الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. بَابٌ مِنْهُ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 13901
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: مَرَّ يَهُودِيٌّ بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُحَدِّثُ أَصْحَابَهُ، قَالَ: فَقَالَتْ قُرَيْشٌ: يَا يَهُودِيُّ، إِنَّ هَذَا يَزْعُمُ أَنَّهُ نَبِيٌّ؟ قَالَ: لَأَسْأَلَنَّهُ عَنْ شَيْءٍ لَا يَعْلَمُهُ إِلَّا نَبِيٌّ، قَالَ: فَجَاءَ حَتَّى جَلَسَ ثُمَّ قَالَ: يَا مُحَمَّدُ، مِمَّ يُخْلَقُ الْإِنْسَانُ؟ قَالَ:" يَا يَهُودِيُّ، مِنْ كُلٍّ يُخْلَقُ، مِنْ نُطْفَةِ الرَّجُلِ وَمِنْ نُطْفَةِ الْمَرْأَةِ، فَأَمَّا نُطْفَةُ الرَّجُلِ فَنُطْفَةٌ غَلِيظَةٌ مِنْهَا الْعَظْمُ وَالْعَصَبُ، وَأَمَّا نُطْفَةُ الْمَرْأَةِ فَنُطْفَةٌ رَقِيقَةٌ مِنْهَا اللَّحْمُ وَالدَّمُ". فَقَامَ الْيَهُودِيُّ فَقَالَ: هَكَذَا كَانَ يَقُولُ مَنْ قَبْلَكَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ وَفِي أَحَدِ إِسْنَادَيْهِ عَامِرُ بْنُ مُدْرِكٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَفِي إِسْنَادِ الْجَمَاعَةِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ وَفِي أَحَدِ إِسْنَادَيْهِ عَامِرُ بْنُ مُدْرِكٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَفِي إِسْنَادِ الْجَمَاعَةِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک یہودی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا، آپ اس وقت اپنے اصحاب کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے، قریش نے کہا: اے یہودی! ان صاحب کا یہ کہنا ہے کہ یہ نبی ہیں، تو اس یہودی نے کہا: میں ان سے ایک ایسی چیز کے بارے میں سوال کروں گا، جس کا علم صرف کسی نبی کو ہو سکتا ہے، پھر وہ شخص آیا اور بیٹھ گیا، اس نے کہا: اے سیدنا محمد! انسان کی تخلیق کس چیز سے ہوئی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے یہودی! ہر شخص کو مرد کے نطفے اور عورت کے نطفے سے پیدا کیا جاتا ہے، جہاں تک مرد کے نطفے کا تعلق ہے، تو وہ گاڑھا نطفہ ہوتا ہے، اس کے ذریعے ہڈیاں اور پٹھے بنتے ہیں، جہاں تک عورت کے نطفے کا تعلق ہے، تو وہ پتلا ہوتا ہے، اس سے گوشت اور خون بنتا ہے۔“ تو یہودی کھڑا ہو گیا اور بولا: آپ سے پہلے کے (انبیاء) بھی اسی طرح بیان کیا کرتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے اور امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان کی دو اسناد میں سے ایک سند میں ایک راوی عامر بن مدرک ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اور راویوں کی جماعت میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13901]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے اور امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان کی دو اسناد میں سے ایک سند میں ایک راوی عامر بن مدرک ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اور راویوں کی جماعت میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13901]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2376) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (4438)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4424»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13902
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَقْبَلَتِ الْيَهُودُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: يَا أَبَا الْقَاسِمِ، إِنَّا نَسْأَلُكَ عَنْ خَمْسَةِ أَشْيَاءَ، فَإِنْ أَنْبَأْتَنَا بِهِنَّ عَرَفْنَا أَنَّكَ نَبِيٌّ وَاتَّبَعْنَاكَ، فَأَخَذَ عَلَيْهِمْ مَا أَخَذَ إِسْرَائِيلُ عَلَى بَنِيهِ إِذْ قَالُوا: (اللَّهُ عَلَى مَا نَقُولُ وَكِيلٌ) قَالَ:" هَاتُوا"، [ قَالُوا: أَخْبِرْنَا عَنْ عَلَامَةِ النَّبِيِّ؟ قَالَ:" تَنَامُ عَيْنَاهُ وَلَا يَنَامُ قَلْبُهُ" ] قَالُوا: خَبِّرْنَا كَيْفَ تُؤَنِّثُ الْمَرْأَةُ وَكَيْفَ تُذَكِّرُ؟ قَالَ:" يَلْتَقِي الْمَاآنِ، فَإِذَا عَلَا مَاءُ الرَّجُلِ مَاءَ الْمَرْأَةِ أَذْكَرَتْ، وَإِذَا عَلَا مَاءُ الْمَرْأَةِ مَاءَ الرَّجُلِ أَنَّثَتْ"، قَالُوا: أَخْبِرْنَا مَا حَرَّمَ إِسْرَائِيلُ عَلَى نَفْسِهِ؟ قَالَ:" كَانَ يَشْتَكِي عِرْقَ النَّسَا، فَلَمْ يَجِدْ شَيْئًا يُلَائِمُهُ إِلَّا أَلْبَانَ كَذَا وَكَذَا - قَالَ بَعْضُهُمْ: يَعْنِي الْإِبِلَ - فَحَرَّمَ لُحُومَهَا"، قَالُوا: صَدَقْتَ، قَالُوا: أَخْبِرْنَا مَا هَذَا الرَّعْدُ؟ قَالَ:" مَلَكٌ مِنْ مَلَائِكَةِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ مُوَكَّلٌ بِالسَّحَابِ، بِيَدِهِ، أَوْ فِي يَدِهِ مِخْرَاقٌ مِنْ نَارٍ يَزْجُرُ بِهِ السَّحَابَ، يَسُوقُهُ حَيْثُ أَمَرَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ"، قَالُوا: فَمَا هَذَا الصَّوْتُ الَّذِي نَسْمَعُ؟ قَالَ:" صَوْتُهُ"، قَالُوا: صَدَقْتَ إِنَّمَا بَقِيَتْ وَاحِدَةٌ، إِنَّمَا نُبَايِعُكَ إِنْ أَخْبَرْتَنَا [ بِهَا فَ ] أَنَّهُ لَيْسَ مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا لَهُ مَنْ يَأْتِيهِ بِالْخَبَرِ، فَأَخْبِرْنَا عَنْ صَاحِبِكَ؟ قَالَ:" جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ"، قَالُوا: جِبْرِيلُ! ذَلِكَ الَّذِي يَنْزِلُ بِالْعَذَابِ وَالْحَرْبِ وَالْقِتَالِ وَهُوَ عَدُوُّنَا، لَوْ قُلْتَ: مِيكَائِيلُ الَّذِي يَنْزِلُ بِالرَّحْمَةِ وَالنَّبَاتِ وَالْقَطْرِ لَكَانَ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: (قُلْ مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِجِبْرِيلَ) الْآيَةَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: کچھ یہودی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: اے ابوالقاسم! ہم آپ سے پانچ چیزوں کے بارے میں دریافت کرنا چاہتے ہیں، اگر آپ نے ہمیں ان چیزوں کے بارے میں بتا دیا، تو ہمیں پتہ چل جائے گا کہ آپ نبی ہیں، اور ہم آپ کی پیروی کر لیں گے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے وہ عہد لیا، جو سیدنا اسرائیل (یعنی سیدنا یعقوب علیہ السلام) نے اپنے بیٹوں سے لیا تھا، جب انہوں نے یہ کہا: تھا: کہ جو ہم کہہ رہے ہیں، اس بارے میں اللہ تعالیٰ گواہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ سوال پیش کرو! انہوں نے کہا: آپ ہمیں نبی کی علامت کے بارے میں بتائیے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کی آنکھیں سو جاتی ہیں لیکن اس کا دل نہیں سوتا ہے، انہوں نے کہا: آپ ہمیں یہ بتائیے کہ مؤنث کیسے پیدا ہوتی ہے؟ اور مذکر کیسے پیدا ہوتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دونوں کا نطفہ ملتا ہے، جب مرد کا نطفہ عورت کے نطفے پر غالب آ جائے، تو بیٹا ہوتا ہے اور جب عورت کا نطفہ مرد کے نطفے پر غالب آ جائے تو بیٹی ہوتی ہے۔“ ان لوگوں نے کہا: آپ ہمیں یہ بتائیے کہ سیدنا اسرائیل علیہ السلام (یعنی سیدنا یعقوب علیہ السلام نے) اپنے لئے کیا چیز حرام قرار دی تھی؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انہیں عرق النساء کی شکایت ہو گئی تھی، تو اس کے لئے انہیں صرف فلاں فلاں چیز کا دودھ موافق ہوا، راوی کہتے ہیں: یعنی اونٹنیوں کا دودھ، تو انہوں نے ان کا گوشت حرام قرار دے دیا، ان لوگوں نے کہا: آپ نے ٹھیک کہا: ہے، پھر انہوں نے کہا: آپ ہمیں گرج چمک کے بارے میں بتائیے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے فرشتوں میں سے ایک فرشتہ ہے، جو بادل پر مقرر ہے، اس کے ہاتھ میں آگ کا بنا ہوا کوڑا ہوتا ہے، جس کے ذریعے وہ بادل کو ڈانٹتا ہے، اور اس کے ذریعے اسے وہاں لے کر جاتا ہے جہاں کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہوا ہو، انہوں نے کہا: پھر وہ آواز کیا ہوتی ہے؟ جو ہم سنتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ اس فرشتے کی آواز ہوتی ہے، تو انہوں نے کہا: آپ نے ٹھیک کہا: ہے، اب ایک چیز باقی رہ گئی ہے، ہم آپ کے ہاتھ پر اسلام قبول کر لیں گے، اگر آپ نے ہمیں اس کے بارے میں بھی بتا دیا، ہر نبی کے لئے کوئی نہ کوئی ایسا فرشتہ ہوتا ہے، جو اس کے پاس اطلاعات لے کر آتا ہے، تو آپ ہمیں اپنے متعلقہ فرشتے کے بارے میں بتائیے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ جبرائیل ہے، ان لوگوں نے کہا: جبرائیل، وہ تو عذاب، جنگ اور لڑائی لے کر نازل ہوتا ہے، وہ تو ہمارا دشمن ہے، اگر آپ میکائیل کہہ دیتے، جو رحمت، نباتات اور بارش لے کر نازل ہوتا ہے، تو ٹھیک ہونا تھا، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”تم یہ فرما دو! کہ جو شخص جبرائیل کا دشمن ہو۔۔۔۔۔۔۔“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13902]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12429) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (2483)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2479، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 4707، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12429، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 60»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 13903
وَفِي رِوَايَةٍ: كُلَّمَا أَخْبَرَهُمْ بِشَيْءٍ فَصَدَّقُوهُ قَالَ:" اللَّهُمَّ اشْهَدْ"، وَقَالَ فِيهَا:" أَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ الَّذِي أَنْزَلَ التَّوْرَاةَ عَلَى مُوسَى، هَلْ تَعْلَمُونَ أَنَّ هَذَا النَّبِيَّ الْأُمِّيَّ تَنَامُ عَيْنَاهُ وَلَا يَنَامُ قَلْبُهُ؟"، قَالُوا: اللَّهُمَّ نَعَمْ، وَقَالَ أَيْضًا:" فَإِنَّ وَلِيِّي جِبْرِيلُ وَلَمْ يَبْعَثِ اللَّهُ نَبِيًّا قَطُّ إِلَّا وَهُوَ وَلِيُّهُ"، قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ، رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جب بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں جس کسی چیز کے بارے میں بتاتے، تو وہ لوگ آپ کی تصدیق کر دیتے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: اے اللہ! تو گواہ ہو جا۔“ اور اس روایت میں یہ الفاظ ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تم لوگوں کو اُس اللہ کا واسطہ دے کر یہ دریافت کرتا ہوں، جس نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام پر تورات نازل کی تھی، کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو؟ کہ امی نبی، اُن کی آنکھیں سو جاتی ہیں، لیکن دل نہیں سوتا ہے، انہوں نے کہا: اللہ جانتا ہے، جی ہاں! اور اس روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرا ساتھی جبرائیل ہے، اللہ تعالیٰ نے جس بھی نبی کو مبعوث کیا، اس کا متعلقہ فرشتہ جبرائیل ہی ہوتا تھا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13903]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13903]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (2515 و 2514)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 13904
وَعَنِ الْفَلَتَانِ بْنِ عَاصِمٍ قَالَ: كُنَّا قُعُودًا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشَخَصَ بَصَرُهُ إِلَى رَجُلٍ فِي الْمَسْجِدِ فَقَالَ:" يَا فُلَانُ"، فَقَالَ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: وَلَا يُنَازِعُهُ الْكَلَامَ إِلَّا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟"، قَالَ: لَا، قَالَ:" أَتَقْرَأُ التَّوْرَاةَ؟"، قَالَ: نَعَمْ وَالْإِنْجِيلَ، قَالَ:" وَالْقُرْآنَ؟"، قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ أَشَاءُ لَقَرَأْتُهُ، قَالَ: ثُمَّ نَاشَدَهُ:" هَلْ تَجِدُنِي فِي التَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ؟"، قَالَ: أَجِدُ مِثْلَكَ وَمِثْلَ هَيْأَتِكَ وَمِثْلَ مُخْرَجِكَ، وَكُنَّا نَرْجُو أَنْ يَكُونَ مِنَّا، فَلَمَّا خَرَجْتَ تَحَيَّرْنَا أَنْ يَكُونَ أَنْتَ هُوَ، فَنَظَرْنَا فَإِذَا لَيْسَ أَنْتَ هُوَ، قَالَ:" وَلِمَ ذَاكَ؟"، قَالَ: إِنَّ مَعَهُ مِنْ أُمَّتِهِ سَبْعِينَ أَلْفًا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ وَلَا عَذَابٍ، وَمَعَكَ نَفَرٌ يَسِيرٌ، قَالَ:" فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَأَنَا هُوَ وَإِنَّهُمْ لَأُمَّتِي إِنَّهُمْ لَأَكْثَرُ مِنْ سَبْعِينَ أَلْفًا وَسَبْعِينَ أَلْفًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ مِنْ أَحَدِ الطَّرِيقَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ مِنْ أَحَدِ الطَّرِيقَيْنِ.
سیدنا فلتان بن عاصم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، اسی دوران آپ نے نگاہ اُٹھا کر مسجد میں موجود ایک شخص کی طرف دیکھا اور فرمایا: اے فلاں! اس شخص نے کہا: یا رسول اللہ! میں حاضر ہوں، اس نے اور کوئی بات نہیں کی، صرف یہ کہا: یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟ اس نے جواب دیا: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم نے تورات پڑھی ہوئی ہے؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں! اور انجیل بھی پڑھی ہوئی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اور قرآن؟ اس نے کہا: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، اگر میں چاہوں، تو اُسے بھی پڑھ سکتا ہوں، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے واسطہ دے کر دریافت کیا: تم نے تورات اور انجیل میں میرا ذکر پایا ہے؟ اس نے کہا: میں نے آپ کی مثل اور آپ کی ہیئت کی مثل چیز پائی ہے، لیکن ہم لوگوں کو یہ امید تھی کہ وہ نبی ہمارے خاندان میں سے ہوں گے، جب آپ کا ظہور ہوا، تو ہم حیران ہو گئے کہ آپ وہ نبی کیسے ہو سکتے ہیں؟ جب ہم نے اس بارے میں تحقیق کی تو آپ وہ فرد نہیں ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ کیسے؟ اس نے کہا: کیونکہ اس نبی کے ساتھ، تو اُس کی امت کے ستر ہزار ایسے لوگ ہونے تھے، جو جنت میں کسی حساب اور عذاب کے بغیر داخل ہوتے، اور آپ کے ساتھ تو تھوڑے سے لوگ ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، وہ ”نبی“ میں ہی ہوں، اور وہ میری ہی امت کے لوگ ہوں گے، اور وہ ستر ہزار اور مزید ستر ہزار سے بھی زیادہ تعداد میں ہوں گے (جو کسی حساب و کتاب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں جو دو طریقوں میں سے ایک طریق کے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13904]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں جو دو طریقوں میں سے ایک طریق کے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13904]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3544) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (332/18)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6580»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 13905
وَعَنْ حَمْزَةَ بْنِ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ، أَنَّ جَدَّهُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلَامٍ قَالَ لِأَحْبَارِ الْيَهُودِ: إِنِّي أُحْدِثُ بِمَسْجِدِ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ عَهْدًا، فَانْطَلَقَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ بِمَكَّةَ فَوَافَاهُ وَقَدِ انْصَرَفُوا مِنَ الْحَجِّ، فَوَجَدَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمِنًى وَالنَّاسُ حَوْلَهُ، فَقُمْتُ مَعَ النَّاسِ، فَلَمَّا نَظَرَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَنْتَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَامٍ؟". قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ:" ادْنُ"، فَدَنَوْتُ مِنْهُ قَالَ:" أَنْشُدُكَ بِاللَّهِ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلَامٍ أَمَا تَجِدُنِي فِي التَّوْرَاةِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟"، فَقُلْتُ: انْعَتْ رَبَّنَا، فَجَاءَ جِبْرِيلُ حَتَّى وَقَفَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ اللَّهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ) "، فَقَرَأَهَا عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ ابْنُ سَلَامٍ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ، ثُمَّ انْصَرَفَ ابْنُ سَلَامٍ إِلَى الْمَدِينَةِ فَكَتَمَ إِسْلَامَهُ، فَلَمَّا هَاجَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدِمَ الْمَدِينَةَ وَأَنَا فَوْقَ نَخْلَةٍ لِي أَجُدُّهَا فَسَمِعْتُ رَجَّةً فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ [ فَ ] قَالُوا: هَذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ قَدِمَ، فَأَلْقَيْتُ نَفْسِي مِنْ أَعْلَى النَّخْلَةِ، ثُمَّ خَرَجْتُ أَحْضُرُ حَتَّى أَتَيْتُهُ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، ثُمَّ رَجَعْتُ، فَقَالَتْ أُمِّي: لِلَّهِ أَنْتَ، لَوْ كَانَ مُوسَى بْنُ عِمْرَانَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - مَا كَانَ بِذَلِكَ تُلْقِي نَفْسَكَ مِنْ أَعْلَى النَّخْلَةِ؟ فَقُلْتُ: وَاللَّهِ لَأَنَا أَشَدُّ فَرَحًا بِقُدُومِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ مُوسَى إِذْ بُعِثَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ حَمْزَةَ بْنَ يُوسُفَ لَمْ يُدْرِكْ جَدَّهُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلَامٍ.
حمزه بن یوسف بن عبداللہ بن سلام بیان کرتے ہیں: ان کے دادا سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے یہودیوں کے علماء سے کہا: میں سیدنا ابراہیم علیہ السلام اور سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی بنائی ہوئی مسجد سے ہو کے آیا ہوں، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چلے گئے تھے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں تھے، ان کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس وقت ملاقات ہوئی تھی، جب لوگ حج کر کے واپس جا رہے تھے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منیٰ میں پایا، آپ کے اردگرد لوگ موجود تھے، وہ کہتے ہیں: میں لوگوں کے ساتھ کھڑا ہو گیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف دیکھا تو دریافت کیا: تم عبداللہ بن سلام ہو؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم قریب ہو جاؤ، میں قریب ہو گیا تو آپ نے فرمایا: اے عبداللہ بن سلام! میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں کہ کیا تم نے تورات میں یہ نہیں پایا کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟ تو میں نے کہا: آپ ہمارے پروردگار کے بارے میں ہمارے سامنے بیان کیجئے! تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام آئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے کھڑے ہو گئے اور انہوں نے یہ کہا: آپ یہ پڑھیں: ”تم یہ فرما دو! کہ اللہ ایک ہے، اللہ بے نیاز ہے، اس نے کسی کو جنم نہیں دیا اور اسے جنم نہیں دیا گیا اور کوئی اس کا کفو نہیں ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیات سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے سامنے پڑھیں، تو سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے کہا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور آپ اللہ کے رسول ہیں، پھر سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ واپس مدینہ منورہ چلے گئے، انہوں نے یہودیوں سے اپنا اسلام چھپائے رکھا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت کی اور آپ مدینہ منورہ آ گئے، تو سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں کھجور کے ایک درخت پر چڑھا ہوا تھا اور اس سے کھجوریں اتار رہا تھا، اسی دوران میں نے شور و غل کی آواز سنی، تو دریافت کیا: یہ کس وجہ سے ہے؟ لوگوں نے بتایا: یہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے ہیں، تو میں نے کھجور کے درخت سے چھلانگ لگا دی، پھر میں نکلا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ کو سلام کیا، پھر میں واپس آیا، تو میری والدہ نے کہا: اگر اُن کی جگہ سیدنا موسیٰ بن عمران علیہ السلام ہوتے، تو تم نے اس وجہ سے کھجور کے درخت سے چھلانگ نہیں لگانی تھی، تو میں نے کہا: اللہ کی قسم! میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد پر، اس سے زیادہ خوش ہوا ہوں، جتنا سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی بعثت پر ہوتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ حمزہ بن یوسف نامی راوی نے اپنے دادا سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13905]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ حمزہ بن یوسف نامی راوی نے اپنے دادا سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13905]
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع