الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
177. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشِّعْرِ وَالشُّعَرَاءِ
شعر اور شاعروں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13307
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ وَعُتَبَةَ بْنِ عَبْدٍ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَأَنْ يَمْتَلِئَ جَوْفُ أَحَدِكُمْ قَيْحًا، خَيْرٌ مِنْ أَنْ يَمْتَلِئَ شِعْرًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ عُمَارَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ اور سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ یہ دونوں بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کسی ایک شخص کے پیٹ کا پیپ سے بھر جانا، اس سے زیادہ بہتر ہے کہ وہ شاعری سے بھر جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بشر بن عمارہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13307]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بشر بن عمارہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13307]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 247»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13308
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَأَنْ يَمْتَلِئَ جَوْفُ أَحَدِكُمْ مِنْ عَانَتِهِ إِلَى لِهَاتِهِ قَيْحًا يَتَخَضْخَضُ، خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَمْتَلِئَ شِعْرًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم میں سے کسی ایک شخص کے پیٹ کا، پیٹ کے زیریں حصے سے لے کر گردن تک پیپ سے بھر جانا، جو اچھی طرح سے بھرا ہوا ہو، یہ اس کے حق میں اس سے زیادہ بہتر ہے کہ وہ شاعری سے بھر جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13308]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13308]
تخریج الحدیث: «أخرجه شرح معاني الآثار برقم: 6986»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 13309
وَعَنْ أَبِي الزَّعْرَاءِ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ -: لَأَنْ يَمْتَلِئَ جَوْفُ الرَّجُلِ قَيْحًا، خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَمْتَلِئَ شِعْرًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي الزَّعْرَاءِ وَاسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَانِئٍ وَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ وَابْنُ حِبَّانَ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
ابوزعراء بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آدمی کے پیٹ کا پیپ سے بھر جانا اس کے لئے اس سے زیادہ بہتر ہے کہ وہ شاعری سے بھر جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوزعراء کا معاملہ مختلف ہے۔ اس کا نام عبداللہ بن ہانی ہے، عجلی اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13309]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9752)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9752»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 13310
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ مَثَّلَ بِالشِّعْرِ فَلَيْسَ لَهُ عِنْدَ اللَّهِ خَلَاقٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص شعر موزوں کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اس کا کوئی حصہ نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن نصیر ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، اور ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے، وہ کہتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13310]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10977)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13311
وَعَنْ أَبِي بَرْزَةَ قَالَ: كُنَّا قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ، فَسَمِعَ رَجُلَيْنِ وَهُمَا يَتَغَنَّيَانِ، وَأَحَدُهُمَا يُجِيبُ الْآخَرَ وَهُوَ يَقُولُ:
لَا يَزَالُ حَوَارِيَّ تَلُوحُ عِظَامُهُ زَوَى الْحَرْبَ عَنْهُ أَنْ يُجَنَّ فَيُقْبَرَا فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" انْظُرُوا مَنْ هُمَا". قَالَ: فَقَالُوا: فُلَانٌ وَفُلَانٌ. قَالَ: فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ أَرْكِسْهُمَا رَكْسًا، وَدُعَّهُمَا إِلَى النَّارِ دَعًّا". رَوَاهُ أَحْمَدُ (وَالْبَزَّارُ وَقَالَ: نَظَرَ إِلَى رَجُلَيْنِ يَوْمَ أُحُدٍ يَتَمَثَّلَانِ بِهَذَا الشِّعْرِ فِي حُجْرَةٍ. وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ) ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ وَالْأَكْثَرُ عَلَى تَضْعِيفِهِ.

سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے آپ نے دو افراد کو سنا وہ دونوں گنگنا رہے تھے، ان میں سے ایک دوسرے کو جواب دے رہا تھا اور یہ کہہ رہا تھا: ”میرا ساتھی ایسا رہا، کہ اس کی ہڈیاں چمک رہی تھیں، جب جنگ اُس سے ہٹی، تو اس کا یہ عالم ہوا کہ اس کو قبر میں چھپا دیا گیا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم لوگ جائزہ لو! کہ یہ دونوں کون ہیں؟ لوگوں نے بتایا: یہ فلاں ہے اور فلاں ہے، راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! تو ان دونوں کو اوندھا کر دے اور انہیں جہنم کی طرف لے جا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ احد کے دن دو افراد کی طرف دیکھا جو ایک حجرے میں یہ شعر ایک دوسرے کو سنا رہے تھے۔ امام ابویعلیٰ نے بھی اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوزیاد ہے، زیادہ تر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13311]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2093) اخرجه احمد فى المسند (421/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19281»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13312
وَعَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ، إِذْ سَمِعَ صَوْتَ غِنَاءٍ فَقَالَ:" مَا هَذَا؟". فَنَظَرُوا فَإِذَا رَجُلٌ يُطَارِحُ رَجُلًا الْغِنَاءَ:
لَا يَزَالُ حَوَارِيَّ تَلُوحُ عِظَامُهُ زَوَى الْحَرْبَ عَنْهُ أَنْ يُجَنَّ فَيُقْبَرَا فَقَالَ:" اللَّهُمَّ أَرْكِسْهُمَا فِي النَّارِ فِي الْفِتْنَةِ رَكْسًا، وَدُعَّهُمَا إِلَى نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.

سیدنا مطلب بن ربیعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کر رہے تھے اسی دوران آپ نے کسی کے گانے کی آواز سنی، آپ نے دریافت کیا: یہ کیا ہے؟ لوگوں نے دیکھا تو ایک شخص دوسرے شخص کو گا کر یہ سنا رہا تھا: ”میرا ساتھی ایسا رہا، کہ اس کی ہڈیاں چمک رہی تھیں، جب جنگ اُس سے ہٹی، تو اس کا یہ عالم ہوا کہ اس کو قبر میں چھپا دیا گیا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! تو ان دونوں کو آگ میں، فتنے میں اوندھا کر دے، اور انہیں جہنم کی آگ کی طرف لے جا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13312]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13312]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7076»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13313
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَمِعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَوْتَ رَجُلَيْنِ وَهُمَا يَتَغَنَّيَانِ، وَهُمَا يَقُولَانِ:
لَا يَزَالُ حَوَارِيَّ تَزُولُ عِظَامُهُ زَوَى الْحَرْبُ عَنْهُ أَنْ يُجَنَّ فَيُقْبَرَا فَسَأَلَ عَنْهُمَا، فَقِيلَ لَهُ: مُعَاوِيَةٌ وَعَمْرُو بْنُ أَبِي الْعَاصِ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ أَرْكِسْهُمَا فِي الْفِتْنَةِ رَكْسًا، وَدُعَّهُمَا إِلَى النَّارِ دَعًّا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ سَوَادَةَ النَّخَعِيُّ وَهُوَ كَذَّابٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو افرد کی آواز سنی وہ دونوں گا رہے تھے اور وہ دونوں یہ گا رہے تھے: ”میرا ساتھی ایسا رہا، کہ اس کی ہڈیاں چمک رہی تھیں، جب جنگ اُس سے ہٹی، تو اس کا یہ عالم ہوا کہ اس کو قبر میں چھپا دیا گیا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے بارے میں دریافت کیا، تو بتایا گیا: معاویہ اور عمرو بن ابوالعاص ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! تو ان دونوں کو فتنے میں اوندھا کر دے اور انہیں جہنم کی طرف لے جا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن سوادہ نخعی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13313]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن سوادہ نخعی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13313]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10970)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10970»
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 13314
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَحِلُّ بَيْعُ الْمُغَنِّيَاتِ وَلَا شِرَاؤُهُنَّ وَلَا التِّجَارَةُ فِيهِنَّ، وَأَثْمَانُهُنَّ حَرَامٌ وَالِاسْتِمَاعُ إِلَيْهِنَّ فِتْنَةٌ". قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ غَيْرَ قَوْلِهِ:" وَالِاسْتِمَاعُ إِلَيْهِنَّ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”گانے والی عورتوں کو فروخت کرنا اور انہیں خریدنا حلال نہیں ہے، ان کی تجارت حلال نہیں ہے، ان کی قیمت حرام ہے، اور ان کو سننا فتنہ ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ان کو سننا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13314]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني 7805 و 7855 و 7861 و 7862، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2168، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21665، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7749»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13315
وَعَنْ سِبَاعِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَهْلَ الْجَاهِلِيَّةِ يَطُوفُونَ وَهُمْ يَقُولُونَ:
الْيَوْمَ فَرَّ عَيْنًا تَقْرَعُ الْمَرْوَتَيْنَا رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
الْيَوْمَ فَرَّ عَيْنًا تَقْرَعُ الْمَرْوَتَيْنَا رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا سباع بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے زمانہ جاہلیت میں لوگوں کو سنا ہے کہ وہ طواف کرتے ہوئے یہ شعر پڑھ رہے ہوتے تھے: آج کے دن وہ کھلے عام فرار ہو جائے گا اور ہمارے مروہ کو کھٹکھٹائے گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13315]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13315]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (381/6)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح