الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. بَابُ صِلَةِ الرَّحِمِ وَقَطْعِهَا
رشتے داری کے حقوق کا خیال کرنا، اور انہیں پامال کرنا
حدیث نمبر: 13449
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تُنَادِي الرَّحِمُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: إِنَّ مَنْ وَصَلَنِي وَصَلَهُ اللَّهُ وَمَنْ قَطَعَنِي قَطَعَهُ اللَّهُ". قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ غَيْرَ هَذَا. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن رحم پکار کر یہ کہے گا: جس نے مجھے ملایا تھا، اللہ تعالیٰ اسے ملائے گا اور جس نے مجھے کاٹا تھا، اللہ تعالیٰ اسے کاٹ دے گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ان صحابی کے لئے ایک حدیث منقول ہے جسے امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے نقل کیا ہے اور وہ اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13449]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13449]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1884)، أخرجه مسند البزار برقم: 1052»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13450
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ أَعْمَالَ بَنِي آدَمَ تُعْرَضُ كُلَّ خَمِيسٍ لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ، فَلَا يُقْبَلُ عَمَلُ قَاطِعِ رَحِمٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ہر جمعرات کو، شب جمعہ میں، انسانوں کے اعمال (اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں) پیش کیے جاتے ہیں، تو رشتے داری کے حقوق کو پامال کرنے والے شخص کا عمل قبول نہیں کیا جاتا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13450]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13450]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (484/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9902»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13451
وَعَنِ الْأَعْمَشِ قَالَ: كَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ جَالِسًا بَعْدَ الصُّبْحِ فِي حَلْقَةٍ، قَالَ:" أُنْشِدُ اللَّهَ قَاطِعَ رَحِمٍ لَمَا قَامَ عَنَّا ; فَإِنَّا نُرِيدُ أَنْ نَدْعُوَ رَبَّنَا، وَإِنَّ أَبْوَابَ السَّمَاءِ مُرْتَجَةٌ دُونَ قَاطِعِ رَحِمٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الْأَعْمَشَ لَمْ يُدْرِكِ زَمَنَ ابْنِ مَسْعُودٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الْأَعْمَشَ لَمْ يُدْرِكِ زَمَنَ ابْنِ مَسْعُودٍ.
اعمش بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ صبح کی نماز کے بعد حلقے میں بیٹھ جاتے تھے اور یہ فرماتے تھے: ”رشتے داری کے حقوق کو پامال کرنے والے شخص کو میں اللہ کا واسطہ دے کر یہ کہتا ہوں کہ وہ ہمارے پاس سے اُٹھ جائے کیونکہ اب ہم اپنے پروردگار سے دعا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور آسمان کے دروازے رشتے داری کے حقوق کو پامال کرنے والے شخص کے لئے بند رہتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ اعمش نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13451]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ اعمش نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13451]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8793)، أخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20242، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8793»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 13452
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الْمَلَائِكَةَ لَا تَنْزِلُ عَلَى قَوْمٍ فِيهِمْ قَاطِعُ رَحِمٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو إِدَامٍ الْمُحَارِبِيُّ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا عبداللہ بن ابواوفیٰ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک فرشتے ایسی قوم پر نازل نہیں ہوتے ہیں، جن کے درمیان رشتے داری کے حقوق کو پامال کرنے والا کوئی شخص موجود ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوادام محاربی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13452]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوادام محاربی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13452]
تخریج الحدیث: «أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 103، وأخرجه شرح السنة برقم: 3440»
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 13453
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَثَّ عَلَى صِلَةِ الرَّحِمِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي الْقِيَامِ عَلَى الْبَنَاتِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے صلہ رحمی کے بارے میں ترغیب دی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے، یہ مکمل روایت بیٹیوں کی کفالت کرنے کے باب میں آئے گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13453]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے، یہ مکمل روایت بیٹیوں کی کفالت کرنے کے باب میں آئے گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13453]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 13454
وَعَنْ رَجُلٍ مَنْ خَثْعَمَ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ فَقُلْتُ: أَنْتَ الَّذِي تَزْعُمُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الْأَعْمَالِ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ؟ قَالَ:" إِيمَانٌ بِاللَّهِ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ثُمَّ مَهْ؟ قَالَ:" ثُمَّ صِلَةُ الرَّحِمِ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ثُمَّ مَهْ؟ قَالَ:" ثُمَّ الْأَمْرُ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهْيُ عَنِ الْمُنْكَرِ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الْأَعْمَالِ أَبْغَضُ إِلَى اللَّهِ؟ قَالَ:" الْإِشْرَاكُ بِاللَّهِ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ثُمَّ مَهْ؟ قَالَ:" ثُمَّ قَطِيعَةُ الرَّحِمِ"قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ثُمَّ مَهْ؟ قَالَ: ثُمَّ الْأَمْرُ بِالْمُنْكَرِ وَالنَّهْيُ عَنِ الْمَعْرُوفِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ نَافِعِ بْنِ خَالِدٍ الطَّاحِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
خثعم قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ اپنے اصحاب کے درمیان موجود تھے، میں نے عرض کی: آپ ہی وہ ہیں؟ جو یہ کہتے ہیں: کہ آپ اللہ کے رسول ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ کے نزدیک کون سا عمل سب سے زیادہ پسندیدہ ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنا، راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: پھر کون سا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر صلہ رحمی کرنا، راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر کون سا ہے؟ آپ نے فرمایا: پھر نیکی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ کے نزدیک کون سا عمل سب سے زیادہ ناپسندیدہ ہے؟ آپ نے فرمایا: کسی کو اللہ کا شریک قرار دینا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر کون سا ہے؟ آپ نے فرمایا: رشتے داری کے حقوق کو پامال کرنا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر کون سا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: برائی کے بارے میں حکم دینا اور نیکی سے منع کرنا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف نافع بن خالد طاحی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13454]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف نافع بن خالد طاحی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13454]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6839)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2518، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13455
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعَهُ يَقُولُ:" إِنَّ الصَّدَقَةَ وَصِلَةَ الرَّحِمِ يَزِيدُ اللَّهُ بِهِمَا فِي الْعُمْرِ، وَيَدْفَعُ بِهِمَا مِيتَةَ السُّوءِ، وَيَدْفَعُ اللَّهُ بِهِمَا الْمَكْرُوهَ وَالْمَحْذُورَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ صَالِحٌ الْمُرِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک صدقہ کرنا اور صلہ رحمی کرنا، ان دونوں کے ذریعے اللہ تعالیٰ عمر میں اضافہ کرتا ہے اور ان دونوں کے ذریعے بری موت کو دور کر دیتا ہے، اور ان دونوں کے ذریعے اللہ تعالیٰ ناپسندیدہ چیز اور تکلیف دہ چیز کو پرے کر دیتا ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صالح مری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13455]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صالح مری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13455]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4104)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5056»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13456
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ ذَنْبٍ أَجْدَرُ أَنْ يُعَجِّلَ اللَّهُ لِصَاحِبِهِ الْعُقُوبَةَ مَعَ مَا يَدَّخِرُ لَهُ فِي الْآخِرَةِ، مِنْ قَطِيعَةِ الرَّحِمِ وَالْخِيَانَةِ وَالْكَذِبِ. وَإِنَّ أَعْجَلَ الْبِرِّ ثَوَابًا لَصِلَةُ الرَّحِمِ، حَتَّى إِنَّ أَهْلَ الْبَيْتِ لَيَكُونُوا فَقُرَاءَ فَتَنْمُو أَمْوَالُهُمْ وَيَكْثُرُ عَدَدُهُمْ إِذَا تَوَاصَلُوا". قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُوسَى بْنِ أَبِي عُثْمَانَ الْأَنْطَاكِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوئی بھی گناہ رشتے داری کے حقوق کو پامال کرنے، خیانت کرنے اور جھوٹ بولنے کے مقابلے میں، اس بات کا زیادہ لائق نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے مرتکب شخص کو (دنیا میں) جلدی سزا دیدے اور اس کے ہمراہ آخرت میں اس کے لئے عذاب تیار رکھے، اور جس نیکی کا سب سے زیادہ جلدی اجر و ثواب ملتا ہے، وہ صلہ رحمی ہے، یہاں تک کہ کسی گھرانے کے لوگ غریب ہوتے ہیں اور پھر اُن کے اموال زیادہ ہو جاتے ہیں اور ان کی تعداد زیادہ ہو جاتی ہے، جبکہ وہ رشتے داری کے حقوق کا خیال رکھتے ہیں۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد نے بہت زیادہ اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن موسیٰ ابوعثمان انطاکی کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13456]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن موسیٰ ابوعثمان انطاکی کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13456]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12556)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2511، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4902، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4211، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5058»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13457
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ لَيُعَمِّرُ بِالْقَوْمِ الدِّيَارَ، وَيُثْمِرُ لَهُمُ الْأَمْوَالَ، وَمَا نَظَرَ إِلَيْهِمْ مُنْذُ خَلَقَهُمْ بُغْضًا لَهُمْ". قِيلَ: وَكَيْفَ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" بِصِلَتِهِمْ أَرْحَامَهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ کچھ لوگوں کے علاقے کو آباد کرتا ہے اور انہیں اموال عطا کرتا ہے، اور اس نے جب سے انہیں پیدا کیا ہے ان سے ناپسندیدگی کی وجہ سے کبھی ان کی طرف نظر نہیں کی ہو گی، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! اس کی وجہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیونکہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ رشتے کے حقوق کا خیال رکھتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13457]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13457]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7364، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12556، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 70»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 13458
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ أَهْلِ بَيْتٍ تَوَاصَلُوا إِلَّا أَجْرَى اللَّهُ عَلَيْهِمُ الرِّزْقَ وَكَانُوا فِي كَنَفِ اللَّهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْوَصَّافِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب بھی کسی گھرانے کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ صلہ رحمی کرتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ ان کا رزق ان کے لئے جاری کرتا ہے اور وہ لوگ اللہ کی پناہ میں ہوتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن ولید وصافی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13458]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن ولید وصافی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13458]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11295)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11295»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف