الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
174. بَابٌ
بلا عنوان
حدیث نمبر: 13279
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُبْشِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَطَعَ سِدْرَةً مِنْ سِدْرِ الْحَرَمِ، صَوَّبَ اللَّهُ رَأْسَهُ فِي النَّارِ". قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ غَيْرَ قَوْلِهِ:" مِنْ سِدْرِ الْحَرَمِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ بَقِيَّةُ أَحَادِيثِ هَذَا الْبَابِ فِي الْبَيْعِ بَعْدَ بَابِ اتِّخَاذِ الشَّجَرِ.
سیدنا عبدالله بن حبشی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص حرم کے بیری کے درختوں میں سے کوئی درخت کاٹ دیتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کو سر کے بل جہنم میں ڈال دے گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کئے ہیں: ”حرم کے بیری کے درختوں میں سے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ اس نوعیت کی کچھ احادیث خرید و فروخت سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں جو درخت لگانے سے متعلق باب میں ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13279]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2462)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 5239، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2462»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح