الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. بَابُ ذِكْرِ نَبِيِّ اللَّهِ دَاوُدَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
اللہ کے نبی حضرت داؤد علیہ السلام کا تذکرہ
حدیث نمبر: 13794
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَوَّلُ مَنْ جَحَدَ آدَمُ عَلَيْهِ السَّلَامُ - قَالَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - إِنِ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمَّا خَلَقَهُ مَسَحَ ظَهْرَهُ، وَأَخْرَجَ ذُرِّيَّتَهُ، فَعَرَضَهُمْ عَلَيْهِ، فَرَأَى فِيهِمْ رَجُلًا يَزْهَرُ، فَقَالَ: أَيْ رَبِّ، مَنْ هَذَا؟ قَالَ: هَذَا ابْنُكَ دَاوُدُ. قَالَ: كَمْ عُمْرُهُ؟ قَالَ: سِتُّونَ. قَالَ: أَيْ رَبِّ، زِدْ فِي عُمْرِهِ قَالَ: لَا، إِلَّا أَنْ تَزِيدَهُ أَنْتَ مِنْ عُمْرِكَ. فَزَادَهُ أَرْبَعِينَ سَنَةً مِنْ عُمْرِهِ، فَكَتَبَ اللَّهُ عَلَيْهِ كِتَابًا وَأَشْهَدَ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةَ، فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَقْبِضَ رُوحَهُ قَالَ: قَدْ بَقِيَ مِنْ أَجْلِي أَرْبَعُونَ. فَقِيلَ لَهُ: إِنَّكَ قَدْ جَعَلْتَهُ لِابْنِكَ دَاوُدَ. قَالَ: فَجَحَدَ، فَأَخْرَجَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ الْكِتَابَ وَأَقَامَ عَلَيْهِ الْبَيِّنَةَ، فَأَتَمَّهَا لِدَاوُدَ مِائَةَ سَنَةٍ، وَأَتَمَّهَا لِآدَمَ عُمْرَهُ أَلْفَ سَنَةٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَقَالَ فِي أَوَّلِهِ: لَمَّا نَزَلَتْ آيَةُ الدَّيْنِ وَقَالَ: كَمْ عُمْرُهُ؟ قَالَ: سِتُّونَ سَنَةً، وَالْبَاقِي بِمَعْنَاهُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سب سے پہلے اپنی بات کا انکار سیدنا آدم علیہ السلام نے کیا تھا، یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، اور یہ فرمایا: کہ جب اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کو پیدا کیا، تو اُن کی پشت پر ہاتھ پھیرا اور ان کی ذریت کو نکال دیا اور ان کی ذریت کو ان کے سامنے پیش کیا، تو سیدنا آدم علیہ السلام نے ان میں ایک شخص کو دیکھا جو چمک رہا تھا (یا خوبصورت تھا) تو دریافت کیا: اے میرے پروردگار! یہ کون ہے؟ پروردگار نے بتایا: یہ تمہاری اولاد میں سے ایک شخص داؤد ہے، سیدنا آدم علیہ السلام نے دریافت کیا: اس کی عمر کتنی ہو گی؟ پروردگار نے فرمایا: ساٹھ سال، تو سیدنا آدم علیہ السلام نے عرض کی: اے میرے پروردگار! اس کی عمر میں اضافہ کر دے! پروردگار نے فرمایا: جی نہیں! البتہ اگر تم اپنی عمر میں سے (کچھ سال) اس کو دے دیتے ہو، تو یہ ہو سکتا ہے، تو سیدنا آدم علیہ السلام نے اپنی عمر میں سے، اُن کی عمر میں چالیس سال زیادہ کروا دیے، اللہ تعالیٰ نے اس پر تحریر نوٹ کر لی اور اس پر فرشتوں کو گواہ بنا دیا، جب سیدنا آدم علیہ السلام کی روح قبض کرنے کے لئے فرشتہ آیا، تو انہوں نے کہا: میری عمر کے چالیس سال ابھی باقی ہیں، ان سے کہا: گیا: وہ تو آپ نے اپنے صاحبزادے سیدنا داؤد علیہ السلام کو دیدیے تھے، تو سیدنا آدم علیہ السلام نے انکار کر دیا، اللہ تعالیٰ نے وہ تحریر نکلوائی اور اس کے ثبوت نکلوائے، یوں اللہ تعالیٰ نے سیدنا داؤد کی عمر سو سال کی اور سیدنا آدم علیہ السلام کی عمر بھی پورے ایک ہزار سال ہوئی۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، انہوں نے اس کے آغاز میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”جب قرض کے حکم سے متعلق آیت نازل ہوئی۔۔۔۔۔۔۔“۔ اور اس میں یہ الفاظ ہیں: ”ان کی عمر کتنی تھی؟ تو انہوں نے جواب دیا: ساٹھ سال۔۔۔۔۔۔۔“۔ باقی روایت حسب سابق مفہوم کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كِتَابٌ فِيهِ ذِكْرُ الْأَنْبِيَاءِ) صَلَوَاتُ اللَّهِ تَعَالَى وَسَلَامُهُ عَلَى نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 13794]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، انہوں نے اس کے آغاز میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”جب قرض کے حکم سے متعلق آیت نازل ہوئی۔۔۔۔۔۔۔“۔ اور اس میں یہ الفاظ ہیں: ”ان کی عمر کتنی تھی؟ تو انہوں نے جواب دیا: ساٹھ سال۔۔۔۔۔۔۔“۔ باقی روایت حسب سابق مفہوم کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كِتَابٌ فِيهِ ذِكْرُ الْأَنْبِيَاءِ) صَلَوَاتُ اللَّهِ تَعَالَى وَسَلَامُهُ عَلَى نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 13794]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (2710) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغيرة (251/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2708»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13795
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا ذَكَرَ دَاوُدَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كَانَ أَعْبَدَ الْبَشَرِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ حَدِيثٌ طَوِيلٌ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سیدنا داؤد علیہ السلام کا ذکر کرتے تھے تو یہ فرماتے تھے: ”وہ سب سے زیادہ عبادت گزار بشر تھے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس بارے میں ایک طویل حدیث ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كِتَابٌ فِيهِ ذِكْرُ الْأَنْبِيَاءِ) صَلَوَاتُ اللَّهِ تَعَالَى وَسَلَامُهُ عَلَى نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 13795]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس بارے میں ایک طویل حدیث ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كِتَابٌ فِيهِ ذِكْرُ الْأَنْبِيَاءِ) صَلَوَاتُ اللَّهِ تَعَالَى وَسَلَامُهُ عَلَى نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 13795]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2354)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3490، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3673، 4631»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 13796
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كَانَ دَاوُدُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيهِ غَيْرَةٌ شَدِيدَةٌ، فَكَانَ إِذَا خَرَجَ أُغْلِقَتِ الْأَبْوَابُ فَلَمْ يَدْخُلْ عَلَى أَهْلِهِ أَحَدٌ حَتَّى يَرْجِعَ، قَالَ: فَخَرَجَ ذَاتَ يَوْمٍ وَغُلِّقَتِ الْأَبْوَابُ، فَأَقْبَلَتِ امْرَأَتُهُ تَطَّلِعُ إِلَى الدَّارِ، فَإِذَا رَجُلٌ قَائِمٌ وَسَطَ الدَّارِ، فَقَالَتْ لِمَنْ فِي الْبَيْتِ: مِنْ أَيْنَ دَخَلَ هَذَا الرَّجُلُ الدَّارَ، وَالدَّارُ مُغْلَقَةٌ؟ وَاللَّهِ لَيُفْتَضَحَنَّ بِدَاوُدَ. فَجَاءَ دَاوُدُ، فَإِذَا الرَّجُلُ قَائِمٌ وَسَطَ الدَّارِ فَقَالَ لَهُ دَاوُدُ: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: أَنَا الَّذِي لَا أَهَابُ الْمُلُوكَ وَلَا يَمْتَنِعُ مِنِّي الْحُجَّابُ. قَالَ لَهُ دَاوُدُ: أَنْتَ إِذًا وَاللَّهِ مَلَكُ الْمَوْتِ، مَرْحَبًا بِأَمْرِ اللَّهِ. فَزَمَلَ دَاوُدُ مَكَانَهُ حَيْثُ قُبِضَتْ نَفْسُهُ، حَتَّى فَرَغَ مِنْ شَأْنِهِ وَطَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ، قَالَ سُلَيْمَانُ لِلطَّيْرِ: أَظِلِّي عَلَى دَاوُدَ. فَأَظَلَّتْ عَلَيْهِ الطَّيْرُ حَتَّى أَظْلَمَتْ عَلَيْهِمُ الْأَرْضُ، قَالَ لَهَا سُلَيْمَانُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: اقْبِضِي جَنَاحًا". فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: يُرِينَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَيْفَ فَعَلَتِ الطَّيْرُ، وَقَبَضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ، وَصَلَّتْ عَلَيْهِ يَوْمَئِذٍ الْمَصْرَخِيَّةُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْمُطَّلِبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْطَبٍ، وَثَّقَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سیدنا داؤد نبی علیہ السلام کے مزاج میں غیرت بہت زیادہ تھی، جب وہ گھر سے نکلتے تھے تو دروازے بند کر دیے جاتے تھے اور پھر ان کے واپس آنے تک کوئی ان کی اہلیہ کے پاس نہیں آ سکتا تھا، ایک دن وہ تشریف لے گئے، دروازے بند کر دیے گئے، ان کی اہلیہ آئیں اور انہوں نے صحن میں جھانکا، تو صحن کے درمیان ایک شخص کھڑا ہوا تھا، انہوں نے گھر میں موجود خادمہ سے دریافت کیا: یہ شخص گھر میں کہاں سے آ گیا ہے؟ جبکہ دروازے بند ہیں، اللہ کی قسم! یہ سیدنا داؤد علیہ السلام کے ہاتھوں ضرور شرمندہ ہو گا، جب سیدنا داؤد علیہ السلام آئے، تو وہ شخص گھر کے درمیان میں کھڑا ہوا تھا، سیدنا داؤد علیہ السلام نے دریافت کیا: تم کون ہو؟ اس نے جواب دیا: میں وہ ہوں کہ میں نہ بادشاہوں سے ڈرتا ہوں، اور نہ ہی کوئی رکاوٹ میرے لئے رکاوٹ بن سکتی ہے، سیدنا داؤد علیہ السلام نے کہا: پھر تو تم اللہ کی قسم! ملک الموت ہو گے، اللہ کے حکم کو خوش آمدید ہے، پھر سیدنا داؤد نے اسی جگہ پر چادر اوڑھی، جہاں ان کی جان قبض ہونی تھی، یہاں تک کہ ان کا وصال ہو گیا، جب اُن پر سورج طلوع ہوا، تو سیدنا سلیمان علیہ السلام نے پرندوں سے کہا: تم سیدنا داؤد علیہ السلام پر سایہ کر دو! تو پرندوں نے سیدنا داؤد علیہ السلام پر سایہ کر دیا، اور وہ اتنے پرندے تھے کہ پوری زمین پر سایہ ہو گیا، تو سیدنا سلیمان علیہ السلام نے پرندوں سے کہا: تم اپنے پر سمیٹ لو! سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں کر کے دکھایا کہ پرندوں نے کیسے کیا تھا؟ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھوں کو بند کر لیا (اور ارشاد فرمایا:) اُس دن پرندوں نے بھی ان کے لیے دعائے رحمت کی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مطلب بن عبداللہ بن حنطب ہے، جسے ابوزرعہ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كِتَابٌ فِيهِ ذِكْرُ الْأَنْبِيَاءِ) صَلَوَاتُ اللَّهِ تَعَالَى وَسَلَامُهُ عَلَى نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 13796]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مطلب بن عبداللہ بن حنطب ہے، جسے ابوزرعہ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كِتَابٌ فِيهِ ذِكْرُ الْأَنْبِيَاءِ) صَلَوَاتُ اللَّهِ تَعَالَى وَسَلَامُهُ عَلَى نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 13796]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (419/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9148»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 13797
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِأَصْحَابِهِ:" لَقَدْ قَبَضَ اللَّهُ رُوحَ دَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلَامُ مِنْ بَيْنِ أَصْحَابِهِ، فَمَا فُتِنُوا وَلَا بَدَّلُوا، وَلَقَدْ مَكَثَ أَصْحَابُ الْمَسِيحِ عَلَى سُنَنِهِ وَهَدْيِهِ مِائَتَيْ سَنَةٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے سیدنا داؤد علیہ السلام کی روح کو اُن کے اصحاب کے درمیان قبض کیا تھا، تو نہ وہ لوگ آزمائش کا شکار ہوئے، اور نہ انہوں نے کوئی تبدیلی کی، اور سیدنا مسیح علیہ السلام کے ساتھی دو سو سال تک اُن کے طریقے اور ہدایت پر عمل پیرا رہے تھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كِتَابٌ فِيهِ ذِكْرُ الْأَنْبِيَاءِ) صَلَوَاتُ اللَّهِ تَعَالَى وَسَلَامُهُ عَلَى نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 13797]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كِتَابٌ فِيهِ ذِكْرُ الْأَنْبِيَاءِ) صَلَوَاتُ اللَّهِ تَعَالَى وَسَلَامُهُ عَلَى نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 13797]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن