🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. بَابُ ذِكْرِ نَبِيِّ اللَّهِ دَاوُدَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
اللہ کے نبی حضرت داؤد علیہ السلام کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13794
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَوَّلُ مَنْ جَحَدَ آدَمُ عَلَيْهِ السَّلَامُ - قَالَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - إِنِ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمَّا خَلَقَهُ مَسَحَ ظَهْرَهُ، وَأَخْرَجَ ذُرِّيَّتَهُ، فَعَرَضَهُمْ عَلَيْهِ، فَرَأَى فِيهِمْ رَجُلًا يَزْهَرُ، فَقَالَ: أَيْ رَبِّ، مَنْ هَذَا؟ قَالَ: هَذَا ابْنُكَ دَاوُدُ. قَالَ: كَمْ عُمْرُهُ؟ قَالَ: سِتُّونَ. قَالَ: أَيْ رَبِّ، زِدْ فِي عُمْرِهِ قَالَ: لَا، إِلَّا أَنْ تَزِيدَهُ أَنْتَ مِنْ عُمْرِكَ. فَزَادَهُ أَرْبَعِينَ سَنَةً مِنْ عُمْرِهِ، فَكَتَبَ اللَّهُ عَلَيْهِ كِتَابًا وَأَشْهَدَ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةَ، فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَقْبِضَ رُوحَهُ قَالَ: قَدْ بَقِيَ مِنْ أَجْلِي أَرْبَعُونَ. فَقِيلَ لَهُ: إِنَّكَ قَدْ جَعَلْتَهُ لِابْنِكَ دَاوُدَ. قَالَ: فَجَحَدَ، فَأَخْرَجَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ الْكِتَابَ وَأَقَامَ عَلَيْهِ الْبَيِّنَةَ، فَأَتَمَّهَا لِدَاوُدَ مِائَةَ سَنَةٍ، وَأَتَمَّهَا لِآدَمَ عُمْرَهُ أَلْفَ سَنَةٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَقَالَ فِي أَوَّلِهِ: لَمَّا نَزَلَتْ آيَةُ الدَّيْنِ وَقَالَ: كَمْ عُمْرُهُ؟ قَالَ: سِتُّونَ سَنَةً، وَالْبَاقِي بِمَعْنَاهُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سب سے پہلے اپنی بات کا انکار سیدنا آدم علیہ السلام نے کیا تھا، یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، اور یہ فرمایا: کہ جب اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کو پیدا کیا، تو اُن کی پشت پر ہاتھ پھیرا اور ان کی ذریت کو نکال دیا اور ان کی ذریت کو ان کے سامنے پیش کیا، تو سیدنا آدم علیہ السلام نے ان میں ایک شخص کو دیکھا جو چمک رہا تھا (یا خوبصورت تھا) تو دریافت کیا: اے میرے پروردگار! یہ کون ہے؟ پروردگار نے بتایا: یہ تمہاری اولاد میں سے ایک شخص داؤد ہے، سیدنا آدم علیہ السلام نے دریافت کیا: اس کی عمر کتنی ہو گی؟ پروردگار نے فرمایا: ساٹھ سال، تو سیدنا آدم علیہ السلام نے عرض کی: اے میرے پروردگار! اس کی عمر میں اضافہ کر دے! پروردگار نے فرمایا: جی نہیں! البتہ اگر تم اپنی عمر میں سے (کچھ سال) اس کو دے دیتے ہو، تو یہ ہو سکتا ہے، تو سیدنا آدم علیہ السلام نے اپنی عمر میں سے، اُن کی عمر میں چالیس سال زیادہ کروا دیے، اللہ تعالیٰ نے اس پر تحریر نوٹ کر لی اور اس پر فرشتوں کو گواہ بنا دیا، جب سیدنا آدم علیہ السلام کی روح قبض کرنے کے لئے فرشتہ آیا، تو انہوں نے کہا: میری عمر کے چالیس سال ابھی باقی ہیں، ان سے کہا: گیا: وہ تو آپ نے اپنے صاحبزادے سیدنا داؤد علیہ السلام کو دیدیے تھے، تو سیدنا آدم علیہ السلام نے انکار کر دیا، اللہ تعالیٰ نے وہ تحریر نکلوائی اور اس کے ثبوت نکلوائے، یوں اللہ تعالیٰ نے سیدنا داؤد کی عمر سو سال کی اور سیدنا آدم علیہ السلام کی عمر بھی پورے ایک ہزار سال ہوئی۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، انہوں نے اس کے آغاز میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”جب قرض کے حکم سے متعلق آیت نازل ہوئی۔۔۔۔۔۔۔“۔ اور اس میں یہ الفاظ ہیں: ”ان کی عمر کتنی تھی؟ تو انہوں نے جواب دیا: ساٹھ سال۔۔۔۔۔۔۔“۔ باقی روایت حسب سابق مفہوم کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13794]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (2710) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغيرة (251/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2708»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 13794 in Urdu