الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
48. بَابٌ فِيمَنْ يُرْجَى خَيْرُهُ وَخَيْرِ النَّاسِ وَشِرَارِهُمْ
اس شخص کا بیان، جس سے بھلے کی امید رکھی جائے، لوگوں میں سب سے بہتر، اور سب سے برے کا بیان
حدیث نمبر: 13651
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَفَ عَلَى نَاسٍ جُلُوسٍ فَقَالَ:" أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِكُمْ مِنْ شَرِّكُمْ؟". فَسَكَتَ الْقَوْمُ، فَأَعَادَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" خَيْرُكُمْ مَنْ يُرْجَى خَيْرُهُ وَيُؤْمَنُ شَرُّهُ، وَشَرُّكُمْ مَنْ لَا يُرْجَى خَيْرُهُ وَلَا يُؤْمَنُ شَرُّهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ بیٹھے ہوئے لوگوں کے پاس آ کر کھڑے ہوئے آپ نے فرمایا: کیا میں تمہیں تمہارے برے لوگوں کے مقابلے میں، تمہارے بہتر لوگوں کے بارے میں بتاؤں؟ لوگ خاموش رہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بات تین مرتبہ دہرائی، تو حاضرین میں سے ایک صاحب بولے: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سب سے بہتر وہ ہے، جس سے بھلائی کی امید رکھی جائے اور اس کے شر سے (خود کو) محفوظ سمجھا جائے، اور تم میں سب سے برا وہ ہے، جس سے بھلائی کی امید نہ رکھی جائے، اور اس کے شر سے (خود کو) محفوظ نہ سمجھا جائے۔“
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13651]
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13651]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (368/2)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2263، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8594، 27424»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13652
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِشِرَارِكُمْ؟". قَالُوا: بَلَى إِنْ شِئْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" إِنَّ شِرَارَكُمُ الَّذِي يَنْزِلُ وَحْدَهُ، وَيَجْلِدُ عَبْدَهُ، وَيَمْنَعُ رِفْدَهُ". قَالَ:" أَفَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِشَرٍّ مِنْ ذَلِكَ؟". قَالُوا: بَلَى إِنْ شِئْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" مَنْ يُبْغِضُ النَّاسَ وَيُبْغِضُونَهُ". قَالَ:" أَفَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِشَرٍّ مِنْ ذَلِكَ؟". قَالُوا:" بَلَى إِنْ شِئْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" الَّذِينَ لَا يُقِيلُونَ عَثْرَةً، وَلَا يَقْبَلُونَ مَعْذِرَةً، وَلَا يَغْفِرُونَ ذَنْبًا". قَالَ:" أَفَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِشَرٍّ مِنْ ذَلِكَ؟". قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" مَنْ لَا يُرْجَى خَيْرُهُ وَلَا يُؤْمَنُ شَرُّهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَنْبَسُ بْنُ مَيْمُونٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں، تمہارے برے لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! اگر آپ چاہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے برے لوگ وہ ہیں جو اکیلے پڑاؤ کرتے ہیں، اپنے غلام کو کوڑے مارتے ہیں اور اپنی عطا روک لیتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا میں تمہیں اس سے بھی زیادہ برے شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! جی ہاں! اگر آپ چاہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ شخص، جو لوگوں سے بغض رکھے اور لوگ اُس سے بغض رکھیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں اس سے بھی زیادہ برے شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! اگر آپ چاہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ لوگ جو لغزش کو چھوڑتے نہیں ہیں، معذرت کو قبول نہیں کرتے ہیں، اور گناہ کو بخشتے نہیں ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تم لوگوں کو اس سے بھی زیادہ برے فرد کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس سے بھلائی کی امید نہ رکھی جائے، اور اُس کے شر سے (خود کو) محفوظ نہ سمجھا جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عنبس بن میمون ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13652]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عنبس بن میمون ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13652]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10775)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10775»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13653
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِشِرَارِكُمْ؟". قَالُوا: بَلَى. قَالَ:" شِرَارُكُمْ مَنْ يُتَّقَى شَرُّهُ وَلَا يُرْجَى خَيْرُهُ، وَخِيَارُكُمْ مَنْ يُرْجَى خَيْرُهُ وَلَا يُتَّقَى شَرُّهُ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ سُحَيْمٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کیا میں تمہیں تمہارے بدترین لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے بدترین لوگ وہ ہیں، جن کے شر سے بچنے کی کوشش کی جائے، اور جن سے بھلائی کی توقع نہ رکھی جائے، اور تمہارے بہترین لوگ وہ ہیں، جن سے بھلائی کی امید رکھی جائے اور ان کے شر سے بچنے کی ضرورت نہ ہو۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن سحیم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13653]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن سحیم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13653]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3910)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7171»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً