الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابٌ فِي ذِكْرِ إِبْرَاهِيمَ الْخَلِيلِ وَبَنِيهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَى نَبِيِّنَا وَعَلَيْهِمْ وَسَلَّمَ .
حضرت ابراہیم خلیل الرحمن علیہ السلام اور ان کے صاحبزادوں کا تذکرہ اللہ تعالیٰ ہمارے نبی اور اُن حضرات پر درود و سلام نازل کرے
حدیث نمبر: 13769
وَعَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ قَالَ: فَاخَرَ أَسْمَاءُ بْنُ خَارِجَةَ رَجُلًا فَقَالَ: أَنَا ابْنُ الْأَشْيَاخِ الْكِرَامِ. فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: ذَاكَ يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ ذَبِيحِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلِ اللَّهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَوُقُوفًا بِإِسْنَادَيْنِ، رِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ غَيْرَ أَنَّ مَشَايِخَ الطَّبَرَانِيِّ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
ابواحوص بیان کرتے ہیں: اسماء بن خارجہ نے ایک شخص کے سامنے فخر کا اظہار کرتے ہوئے یہ کہا: میں معزز بزرگوں کا بیٹا ہوں، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”وہ تو سیدنا یوسف بن یعقوب بن اسحاق ذبیح اللہ بن ابراہیم خلیل اللہ تھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے موقوف روایت کے طور پر دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دو میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں تاہم امام طبرانی کے مشائخ سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كِتَابٌ فِيهِ ذِكْرُ الْأَنْبِيَاءِ) صَلَوَاتُ اللَّهِ تَعَالَى وَسَلَامُهُ عَلَى نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 13769]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8916)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13770
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنِ السَّيِّدُ؟ قَالَ:" يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ". قَالُوا: فَمَا فِي أُمَّتِكَ سَيِّدٌ؟ قَالَ:" بَلَى، رَجُلٌ أُعْطِيَ مَالًا حَلَالًا وَرُزِقَ سَمَاحَةً، فَأَدْنَى الْفَقِيرَ، وَقَلَّتْ شَكَاتُهُ فِي النَّاسِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ نَافِعٌ أَبُو هُرْمُزَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: عرض کی گی: یا رسول اللہ! سردار کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سیدنا یوسف بن سیدنا یعقوب بن سیدنا اسحاق بن سیدنا ابراہیم (علیہم السلام)۔“ لوگوں نے دریافت کیا: کیا آپ کی امت میں کوئی سردار نہیں ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جی ہاں! وہ شخص جسے حلال مال دیا گیا ہو اور نرمی عطا کی گی ہو، وہ غریب کو قریب رکھے اور لوگوں کو اس سے شکایات کم ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نافع ابوہرمز ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كِتَابٌ فِيهِ ذِكْرُ الْأَنْبِيَاءِ) صَلَوَاتُ اللَّهِ تَعَالَى وَسَلَامُهُ عَلَى نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 13770]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7002»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً