الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
63. بَابٌ فِي شَجَاعَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
نبی اکرم ﷺ کی بہادری کا بیان
حدیث نمبر: 14176
عَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ: لَقَدْ رَأَيْتُنَا يَوْمَ بَدْرٍ وَنَحْنُ نَلُوذُ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ أَقْرَبُنَا إِلَى الْعَدُوِّ، وَكَانَ مِنْ أَشَدِّ النَّاسِ يَوْمَئِذٍ بَأْسًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَلَفْظُهُ عَنْ عَلِيٍّ: أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ مَوْقِفِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ بَدْرٍ، فَقَالَ: كَانَ أَشَدُّنَا يَوْمَ بَدْرٍ مَنْ حَاذَى بِرُكْبَتِهِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.

سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھے اپنے بارے میں یہ بات یاد ہے کہ غزوہ بدر کے موقع پر ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پناہ لے رہے تھے، اور آپ دشمن کے سب سے زیادہ قریب تھے، اور آپ اُس دن لڑائی میں سب سے زیادہ سخت لوگوں میں سے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور ان کے الفاظ یہ ہیں: ”سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات مذکور ہے: ان سے غزوہ بدر کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کھڑے ہونے کی جگہ کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے بتایا: کہ غزوہ بدر کے دن، ہم میں سب سے زیادہ مضبوط (یا مشکل کا شکار) وہ شخص تھا، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14176]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 656»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14177
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فُضِّلْتُ عَلَى النَّاسِ بِأَرْبَعٍ: بِالسَّخَاءِ، وَالشَّجَاعَةِ". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي النِّكَاحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے دوسرے لوگوں پر چار حوالوں سے فضیلت عطا کی گئی ہے، سخاوت، بہادری۔۔۔۔۔۔۔“۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو اس سے پہلے کتاب النکاح میں گزر چکی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14177]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14177]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6812»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔