الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
112. بَابٌ فِيمَنْ يُعَيِّرُ بِالنَّسَبِ أَوْ غَيْرِهِ
اس شخص کا بیان جو نسب کے حوالے سے یا کسی اور حوالے سے (کسی دوسرے شخص کو) عار دلائے
حدیث نمبر: 13091
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَبَبْتُ رَجُلًا فِي الْإِسْلَامِ بِأُمٍّ لَهُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَاسْتَعْدَى عَلَيَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ فِيكَ شُعْبَةٌ مِنَ الْكُفْرِ". فَلَمَّا ذَكَرَ الْكُفْرَ اضْطَرَبَتْ رِجْلَايَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَا أَسُبُّ مُسْلِمًا بَعْدَهُ أَبَدًا. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے ایک مسلمان شخص کو اس کی زمانہ جاہلیت سے تعلق رکھنے والی ماں کے حوالے سے برا کہا:، اس شخص نے میرے خلاف نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے شکایت کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے اندر کفر کا ایک شعبہ ہے“ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کفر کا ذکر کیا تو میری ٹانگیں کانپنے لگیں، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، میں اس کے بعد کبھی کسی مسلمان کو برا نہیں کہوں گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13091]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13091]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2037)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8917»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13092
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَوْلَيَانِ، حَبَشِيٌّ وَقِبْطِيٌّ، فَاسْتَبَّا وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْمَعُ فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: يَا حَبَشِيٌّ. وَقَالَ الْآخَرُ: يَا قِبْطِيٌّ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَقُولُوا هَذَا، إِنَّمَا أَنْتُمَا رَجُلَانِ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: يَا قِبْطِيُّ مَكَانَ: يَا نَبَطِيُّ، وَقَالَ:" مِنْ آلِ مُحَمَّدٍ" مَكَانَ:" أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -". وَفِي إِسْنَادِهِمَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ وَهُوَ عَلَى ضَعْفِهِ حَسَنُ الْحَدِيثِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دو غلام تھے، ان میں سے ایک حبشی تھا اور ایک قبطی تھا، ان دونوں کا جھگڑا ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ سن رہے تھے، اُن میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: اے حبشی! دوسرے نے کہا: اے قبطی! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ اس طرح نہ کہو! تم دونوں سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے دو افراد ہو۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے ”اے نبطی“ کی جگہ ”اے قبطی“ کے الفاظ نقل کئے ہیں اور ”اصحاب محمد“ کی جگہ ”آل محمد“ کے الفاظ نقل کئے ہیں۔ ان دونوں روایات کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوز یاد ہے اور وہ اپنے ضعیف ہونے کے باوجود حسن الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13092]
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے ”اے نبطی“ کی جگہ ”اے قبطی“ کے الفاظ نقل کئے ہیں اور ”اصحاب محمد“ کی جگہ ”آل محمد“ کے الفاظ نقل کئے ہیں۔ ان دونوں روایات کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوز یاد ہے اور وہ اپنے ضعیف ہونے کے باوجود حسن الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13092]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (573) أخرجه ابو يعلى فى المسند (4146)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 546، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2553، 2735، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5393»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 13093
وَعَنْ ثَوْبَانَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تُؤْذُوا عِبَادَ اللَّهِ، وَلَا تُعَيِّرُوهُمْ، وَلَا تَطْلُبُوا عَوْرَاتِهِمْ، فَإِنَّهُ مَنْ تَطَلَّبَ عَوْرَةَ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ، طَلَبَ اللَّهُ عَوْرَتَهُ حَتَّى يَفْضَحَهُ فِي بَيْتِهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مَيْمُونِ بْنِ عَجْلَانَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ کے بندوں کو اذیت نہ پہنچاؤ، تم انہیں عار نہ دلاؤ، تم ان کے پوشیدہ معاملات تلاش نہ کرو کیونکہ جو شخص اپنے مسلمان بھائی کے پوشیدہ معاملے کی تلاش کرے گا، اللہ تعالیٰ اس کے پوشیدہ معاملے کی طرف متوجہ ہو کر اس شخص کو رسوائی کا شکار کر دے گا، جبکہ وہ (شخص) اپنے گھر میں موجود ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف میمون بن عجلان کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13093]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف میمون بن عجلان کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13093]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (279/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21896»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح