🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبِرِّ وَحَقِّ الْوَالِدَيْنِ
اچھائی اور والدین کے حق کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13409
وَعَنْ جَابِرٍ - يَعْنِي ابْنَ سَمُرَةَ - قَالَ: صَعِدَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمِنْبَرَ فَقَالَ:" آمِينَ آمِينَ آمِينَ". قَالَ:" أَتَانِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ مَنْ أَدْرَكَ أَحَدَ وَالِدَيْهِ فَمَاتَ، فَدَخَلَ النَّارَ فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ، فَقُلْ: آمِينَ. قُلْتُ: آمِينَ. قَالَ: يَا مُحَمَّدُ، مَنْ أَدْرَكَ شَهْرَ رَمَضَانَ فَمَاتَ، فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ فَأُدْخِلَ النَّارَ فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ، قُلْ: آمِينَ فَقُلْتُ: آمِينَ. قَالَ: وَمَنْ ذُكِرْتَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْكَ، فَمَاتَ فَدَخَلَ النَّارَ فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ. قُلْ: آمِينَ فَقُلْتُ: آمِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ وَأَحَدُهَا حَسَنٌ، وَلِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ فِي الْأَدْعِيَةِ فِي الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آمین، آمین، آمین، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا: ”سیدنا جبرائیل علیہ السلام میرے پاس آئے اور بولے: اے سیدنا محمد! جو اپنے ماں باپ میں سے کسی ایک کو پائے اور وہ ایسی حالت میں مر جائے کہ وہ جہنم میں چلا جائے، تو اللہ تعالیٰ اسے (اپنی رحمت سے) دور کر دے، آپ آمین کہیں! تو میں نے آمین کہا:، جبرائیل نے کہا: اے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم جو شخص رمضان کا مہینہ پائے اور پھر اس کی مغفرت نہ ہوئی ہو، اور اسے جہنم میں داخل کر دیا جائے، تو اللہ تعالیٰ اسے (اپنی رحمت سے) دور کر دے، آپ آمین کہیں، تو میں نے آمین کہا:، پھر جبرائیل نے کہا: جس شخص کے پاس آپ کا ذکر ہو اور وہ آپ پر درود نہ بھیجے اور پھر مر جائے اور جہنم میں داخل ہو جائے، تو اللہ تعالیٰ اسے (اپنی رحمت سے) دور کر دے! آپ آمین کہیں، تو میں نے آمین کہا:۔“
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک حسن ہے، اس حدیث کے مختلف طرق ہیں جو دعاؤں سے متعلق کتاب میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے سے متعلق باب میں مذکور ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13409]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2022)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2022، 2034، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3329، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6286»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13410
وَعَنْ مَالِكِ بْنِ عَمْرٍو الْقُشَيْرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً مُسْلِمَةً فَهِيَ فِدَاؤُهُ مِنَ النَّارِ، وَمَنْ أَدْرَكَ أَحَدَ وَالِدَيْهِ ثُمَّ لَمْ يُغْفَرْ لَهُ فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ". وَفِي رِوَايَةٍ:" وَأَسْحَقَهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِي بَعْضِ طُرُقِهِ:" أَيُّمَا مُسْلِمٍ ضَمَّ يَتِيمًا بَيْنَ أَبَوَيْنِ مُسْلِمَيْنِ إِلَى طَعَامِهِ وَشَرَابِهِ، حَتَّى يَسْتَغْنِيَ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ الْبَتَّةَ". فَذَكَرَ نَحْوَهُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا مالک بن عمرو قشیری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص کسی مسلمان کو آزاد کرے گا، تو وہ (آزاد ہونے والا) جہنم سے بچاؤ کے لئے اس کا فدیہ بن جائے گا اور جو شخص اپنے ماں باپ میں سے کسی ایک کا زمانہ پائے اور پھر اس کی مغفرت نہ ہو، تو اللہ تعالیٰ اسے (اپنی رحمت سے) دور کر دے۔“ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”وہ اس کو پرے کر دے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کے بعض طرق میں یہ الفاظ ہیں: ”جو مسلمان کسی مسلمان ماں باپ کے یتیم بچے کو اپنے کھانے پینے میں شریک کرتا ہے، یہاں تک کہ وہ بچہ بڑا ہو جائے، تو اس شخص کے لیے لازمی طور پر جنت واجب ہو جاتی ہے۔“ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13410]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (926) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (299/19) اخرجه احمد فى المسند (344/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18551، 19818»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں