🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

4. بَابٌ فِي ذِكْرِ إِبْرَاهِيمَ الْخَلِيلِ وَبَنِيهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَى نَبِيِّنَا وَعَلَيْهِمْ وَسَلَّمَ .
حضرت ابراہیم خلیل الرحمن علیہ السلام اور ان کے صاحبزادوں کا تذکرہ اللہ تعالیٰ ہمارے نبی اور اُن حضرات پر درود و سلام نازل کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13759
عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: يَزْعُمُ قَوْمُكَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَأَنَّ ذَلِكَ سُنَّةٌ؟ قَالَ: صَدَقُوا، إِنَّ إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ لَمَّا أُمِرَ بِالْمَنَاسِكِ عَرَضَ لَهُ الشَّيْطَانُ عِنْدَ الْمَسْعَى، فَسَابَقَهُ فَسَبَقَهُ إِبْرَاهِيمُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، ثُمَّ ذَهَبَ بِهِ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ إِلَى جَمْرَةِ الْعَقَبَةِ، فَعَرَضَ لَهُ الشَّيْطَانُ - قَالَ سُرَيْجٌ: شَيْطَانٌ - فَرَمَاهُ بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ حَتَّى ذَهَبَ، ثُمَّ عَرَضَ لَهُ عِنْدَ الْجَمْرَةِ الْوُسْطَى، فَرَمَاهُ بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ، قَالَ: قَدْ تَلَّهُ. قَالَ يُونُسُ: وَلَمْ تَلَّهُ لِلْجَبِينِ، وَعَلَى إِسْمَاعِيلَ قَمِيصٌ أَبْيَضُ، قَالَ: أَبَتِ لَيْسَ لِي ثَوْبٌ تُكَفِّنُنِي فِيهِ غَيْرَهُ، فَاخْلَعْهُ حَتَّى تُكَفِّنَنِي فِيهِ، فَعَالَجَهُ لِيَخْلَعَهُ، فَنُودِيَ مِنْ خَلْفِهِ: (أَنْ يَا إِبْرَاهِيمُ قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤْيَا) . فَالْتَفَتَ إِبْرَاهِيمُ فَإِذَا هُوَ بِكَبْشٍ أَبْيَضَ أَقْرَنَ أَعْيَنَ". قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْحَجِّ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ أَبِي عَاصِمٍ الْغَنَوِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ لَهُ طَرِيقٌ رَوَاهَا أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهَا أَنَّ الذَّبِيحَ إِسْحَاقُ، وَفِيهَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
ابوطفیل بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: آپ کی قوم کا یہ کہنا ہے: کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صفا اور مروہ کے درمیان سعی کی ہے، اور یہ چیز سنت ہے، تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: ان لوگوں نے ٹھیک کہا: ہے، سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو جب مناسک حج کا حکم دیا گیا، تو سعی والی جگہ پر شیطان ان کے سامنے آیا، اس نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام سے دوڑ کا مقابلہ کیا، تو سیدنا ابراہیم علیہ السلام اس سے سبقت لے گئے، پھر سیدنا جبرائیل علیہ السلام سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو ساتھ لے کر جمرہ عقبہ کی طرف گئے، تو وہاں شیطان ان کے سامنے آیا، سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے اسے سات کنکریاں ماریں، تو وہ چلا گیا، پھر وہ جمرہ وسطی کے پاس ان کے سامنے آیا، انہوں نے اسے سات کنکریاں ماریں، راوی کہتے ہیں: وہاں انہوں نے سیدنا اسماعیل علیہ السلام کو لٹایا (تاکہ انہیں قربان کریں) سیدنا اسماعیل علیہ السلام کے جسم پر سفید قمیص موجود تھی، انہوں نے کہا: اے میرے ابا جان! میرے پاس اس کے علاوہ کوئی ایسا کپڑا نہیں ہے، جس میں آپ مجھے کفن دے سکیں، تو آپ اسے اتروا لیں، تاکہ آپ اس میں مجھے کفن دے سکیں، سیدنا ابراہیم علیہ السلام اسے اتارنے لگے تھے کہ اسی دوران پیچھے سے پکار کر یہ کہا: گیا: ”اے ابراہیم! تم نے اپنے خواب کو سچ ثابت دکھایا ہے۔“ سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے وہاں مڑ کے دیکھا، تو وہاں سفید رنگ کا سینگوں والا خوبصورت آنکھوں والا دنبہ موجود تھا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو اس سے پہلے حج سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوعاصم غنوی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ اس سے پہلے ان صحابی کے حوالے سے ایک طریق گزر چکا ہے، جسے امام أحمد اور امام طبرانی نے روایت کیا ہے، اور اس میں یہ بات ذکر ہے: جن کو ذبح کیا گیا تھا وہ سیدنا اسحاق علیہ السلام ہیں۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كِتَابٌ فِيهِ ذِكْرُ الْأَنْبِيَاءِ) صَلَوَاتُ اللَّهِ تَعَالَى وَسَلَامُهُ عَلَى نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 13759]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10628) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (2707)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2702، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10628»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13760
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ اتَّخَذَ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو خلیل بنایا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كِتَابٌ فِيهِ ذِكْرُ الْأَنْبِيَاءِ) صَلَوَاتُ اللَّهِ تَعَالَى وَسَلَامُهُ عَلَى نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 13760]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10256)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10257، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1017»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13761
وَعَنْ سَمُرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لَنَا:" إِنَّ الْأَنْبِيَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كُلُّ اثْنَيْنِ مِنْهُمْ خَلِيلَانِ دُونَ سَائِرِهِمْ". قَالَ:" فَخَلِيلٌ مِنْهُمْ يَوْمَئِذٍ خَلِيلُ اللَّهِ إِبْرَاهِيمُ عَلَيْهِ السَّلَامُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے یہ فرمایا کرتے تھے: ”قیامت کے دن تمام انبیاء یوں ہوں گے کہ ان میں سے دو افراد ایک دوسرے کے خلیل ہوں گے، باقی نہیں ہوں گے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: اُس دن اُن میں سے اللہ تعالیٰ کے خلیل سیدنا ابراہیم علیہ السلام ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كِتَابٌ فِيهِ ذِكْرُ الْأَنْبِيَاءِ) صَلَوَاتُ اللَّهِ تَعَالَى وَسَلَامُهُ عَلَى نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 13761]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7052)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13762
وَعَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَمَّا عُرِجَ بِإِبْرَاهِيمَ رَأَى رَجُلًا يَفْجُرُ بِامْرَأَةٍ، فَدَعَا عَلَيْهِ فَأُهْلِكَ، ثُمَّ رَأَى رَجُلًا عَلَى مَعْصِيَةٍ، فَدَعَا عَلَيْهِ، فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَيْهِ: إِنَّهُ عَبْدِي، وَإِنَّ مَصِيرَهُ مِنِّي خِصَالٌ ثَلَاثٌ: إِمَّا أَنْ يَتُوبَ فَأَتُوبَ عَلَيْهِ، وَإِمَّا أَنْ يَسْتَغْفِرَنِي فَأَغْفِرَ لَهُ، وَإِمَّا أَنْ يَخْرُجَ مِنْ صُلْبِهِ مَنْ يَعْبُدُنِي، يَا إِبْرَاهِيمُ أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ مِنْ أَسْمَائِي أَنِّي أَنَا الصَّبُورُ؟". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ أَبِي عَلِيٍّ اللَّهْبِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو معراج کروائی گئی، تو انہوں نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ ایک عورت کے ساتھ گناہ کا ارتکاب کر رہا تھا، سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے اس کے خلاف دعائے ضرر کی، تو وہ ہلاکت کا شکار ہو گیا، پھر انہوں نے ایک اور شخص کو گناہ کرتے ہوئے دیکھا، تو انہوں نے اس کے خلاف دعائے ضرر کی، تو اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف یہ وحی کی: یہ میرا بندہ ہے، اور اس نے لوٹ کے میری طرف آنا ہے، تین صورتیں ہیں، یا تو یہ ہے کہ یہ توبہ کر لے گا اور میں اس کی توبہ قبول کر لوں گا، یا یہ ہے کہ یہ مجھ سے مغفرت طلب کرے گا، تو میں اس کی مغفرت کر دوں گا، یا یہ ہے کہ اس کی پشت میں سے وہ لوگ نکلیں گے، جو میری عبادت کریں گے، اے ابراہیم! کیا تم یہ بات نہیں جانتے کہ میرے اسماء میں سے، ایک اسم یہ ہے کہ میں ”صبور“ ہوں (یعنی برداشت کرنے والا ہوں)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن ابوعلی لہبی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كِتَابٌ فِيهِ ذِكْرُ الْأَنْبِيَاءِ) صَلَوَاتُ اللَّهِ تَعَالَى وَسَلَامُهُ عَلَى نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 13762]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7471»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13763
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ فِي الْجَنَّةِ قَصْرًا مِنْ دُرَّةٍ لَا صَدْعَ فِيهِ وَلَا وَهَنٍ، أَعَدَّهُ اللَّهُ لِخَلِيلِهِ إِبْرَاهِيمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نُزُلًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جنت میں موتی سے بنا ہوا ایک محل ہے، جس میں کوئی دراڑ اور کوئی کمزوری نہیں ہے، اللہ تعالیٰ نے وہ اپنے خلیل سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی مہمان نوازی کے لئے تیار کیا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كِتَابٌ فِيهِ ذِكْرُ الْأَنْبِيَاءِ) صَلَوَاتُ اللَّهِ تَعَالَى وَسَلَامُهُ عَلَى نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 13763]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2347 و 2346)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8110»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13764
وَعَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أُرِيتُ الْأَنْبِيَاءَ، فَأَنَا شَبِيهُ إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھے انبیاء دکھائے گئے، تو میں سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے ساتھ مشابہت رکھتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كِتَابٌ فِيهِ ذِكْرُ الْأَنْبِيَاءِ) صَلَوَاتُ اللَّهِ تَعَالَى وَسَلَامُهُ عَلَى نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 13764]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2187)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8912»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13765
وَعَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ أَوَّلَ مَنْ يُكْسَى مِنَ الْخَلَائِقِ إِبْرَاهِيمُ - يَعْنِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ -". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مخلوق میں سب سے پہلے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو لباس پہنایا جائے گا۔“ راوی کہتے ہیں: یعنی قیامت کے دن (لباس پہنایا جائے گا)۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كِتَابٌ فِيهِ ذِكْرُ الْأَنْبِيَاءِ) صَلَوَاتُ اللَّهِ تَعَالَى وَسَلَامُهُ عَلَى نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 13765]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2348)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13766
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَمَّا أُلْقِيَ إِبْرَاهِيمُ فِي النَّارِ قَالَ: اللَّهُمَّ إِنَّكَ فِي السَّمَاءِ وَاحِدٌ، وَأَنَا فِي الْأَرْضِ وَاحِدٌ أَعْبُدُكَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں ڈالا گیا، تو انہوں نے کہا: ”اے اللہ! بے شک تو آسمان میں ایک ہے، اور میں زمین میں ایک فرد ہوں، جو تیری عبادت کرتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عمر بن حفص ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں: یہ غلطی کرتا ہے اور دوسروں کے برخلاف روایت نقل کرتا ہے، جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كِتَابٌ فِيهِ ذِكْرُ الْأَنْبِيَاءِ) صَلَوَاتُ اللَّهِ تَعَالَى وَسَلَامُهُ عَلَى نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 13766]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2349)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13767
وَعَنِ الْعَبَّاسِ عَنِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" قَالَ دَاوُدُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَسْأَلُكَ بِحَقِّ آبَائِي إِبْرَاهِيمَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ فَقَالَ: أَمَّا إِبْرَاهِيمُ، فَأُلْقِيَ فِي النَّارِ فَصَبَرَ مِنْ أَجْلِي، وَتِلْكَ بَلِيَّةٌ لَمْ تَنَلْكَ، وَأَمَّا إِسْحَاقُ فَبَذَلَ نَفْسَهُ لِيُذْبَحَ، فَصَبَرَ مِنْ أَجْلِي، وَتِلْكَ بَلِيَّةٌ لَمْ تَنَلْكَ، وَأَمَّا يَعْقُوبُ، فَغَابَ عَنْهُ يُوسُفُ وَتِلْكَ بَلِيَّةٌ لَمْ تَنَلْكَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، مِنْ رِوَايَةِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، وَأَبُو سَعِيدٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَعَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سیدنا داؤد نے کہا: میں تجھ سے اپنے آباؤ اجداد کے حق کے وسیلے سے دعا کرتا ہوں (وہ آباؤ اجداد) سیدنا ابراہیم علیہ السلام سیدنا اسحاق علیہ السلام اور سیدنا یعقوب علیہ السلام ہیں، تو پروردگار نے فرمایا: جہاں تک ابراہیم کا تعلق ہے، تو اسے آگ میں ڈالا گیا، تو اس نے میری وجہ سے صبر سے کام لیا اور اس آزمائش کا تمہیں سامنا نہیں کرنا پڑا، اور جہاں تک اسحاق کا تعلق ہے، تو اس نے اپنے آپ کو پیش کر دیا، تاکہ اسے ذبح کر دیا جائے، تو اس نے میری خاطر صبر سے کام لیا، تو تمہیں اس کا سامنا نہیں کرنا پڑا، جہاں تک یعقوب کا تعلق ہے، تو یوسف اس سے دور ہو گیا تھا، یہ ایسی آزمائش ہے، جو تمہیں لاحق نہیں ہوئی۔“
یہ روایت امام بزار نے ابوسعید کی علی بن زید سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور میں ان سے واقف نہیں ہوں اور علی بن زید نامی راوی ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كِتَابٌ فِيهِ ذِكْرُ الْأَنْبِيَاءِ) صَلَوَاتُ اللَّهِ تَعَالَى وَسَلَامُهُ عَلَى نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 13767]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2338)، أخرجه مسند البزار برقم: 1307»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13768
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ سُئِلَ: مَنْ أَكْرَمُ النَّاسِ؟ قَالَ:" يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ ذَبِيحُ اللَّهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَبَقِيَّةُ مُدَلِّسٌ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا: لوگوں میں سب سے زیادہ معزز کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سیدنا یوسف علیہ السلام، جو سیدنا یعقوب علیہ السلام کے صاحبزادے ہیں، جو سیدنا اسحاق ذبیح اللہ علیہ السلام کے صاحبزادے تھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، بقیہ نامی راوی مدلس ہے، اور ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كِتَابٌ فِيهِ ذِكْرُ الْأَنْبِيَاءِ) صَلَوَاتُ اللَّهِ تَعَالَى وَسَلَامُهُ عَلَى نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 13768]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10278)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10278»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں