🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. بَابٌ مِنْهُ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13905
وَعَنْ حَمْزَةَ بْنِ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ، أَنَّ جَدَّهُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلَامٍ قَالَ لِأَحْبَارِ الْيَهُودِ: إِنِّي أُحْدِثُ بِمَسْجِدِ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ عَهْدًا، فَانْطَلَقَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ بِمَكَّةَ فَوَافَاهُ وَقَدِ انْصَرَفُوا مِنَ الْحَجِّ، فَوَجَدَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمِنًى وَالنَّاسُ حَوْلَهُ، فَقُمْتُ مَعَ النَّاسِ، فَلَمَّا نَظَرَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَنْتَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَامٍ؟". قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ:" ادْنُ"، فَدَنَوْتُ مِنْهُ قَالَ:" أَنْشُدُكَ بِاللَّهِ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلَامٍ أَمَا تَجِدُنِي فِي التَّوْرَاةِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟"، فَقُلْتُ: انْعَتْ رَبَّنَا، فَجَاءَ جِبْرِيلُ حَتَّى وَقَفَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ اللَّهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ) "، فَقَرَأَهَا عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ ابْنُ سَلَامٍ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ، ثُمَّ انْصَرَفَ ابْنُ سَلَامٍ إِلَى الْمَدِينَةِ فَكَتَمَ إِسْلَامَهُ، فَلَمَّا هَاجَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدِمَ الْمَدِينَةَ وَأَنَا فَوْقَ نَخْلَةٍ لِي أَجُدُّهَا فَسَمِعْتُ رَجَّةً فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ [ فَ ] قَالُوا: هَذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ قَدِمَ، فَأَلْقَيْتُ نَفْسِي مِنْ أَعْلَى النَّخْلَةِ، ثُمَّ خَرَجْتُ أَحْضُرُ حَتَّى أَتَيْتُهُ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، ثُمَّ رَجَعْتُ، فَقَالَتْ أُمِّي: لِلَّهِ أَنْتَ، لَوْ كَانَ مُوسَى بْنُ عِمْرَانَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - مَا كَانَ بِذَلِكَ تُلْقِي نَفْسَكَ مِنْ أَعْلَى النَّخْلَةِ؟ فَقُلْتُ: وَاللَّهِ لَأَنَا أَشَدُّ فَرَحًا بِقُدُومِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ مُوسَى إِذْ بُعِثَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ حَمْزَةَ بْنَ يُوسُفَ لَمْ يُدْرِكْ جَدَّهُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلَامٍ.
حمزه بن یوسف بن عبداللہ بن سلام بیان کرتے ہیں: ان کے دادا سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے یہودیوں کے علماء سے کہا: میں سیدنا ابراہیم علیہ السلام اور سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی بنائی ہوئی مسجد سے ہو کے آیا ہوں، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چلے گئے تھے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں تھے، ان کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس وقت ملاقات ہوئی تھی، جب لوگ حج کر کے واپس جا رہے تھے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منیٰ میں پایا، آپ کے اردگرد لوگ موجود تھے، وہ کہتے ہیں: میں لوگوں کے ساتھ کھڑا ہو گیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف دیکھا تو دریافت کیا: تم عبداللہ بن سلام ہو؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم قریب ہو جاؤ، میں قریب ہو گیا تو آپ نے فرمایا: اے عبداللہ بن سلام! میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں کہ کیا تم نے تورات میں یہ نہیں پایا کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟ تو میں نے کہا: آپ ہمارے پروردگار کے بارے میں ہمارے سامنے بیان کیجئے! تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام آئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے کھڑے ہو گئے اور انہوں نے یہ کہا: آپ یہ پڑھیں: ”تم یہ فرما دو! کہ اللہ ایک ہے، اللہ بے نیاز ہے، اس نے کسی کو جنم نہیں دیا اور اسے جنم نہیں دیا گیا اور کوئی اس کا کفو نہیں ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیات سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے سامنے پڑھیں، تو سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے کہا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور آپ اللہ کے رسول ہیں، پھر سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ واپس مدینہ منورہ چلے گئے، انہوں نے یہودیوں سے اپنا اسلام چھپائے رکھا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت کی اور آپ مدینہ منورہ آ گئے، تو سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں کھجور کے ایک درخت پر چڑھا ہوا تھا اور اس سے کھجوریں اتار رہا تھا، اسی دوران میں نے شور و غل کی آواز سنی، تو دریافت کیا: یہ کس وجہ سے ہے؟ لوگوں نے بتایا: یہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے ہیں، تو میں نے کھجور کے درخت سے چھلانگ لگا دی، پھر میں نکلا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ کو سلام کیا، پھر میں واپس آیا، تو میری والدہ نے کہا: اگر اُن کی جگہ سیدنا موسیٰ بن عمران علیہ السلام ہوتے، تو تم نے اس وجہ سے کھجور کے درخت سے چھلانگ نہیں لگانی تھی، تو میں نے کہا: اللہ کی قسم! میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد پر، اس سے زیادہ خوش ہوا ہوں، جتنا سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی بعثت پر ہوتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ حمزہ بن یوسف نامی راوی نے اپنے دادا سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13905]

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع


Majma al-Zawa'id Hadith 13905 in Urdu