الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. بَابُ تَأْيِيدِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أَعْدَائِهِ مِنَ الْإِنْسِ وَالْجِنِّ .
نبی اکرم ﷺ کی، اپنے انسانی اور جنّ دشمنوں کے خلاف تائید ہونا
حدیث نمبر: 13873
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ أَبُو جَهْلٍ: لَئِنْ رَأَيْتُ مُحَمَّدًا يُصَلِّي عِنْدَ الْكَعْبَةِ لَآتِيَّنَهُ حَتَّى أَطَأَ عَلَى عُنُقِهِ، قَالَ: فَقَالَ: لَوْ فَعَلَ، لَأَخَذَتْهُ الْمَلَائِكَةُ عِيَانًا، وَلَوْ أَنَّ الْيَهُودَ تَمَنَّوُا الْمَوْتَ لَمَاتُوا وَرَأَوْا مَقَاعِدَهُمْ مِنَ النَّارِ، وَلَوْ خَرَجَ الَّذِينَ يُبَاهِلُونَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَرَجَعُوا لَا يَجِدُونَ أَهْلًا وَلَا مَالًا.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْ أَوَّلِهِ، رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْ أَوَّلِهِ، رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ابوجہل نے کہا: اگر میں نے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو خانہ کعبہ کے پاس نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا، تو میں ان کے پاس جاؤں گا اور ان کی گردن پر پاؤں رکھ دوں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر اس نے ایسا کیا، تو فرشتے کھلے عام اسے پکڑ لیں گے اور اگر یہودی موت کی آرزو کریں، تو وہ اُسی وقت مر جائیں گے، اور جہنم میں اپنا ٹھکانہ دیکھ لیں گے، اور جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مباہلہ کرنے کے لئے نکلے تھے، اگر وہ مباہلہ کر لیتے، تو جب انہوں نے واپس جانا تھا، تو انہیں اپنے اہل خانہ اور مال میں سے کچھ بھی نہیں ملنا تھا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا ابتدائی حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13873]
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13873]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13874
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَرَّ أَبُو جَهْلٍ فَقَالَ: أَلَمْ أَنْهَكَ؟ فَانْتَهَرَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: لِمَ تَنْتَهِرَنِي يَا مُحَمَّدُ؟ فَوَاللَّهِ لَقَدْ عَلِمْتَ مَا بِهَا رَجُلٌ أَكْثَرَ نَادِيًا مِنِّي، قَالَ: فَقَالَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ: فَلْيَدْعُ نَادِيَهُ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَوَاللَّهِ لَوْ دَعَا نَادِيَهُ، لَأَخَذَتْهُ الزَّبَانِيَةُ بِالْعَذَابِ، قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ، رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ طَرِيقِ ذَكْوَانَ، عَنْ عِكْرِمَةَ وَلَمْ أَعْرِفْ ذَكْوَانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ابوجہل نے کہا: کیا میں نے آپ کو منع نہیں کیا تھا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جھڑکا، تو اُس نے کہا: اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ مجھے کیوں جھڑک رہے ہیں؟ اللہ کی قسم: آپ کسی ایسے شخص کو نہیں جانتے ہوں گے، جس کے ساتھ بیٹھنے والے لوگ مجھ سے زیادہ ہوں، راوی کہتے ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے کہا: اُسے چاہیے کہ وہ اپنے ساتھی لوگوں کو بلا لے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اللہ کی قسم! اگر وہ شخص اپنے ساتھیوں کو بلا لیتا، تو فرشتوں نے عذاب کے ہمراہ اسے پکڑ لینا تھا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں اس کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے ذکوان کے حوالے سے عکرمہ سے نقل کی ہے، اور میں ذکوان سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13874]
یہ روایت امام أحمد نے ذکوان کے حوالے سے عکرمہ سے نقل کی ہے، اور میں ذکوان سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13874]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (256/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2317»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13875
وَعَنْ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ: كَانَ نَفَرٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ حَوْلَ الْكَعْبَةِ فِيهِمْ أَبُو جَهْلٍ لَعَنَهُ اللَّهُ، فَأَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَقَفَ عَلَيْهِمْ فَقَالَ:" قَبُحَتِ الْوُجُوهُ"، فَخُرِسُوا، فَمَا أَحَدٌ مِنْهُمْ تَكَلَّمَ بِكَلِمَةٍ، وَلَقَدْ نَظَرْتُ إِلَى أَبِي جَهْلٍ يَعْتَذِرُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: أَمْسِكْ عَنَّا، وَيَقُولُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا أُمْسِكُ عَنْكُمْ، أَوْ أَقْتُلُكُمْ"، فَقَالَ أَبُو جَهْلٍ لَعَنَهُ اللَّهُ: أَنْتَ تَقْدِرُ عَلَى ذَلِكَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُ يَقْتُلُكُمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ عَلِيِّ بْنِ شَبِيبٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ عَلِيِّ بْنِ شَبِيبٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مشرکین سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد خانہ کعبہ کے اردگرد موجود تھے، ان میں ابوجہل تھا، اللہ تعالیٰ اس پر لعنت کرے، اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ ان لوگوں کے پاس آ کر ٹھہر گئے، آپ نے فرمایا: یہ چہرے قبیح ہو جائیں، تو وہ سب لوگ گونگے ہو گئے، ان میں سے کوئی بھی کوئی بات نہیں کر رہا تھا، راوی کہتے ہیں: میں نے ابوجہل کو دیکھا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے معذرت پیش کرنے لگا اور بولا: ہم سے رک جائیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تم سے نہیں رکوں گا، بلکہ میں تمہیں قتل کر دوں گا، تو ابوجہل نے کہا: آپ اس بات پر قدرت رکھ پائیں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تم لوگوں کو قتل کروائے گا۔
یہ روایت امام بزار نے، اپنے استاد علی بن شبیب کے حوالے سے نقل کی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13875]
یہ روایت امام بزار نے، اپنے استاد علی بن شبیب کے حوالے سے نقل کی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13875]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2405)، أخرجه مسند البزار برقم: 952»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13876
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الشَّيْطَانَ عَرَضَ لِي، فَجَعَلَ يُلْقِي عَلَيَّ شَرَّ النَّارِ، فَلَوْلَا دَعْوَةُ أَخِي سُلَيْمَانَ لَأَخَذْتُهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک شیطان میرے پاس آیا اور مجھ پر آگ کے شرارے ڈالنے لگا، اگر میرے بھائی سیدنا سلیمان علیہ السلام کی دعا کا خیال نہ ہوتا، تو میں نے اُسے پکڑ لینا تھا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13876]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13876]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2406)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4270»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 13877
وَعَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" دَخَلْتُ الْبَيْتَ فَإِذَا شَيْطَانٌ خَلْفَ الْبَابِ، فَخَنَقْتُهُ حَتَّى وَجَدْتُ بَرَدَ لِسَانِهِ عَلَى يَدَيَّ، فَلَوْلَا دَعْوَةُ الْعَبْدِ الصَّالِحِ، لَأَصْبَحَ مَرْبُوطًا يَرَاهُ النَّاسُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں گھر میں داخل ہوا، تو وہاں ایک شیطان دروازے کے پیچھے موجود تھا، میں نے اس کا گلہ دبانا شروع کیا، یہاں تک کہ اس کی زبان کی ٹھنڈک مجھے اپنے ہاتھ پر محسوس ہوئی، اگر ایک نیک بندے کی دعا کا خیال نہ ہوتا، تو اس نے صبح بندھے ہوئے ہونا تھا اور لوگ اُسے دیکھ لیتے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13877]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13877]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5487، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11693»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 13878
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ سَاجِدًا بِمَكَّةَ، فَجَاءَ إِبْلِيسُ أَنْ يَطَأَ عَلَى عُنُقِهِ فَنَفَخَهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ نَفْخَةً بِجَنَاحِهِ، فَمَا اسْتَوَتْ قَدَمَاهُ عَلَى الْأَرْضِ حَتَّى بَلَغَ الْأُرْدُنَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں سجدے کی حالت میں تھے، اسی دوران شیطان آیا تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گردن پر پاؤں رکھے، تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے اسے پھونک ماری، انہوں نے اپنے پروں کے ذریعے اسے پھونک ماری تھی، تو وہ زمین پر اپنے پاؤں نہیں جما پایا، یہاں تک کہ اردن پہنچ گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن مطر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13878]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن مطر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13878]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2868»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف