنا آدم علیہ السلام کو مٹی سے پیدا کیا گیا تھا، لوگ اپنے آباؤ اجداد پر فخر کرنے سے یا تو باز آ جائیں گے، یا پھر وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک جعلان (نامی کیڑے یا پرندے) سے زیادہ بے حیثیت ہوں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسن بن حسین عرنی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13089]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسن بن حسین عرنی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13089]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2043 و 3584)، أخرجه مسند البزار برقم: 2938»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13090
وَعَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ ذُكِرَ عِنْدَهُ شَرَفُ الْجَاهِلِيَّةِ فَقَالَ: دَعُوا هَذَا فَإِنَّ الْإِسْلَامَ عَمَّرَ بُيُوتًا كَانَتْ خَامِلَةً، وَأَخْمَلَ بُيُوتًا كَانَتْ عَامِرَةً، فَإِنْ أَبَيْتُمْ، فَإِنَّ أَخَا بَنِي تَمِيمِ بْنِ جُدْعَانَ لَمَّا مَاتَ تَقَسَّمَ النَّاسُ الْمَجْدَ بَعْدَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ہشام بن عروہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو سنا، ان کے سامنے زمانہ جاہلیت کے شرف کا ذکر کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: اسے چھوڑ دو کیونکہ اسلام نے ایسے گھروں کو آباد کیا ہے، جو بے آباد تھے اور ایسے گھروں کو بے آباد کر دیا ہے، جو پہلے آباد تھے، اگر تم نہیں مانتے تو بنو تمیم بن جدعان سے تعلق رکھنے والا فرد جب فوت ہوا، تو اس کے بعد لوگوں نے بزرگی کو آپس میں تقسیم کر لیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن ابوزناد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13090]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن ابوزناد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13090]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف