الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
121. بَابٌ فِيمَنْ يُتَّقَى شَرُّهُ وَلَا يُرْجَى خَيْرُهُ وَعَكْسُهُ
اس شخص کا بیان جس کے شر سے بچاتا ہے، اور جس سے بھلائی کی توقع نہیں رکھی جاتی ہے یا جو اس کے برعکس ہو
حدیث نمبر: 13112
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِشِرَارِكُمْ؟" قَالُوا: بَلَى. قَالَ:" شِرَارُكُمْ مَنْ يُتَّقَى شَرُّهُ، وَلَا يُرْجَى خَيْرُهُ، وَخِيَارُكُمْ مَنْ يُرْجَى خَيْرُهُ، وَلَا يُتَّقَى شَرُّهُ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ سُحَيْمٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کیا میں تمہیں تمہارے سب سے برے لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے سب سے برے لوگ وہ ہیں کہ جن کے شر سے بچنے کی کوشش کی جائے اور ان سے بھلائی کی توقع نہ رکھی جائے اور تمہارے سب سے بہتر وہ لوگ ہیں جن سے بھلائی کی توقع رکھی جائے اور جن کے شر سے بچنے کی ضرورت نہ ہو۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن سحیم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13112]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن سحیم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13112]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (3910) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (20/17)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7171»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً