🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

175. بَابُ الْبَيَانِ وَتَشْقِيقِ الْكَلَامِ
بیان (یعنی کلام کرنا) اور کلام کو بنا سنوار کر کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13280
عَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّذِينَ يُشَقِّقُونَ الْكَلَامَ تَشْقِيقَ الشِّعْرِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ جَابِرُ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں پر لعنت کی ہے، جو اپنے کلام کو یوں بنا سنوار کے کرتے ہیں جس طرح شعر کو بنایا سنوارا جاتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13280]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (98/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16457»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13281
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ سَعْدٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ - قَالَ: كَانَ لِي إِلَى أَبِي سَعْدٍ. وَعَنْ مُجَمِّعٍ قَالَ: كَانَ لِعُمَرَ بْنِ سَعْدٍ إِلَى أَبِيهِ حَاجَةٌ، فَقَدَّمَ بَيْنَ يَدَيْ حَاجَتِهِ كَلَامًا مِمَّا يُحَدِّثُ النَّاسُ، يَتَوَصَّلُونَ بِهِ، لَمْ يَكُنْ سَعْدٌ يَسْمَعُهُ، فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ: يَا بُنَيَّ، قَدْ فَرَغْتَ مِنْ كَلَامِكَ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: مَا كُنْتُ مِنْ حَاجَتِكَ أَبْعَدُ، وَلَا كُنْتُ فِيكَ أَزْهَدُ مِنِّي مُنْذُ سَمِعْتُ كَلَامَكَ (هَذَا) سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" سَيَكُونُ قَوْمٌ يَأْكُلُونَ بِأَلْسِنَتِهِمْ كَمَا تَأْكُلُ الْبَقَرُ مِنَ الْأَرْضِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ مِنْ طُرُقٍ وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَأَحْسَنُهَا مَا رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَخْرُجَ قَوْمٌ يَأْكُلُونَ بِأَلْسِنَتِهِمْ كَمَا تَأْكُلُ الْبَقَرُ بِأَلْسِنَتِهَا". وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ زَيْدَ بْنَ أَسْلَمَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ سَعِدٍ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
عمر بن سعد بن ابی وقاص بیان کرتے ہیں: مجھے اپنے والد سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے ایک کام تھا، مجمع نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے کہ عمر بن سعد کو اپنے والد سے ایک کام تھا۔ انہوں نے اپنے والد کے سامنے اپنے کام کا ذکر کرتے ہوئے ایسا کلام ذکر کیا کہ جو لوگوں میں ان دنوں بعد میں رواج پذیر ہوا تھا جو مقفع و مسجع ہوتا تھا۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے وہ کلام پہلے نہیں سنا تھا، جب وہ صاحب کلام کر کے فارغ ہوئے، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے میرے بیٹے تم اپنے کلام سے فارغ ہو گئے ہو؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب سے میں نے تمہارا یہ کلام سنا ہے، میں تمہاری ضرورت (پوری کرنے) سے اتنا دور کبھی نہیں تھا، اور نہ ہی تمہارے بارے میں کبھی اتنا بے رغبت ہوا تھا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوے سنا ہے: ”عنقریب ایسے لوگ آئیں گے جو اپنی زبانوں کے ذریعے یوں کھائیں گے جس طرح زمین سے گائے کھاتی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام بزار نے مختلف طرق کے حوالوں سے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا، اس میں سب سے زیادہ عمدہ روایت وہ ہے، جسے امام أحمد نے زید بن اسلم کے حوالے سے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے، وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک ایسی قوم نہیں آ جائے گی جو اپنی زبانوں کے حوالے سے یوں کھائیں گے جس طرح گائے اپنی زبان کے حوالے سے کھاتی ہے۔“ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف یہ ہے کہ زید بن اسلم نامی راوی نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13281]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2081 و 2080) اخرجه احمد فى المسند (1597 و 1517)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1520، وأخرجه مسند البزار برقم: 1193»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13282
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ يُبْغِضُ الْبَلِيغَ مِنَ الرِّجَالِ، الَّذِي يَتَخَلَّلُ بِلِسَانِهِ كَمَا تَخَلَّلُ الْبَاقِرَةُ بِلِسَانِهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ ایسے بلیغ شخص کو ناپسند کرتا ہے، جو اپنی زبان موڑ کر یوں، کلام کرتا ہے جس طرح گائے اپنی زبان موڑتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13282]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9026»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13283
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ الْبَيَانَ كُلُّ الْبَيَانِ شُعْبَةٌ مِنَ الشَّيْطَانِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَمْزَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک بیان سارے کا سارا شیطان کا شعبہ ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد أحمد بن محمد بن یحیی بن حمزہ سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13283]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (44)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 44»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13284
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ كَرِهَ لَكُمُ الْبَيَانَ كُلَّ الْبَيَانِ".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے بیان کو، جو عمل بیان ہو، اس کو ناپسندیدہ قرار دیا ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13284]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7695)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13285
وَبِسَنَدِهِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الْمُتَشَدِّقِينَ فِي النَّارِ". رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ وَفِي إِسْنَادِهِمَا عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
اسی سند کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان منقول ہے: ”بے شک باچھیں پھیلا کر بات کرنے والے لوگ جہنم میں جائیں گے۔“ یہ دونوں روایات امام طبرانی نے نقل کی ہیں اور ان دونوں کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13285]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7696)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13286
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ مِنَ الْبَيَانِ سِحْرًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَحَدُ إِسْنَادَيْهِ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک بعض بیان جادو ہوتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی دو اسناد میں سے ایک حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13286]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10094 و 10025)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3769، 4330، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10025، 10094، 10345»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13287
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَدِمَ عَلَيْهِ وَفْدُ بَنِي تَمِيمٍ، عَلَيْهِمْ قَيْسُ بْنُ عَاصِمٍ وَعَمْرُو بْنُ الْأَهْتَمِ، وَالزِّبْرِقَانُ بْنُ بَدْرٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعَمْرِو بْنِ الْأَهْتَمِ:" مَا تَقُولُ فِي الزِّبْرِقَانِ بْنِ بَدْرٍ؟" فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مُطَاعٌ فِي أَنْدِيَتِهِ، شَدِيدُ الْعَارِضَةِ، مَانِعٌ لِمَا وَرَاءَ ظَهْرِهِ. فَقَالَ الزِّبْرِقَانُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ لَيَعْلَمُ مِنِّي أَكْثَرَ مِمَّا وَصَفَنِي بِهِ، وَلَكِنَّهُ حَسَدَنِي. فَقَالَ عَمْرٌو: وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ لَزَمِنُ الْمُرُوءَةِ، ضَيِّقُ الْعَطَنِ، لَئِيمُ الْخَالِ، أَحْمَقُ الْوَلَدِ، وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا كَذَبْتُ أَوَّلًا وَلَقَدْ صَدَقْتُ آخِرًا، وَلَكِنِّي رَضِيتُ فَقُلْتُ أَحْسَنَ مَا عَلِمْتُ، وَغَضِبْتُ فَقُلْتُ أَقْبَحَ مَا عَلِمْتُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ مِنَ الْبَيَانِ لَسِحْرًا، وَإِنَّ مِنَ الشِّعْرِ لَحِكَمًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَى الْإِصْطَخْرِيِّ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ كَثِيرِ بْنِ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے بنو تمیم کا وفد آپ کی خدمت میں آیا، جن کے سربراہ سیدنا قیس بن عاصم، سیدنا عمرو بن اہتم اور سیدنا زبرقان بن بدر رضی اللہ عنہم تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمرو بن اہتم رضی اللہ عنہ سے کہا: تم زبرقان بن بدر کے بارے میں کیا کہتے ہو؟ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! یہ اپنی محفل میں پیشوا ہے، شدید مقابلہ کرنے والا ہے اور اپنی پشت کے پیچھے رکاوٹ بننے والا ہے، تو زبرقان نے کہا: یا رسول اللہ! اس نے جو میری صفت بیان کی ہے، یہ میرے بارے میں مجھ سے زیادہ بہتر جانتا ہے لیکن یہ مجھ سے حسد کرتا ہے، تو عمرو نے کہا: اللہ کی قسم یا رسول اللہ! یہ مروت کے حوالے سے لنجا ہے، مہمان نوازی کے حوالے سے تنگ ہے، ننھیال کے حوالے سے کمینہ ہے، اولاد ہونے کے اعتبار سے احمق ہے، اللہ کی قسم! یا رسول اللہ! میں نے پہلے بھی غلط بات نہیں کی تھی اور بعد میں بھی سچ ہی بولا: ہے، میں جب راضی ہوا تو میں نے اس کے بارے میں جو زیادہ سے زیادہ بہتر بات جانتا تھا، وہ بیان کر دی اور جب میں غصے میں آیا، تو میں نے اس کے بارے میں جو زیادہ بری باتیں جانتا تھا، وہ بیان کر دیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک بعض بیان جادو ہوتے ہیں، اور بعض اشعار حکمت والے ہوتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں محمد بن موسیٰ اصطخری کے حوالے سے حسن بن کثیر بن یحیی بن ابوکثیر سے نقل کی ہے، اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13287]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7667»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13288
وَعَنْ مَعْنِ بْنِ يَزِيدَ أَوْ أَبِي مَعْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اجْتَمِعُوا فِي مَسَاجِدِكُمْ فَإِذَا اجْتَمَعَ كُلُّ قَوْمٍ فَلْيُؤْذِنُونِي". قَالَ: فَاجْتَمَعْنَا أَوَّلَ النَّاسِ فَأَتَيْنَاهُ، فَجَاءَ يَمْشِي مَعَنَا حَتَّى جَلَسَ إِلَيْنَا، فَتَكَلَّمَ مُتَكَلِّمٌ مِنَّا فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَيْسَ لِلْحَمْدِ دُونَهُ مُقْتَصِرٌ، وَلَيْسَ وَرَاءَهُ مَنْفَذٌ، وَنَحْوَ هَذَا. فَغَضِبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَامَ، فَتَلَاوَمْنَا وَلَامَ بَعْضُنَا بَعْضًا فَقُلْنَا: خَصَّنَا اللَّهُ (بِهِ) أَنْ أَتَانَا أَوَّلَ النَّاسِ وَإِنْ فَعَلَ وَفَعَلَ. قَالَ: فَأَتَيْنَاهُ فَوَجَدْنَاهُ فِي مَسْجِدِ بَنِي فُلَانٍ فَكَلَّمْنَاهُ، فَأَقْبَلَ يَمْشِي مَعَنَا حَتَّى جَلَسَ فِي مَجْلِسِهِ الَّذِي كَانَ فِيهِ أَوْ قَرِيبًا مِنْهُ فَقَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ مَا شَاءَ جَعَلَ بَيْنَ يَدَيْهِ، وَمَا شَاءَ جَعَلَ خَلْفَهُ، وَإِنَّ مِنَ الْبَيَانِ سِحْرًا". ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا فَأَمَرَنَا وَكَلَّمَنَا وَعَلَّمَنَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ سُهَيْلِ بْنِ ذِرَاعٍ وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثٌ فِي قَوْلِهِ:" إِنَّ مِنَ الشِّعْرِ حِكَمًا، وَإِنَّ مِنَ الْبَيَانِ سِحْرًا".
سیدنا معن بن یزید یا شاید سیدنا ابومعن رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنی مساجد میں اکٹھے ہو جاؤ، جب سب لوگ جمع ہو جائیں تو مجھے اطلاع دینا، راوی کہتے ہیں: ہم سب لوگ اکٹھے ہوئے پھر ہم آپ کے پاس آئے، تو آپ ہمارے ساتھ چلتے ہوئے تشریف لائے اور ہمارے پاس تشریف فرما ہوئے، ہم میں سے کسی نے گفتگو کرتے ہوئے یہ کہا: ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جس سے پہلے حمد پر اکتفاء کرنے والا کوئی نہیں ہے، اور اس سے آگے کوئی راستہ نہیں ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غصے میں آ گئے اور کھڑے ہو گئے، ہم نے ایک دوسرے کو ملامت کی، ہم نے کہا: اللہ تعالیٰ نے ہمیں آپ کے حوالے سے خصوصیت عطا کی ہے کہ آپ لوگوں میں سب سے پہلے ہمارے پاس تشریف لائے تھے، لیکن پھر یہ ہو گیا اور وہ ہو گیا۔ راوی کہتے ہیں: پھر ہم آپ کے پاس آئے، ہم نے آپ کو بنو فلاں کی مسجد میں پایا، ہم نے آپ کے ساتھ بات چیت کی تو آپ چلتے ہوئے ہمارے ساتھ تشریف لے آئے، یہاں تک کہ آپ اسی محفل میں تشریف فرما ہوئے جہاں آپ پہلے تشریف فرما تھے، یا اس جگہ کے قریب تشریف فرما ہوئے، آپ نے فرمایا: ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے۔ اس نے جو چاہا وہ اپنے آگے رکھا اور جو چاہا اپنے پیچھے کیا اور بعض بیان جادو ہوتے ہیں۔“ راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف متوجہ ہوئے، آپ نے ہمیں احکام بیان کئے، آپ نے ہمارے ساتھ بات چیت کی، ہمیں تعلیمات دیں۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف سہیل بن ذراع کا معاملہ مختلف ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ”بعض اشعار حکمت ہوتے ہیں، اور بعض بیان جادو ہوتے ہیں)“ یہ حدیث آگے چل کے آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13288]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (442/19)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15434، 2810، 2856»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں