🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

47. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا سُئِلَ عَنْ حَالِهِ
جب کسی شخص سے، اس کی حالت کے بارے میں دریافت کیا جائے، تو وہ کیا کہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13650
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَلْقَى رَجُلًا فَيَقُولُ:" يَا فُلَانُ، كَيْفَ أَنْتَ؟". فَيَقُولُ: بِخَيْرٍ، أَحْمَدُ اللَّهَ. فَيَقُولُ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" جَعَلَكَ اللَّهُ بِخَيْرٍ". فَلَقِيَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ فَقَالَ:" كَيْفَ أَنْتَ يَا فُلَانُ؟". قَالَ: بِخَيْرٍ إِنْ شَكَرْتُ. فَسَكَتَ عَنْهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِنَّكَ كُنْتَ تَسْأَلُنِي فَتَقُولُ:" جَعَلَكَ اللَّهُ بِخَيْرٍ". وَإِنَّكَ الْيَوْمَ سَكَتَّ عَنِّي؟ فَقَالَ لَهُ:" إِنِّي كُنْتُ أَسْأَلُكَ فَتَقُولُ: بِخَيْرٍ أَحْمَدُ اللَّهَ. فَأَقُولُ: جَعَلَكَ اللَّهُ بِخَيْرٍ، وَإِنَّكَ الْيَوْمَ قُلْتَ: بِخَيْرٍ إِنْ شَكَرْتُ، فَشَكَكْتَ، فَسَكَتُّ عَنْكَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُؤَمِّلِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک شخص سے ملاقات ہوئی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے فلاں! تمہارا کیا حال ہے؟ اس نے جواب دیا: ٹھیک ہوں، میں اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: اللہ تعالیٰ تمہیں ٹھیک ہی رکھے، پھر ایک دن اس شخص کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات ہوئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: اے فلاں! تمہارا کیا حال ہے؟ اس شخص نے جواب دیا: اگر میں شکر کروں، تو ٹھیک ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کچھ نہیں کہا:، اُس نے عرض کی! اے اللہ کے نبی! پہلے آپ نے مجھ سے حال پوچھا: تھا، تو آپ نے یہ فرمایا تھا: اللہ تعالیٰ تمہیں ٹھیک رکھے! اور آج آپ نے کچھ ارشاد نہیں فرمایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس سے فرمایا: پہلے جب میں نے تم سے پوچھا: تھا، تو تم نے یہ کہا: تھا: ٹھیک ہوں، اور میں اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرتا ہوں، تو میں نے یہ کہہ دیا تھا: اللہ تعالیٰ تمہیں ٹھیک رکھے! اور آج تم نے یہ کہا: ہے: اگر میں شکر کروں، تو ٹھیک ہے، تو تم نے شک کا اظہار کیا، تو میں بھی خاموش رہا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف مؤمل بن اسماعیل کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13650]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (241/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 13125»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں