🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

64. بَابٌ فِي جُودِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
نبی اکرم ﷺ کی سخاوت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14178
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ عَنِ الْأَجْوَدِ الْأَجْوَدِ؟ اللَّهُ الْأَجْوَدُ الْأَجْوَدُ، وَأَنَا أَجْوَدُ وَلَدِ آدَمَ، وَأَجْوَدُهُمْ بَعْدِي رَجُلٌ عَلِمَ عِلْمًا فَنَشَرَ عِلْمَهُ ؛ يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أُمَّةً وَاحِدَةً، وَرَجُلٌ جَادَ بِنَفْسِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ حَتَّى يُقْتَلَ"".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں سب سے بڑے سخی کے بارے میں نہ بتاؤں؟ اللہ تعالیٰ سب سے بڑا سخی ہے، اور میں اولاد آدم میں سب سے زیادہ سخی ہوں، اور میرے بعد ان میں سب سے زیادہ سخی وہ شخص ہے، جو علم حاصل کرے اور اپنے علم کو پھیلائے، اسے قیامت کے دن ایک امت کے طور پر اٹھایا جائے گا، اور ایک وہ شخص ہے، جو اپنی جان کے ہمراہ اللہ کی راہ میں (جنگ میں) حصہ لے، یہاں تک کہ شہید ہو جائے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14178]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2790)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14179
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ: أَنَّ أَبَا أَسِيدٍ كَانَ يَقُولُ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَمْنَعُ شَيْئًا يُسْأَلُهُ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ تَقَدَّمَ فِي غَزْوَةِ بَدْرٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي بَكْرٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي أَسِيدٍ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
عبداللہ بن ابوبکر بیان کرتے ہیں: سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ یہ کہا: کرتے تھے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جب کوئی چیز مانگی جاتی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم منع نہیں کرتے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے، جو اس سے پہلے غزوہ بدر سے متعلق باب میں گزر چکی ہے، اس کے رجال ثقہ ہیں تاہم عبداللہ بن ابوبکر نامی راوی نے، سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14179]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15626»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14180
وَعَنْ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا سُئِلَ شَيْئًا فَأَرَادَ أَنْ يَفْعَلَهُ قَالَ:" نَعَمْ". وَإِذَا أَرَادَ أَلَّا يَفْعَلَ سَكَتَ، وَكَانَ لَا يَقُولُ لِشَيْءٍ: لَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ فِي كِتَابِ الْأَدْعِيَةِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْكُوفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جب کوئی چیز پوچھی جاتی تھی اور آپ کا ویسا کرنے کا ارادہ ہوتا تھا، تو آپ فرماتے تھے: ٹھیک ہے، اور اگر آپ کا وہ کام کرنے کا ارادہ نہیں ہوتا تھا، تو آپ خاموش رہتے تھے، آپ یہ نہیں کہتے تھے: جی نہیں!
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے، جو دعاؤں سے متعلق کتاب میں ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن کثیر کوفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14180]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7763»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14181
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ مِنَ الْعَرَبِ فَسَأَلَهُ أَرْضًا بَيْنَ جَبَلَيْنِ، فَكَتَبَ لَهُ بِهَا، فَأَسْلَمَ، ثُمَّ أَتَى قَوْمَهُ فَقَالَ لَهُمْ: أَسْلِمُوا فَقَدْ جِئْتُكُمْ مِنْ عِنْدِ رَجُلٍ يُعْطِي عَطِيَّةَ مَنْ لَا يَخَافُ الْفَاقَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَحْيَى الْعُذْرِيُّ، وَقِيلَ فِيهِ: مَجْهُولٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک عرب شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اس نے آپ سے دو پہاڑوں کے درمیان موجود زمین مانگی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لئے وہ زمین لکھ دی، وہ شخص مسلمان ہوا، اور اپنی قوم کے پاس گیا اور ان سے کہنے لگا: تم لوگ مسلمان ہو جاؤ! میں تم لوگوں کے پاس ایک ایسے فرد کی طرف سے آیا ہوں جو اس شخص کی طرح عطا کرتے ہیں جسے فاقے کا کوئی خوف نہ ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن یحیی عذری ہے، اس کے بارے میں یہ کہا: گیا ہے: یہ مجہول ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14181]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4877)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14182
وَعَنِ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ بْنِ عَفْرَاءَ قَالَتْ: بَعَثَنِي مُعَوِّذُ بْنُ عَفْرَاءَ بِقِنَاعٍ مِنْ رُطَبٍ عَلَيْهِ أُجَرُ مَنْ قِثَّاءِ زُغْبٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحِبُّ الْقِثَّاءَ، وَكَانَتْ حِلْيَةٌ قَدْ قَدِمَتْ مِنَ الْبَحْرَيْنِ فَمَلَأَ يَدَهُ مِنْهَا فَأَعْطَانِيهَا.
سیدہ ربیع بنت معوذ بن عفراء رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا معوذ بن عفراء رضی اللہ عنہ نے مجھے کھجوروں کے ایک گچھے کے ہمراہ بھیجا، اس کے ساتھ ککڑی بھی تھی، انہوں نے اس کے ہمراہ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیجا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ککڑی کو پسند کرتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بحرین سے زیورات آئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن میں سے ہاتھ بھر کے وہ مجھے دیدیے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14182]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (374/24)، أخرجه شرح السنة برقم: 2895»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14183
وَفِي رِوَايَةٍ: فَأَعْطَانِي مَلْءَ كَفِّي حَلْيًا أَوْ ذَهَبًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ وَزَادَ: فَقَالَ:" تَحَلَّيْ بِهَذَا". وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری ہتھیلی بھر کے زیور (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) سونا مجھے عطا کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں، امام أحمد نے اسے نقل کیا ہے، اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: آپ نے فرمایا: ”تم یہ زیور پہن لینا۔“ ان دونوں روایات کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14183]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (273/24) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (359/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14184
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَتَى صَاحِبَ بَزٍّ، فَاشْتَرَى مِنْهُ قَمِيصًا بِأَرْبَعَةِ دَرَاهِمَ، فَخَرَجَ وَهُوَ عَلَيْهِ، فَإِذَا رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اكْسُنِي قَمِيصًا كَسَاكَ اللَّهُ مِنْ ثِيَابِ الْجَنَّةِ. فَنَزَعَ الْقَمِيصَ فَكَسَاهُ إِيَّاهُ، ثُمَّ رَجَعَ إِلَى صَاحِبِ الْحَانُوتِ، فَاشْتَرَى مِنْهُ قَمِيصًا بِأَرْبَعَةِ دَرَاهِمَ وَبَقِيَ مَعَهُ دِرْهَمَانِ، فَإِذَا هُوَ بِجَارِيَةٍ فِي الطَّرِيقِ تَبْكِي، فَقَالَ:" مَا يُبْكِيكِ؟". قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، دَفَعَ لِي أَهْلِي دِرْهَمَيْنِ أَشْتَرِي بِهِمَا دَقِيقًا فَهَلَكَا، فَدَفَعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَيْهَا الدِّرْهَمَيْنِ الْبَاقِيَيْنِ، ثُمَّ وَلَّتْ وَهِيَ تَبْكِي. فَدَعَاهَا فَقَالَ:" مَا يُبْكِيكِ وَقَدْ أَخَذْتِ الدِّرْهَمَيْنِ؟". فَقَالَتْ: أَخَافَ أَنْ يَضْرِبُونِي، فَمَشَى مَعَهَا إِلَى أَهْلِهَا، فَسَلَّمَ فَعَرَفُوا صَوْتَهُ، ثُمَّ عَادَ فَسَلَّمَ، ثُمَّ عَادَ فَثَلَّثَ فَرَدُّوا. فَقَالَ:" أَسْمِعْتُمْ أَوَّلَ السَّلَامِ؟". فَقَالُوا: نَعَمْ، وَلَكِنْ أَحْبَبْنَا أَنْ تَزِيدَنَا مِنَ السَّلَامِ، فَمَا أَشْخَصَكَ بِأَبِينَا وَأُمِّنَا؟ قَالَ:" أَشْفَقَتْ هَذِهِ الْجَارِيَةُ أَنْ تَضْرِبُوهَا". قَالَ صَاحِبُهَا: هِيَ حُرَّةٌ لِوَجْهِ اللَّهِ ; لِمَمْشَاكَ مَعَهَا، فَبَشَّرَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْخَيْرِ وَبِالْجَنَّةِ، وَقَالَ:" لَقَدْ بَارَكَ اللَّهُ فِي الْعَشَرَةِ، كَسَا اللَّهُ نَبِيَّهُ قَمِيصًا وَرَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ قَمِيصًا، وَأَعْتَقَ مِنْهَا رَقَبَةً، وَأَحْمَدُ اللَّهَ هُوَ الَّذِي رَزَقَنَا هَذَا بِقُدْرَتِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَابْلُتِّيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، آپ ایک کپڑے والے کے پاس آئے، آپ نے اس سے ایک قمیص چار درہم کے عوض میں خریدی، پھر آپ تشریف لے گئے، وہ قمیص آپ نے پہنی، انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ یہ قمیص مجھے پہننے کے لئے دے دیں، اللہ تعالیٰ آپ کو جنت کی قمیص پہنائے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ قمیص اتاری، اور وہ اسے پہننے کے لئے دیدی، پھر آپ واپس اس دوکاندار کے پاس گئے، اور چار درہم کے عوض میں اس سے ایک اور قمیص خریدی، اب آپ کے پاس دو درہم باقی بچ گئے تھے، راستے میں ایک بچی رو رہی تھی، آپ نے دریافت کیا: تم کیوں رو رہی ہو؟ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے گھر والوں نے مجھے دو درہم دیے تھے، تاکہ میں ان کے ذریعے آٹا خریدوں، تو وہ گم ہو گئے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے باقی بچ جانے والے دو درہم اسے دیدیے، پھر وہ لڑکی روتی ہوئی واپس مڑی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلایا اور فرمایا: اب تم کیوں رو رہی ہو؟ جبکہ تم نے دو درہم لے لیے ہیں، وہ بولی: مجھے یہ اندیشہ ہے کہ گھر والے مجھے ماریں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس لڑکی کے ساتھ چلتے ہوئے اس کے گھر والوں کے پاس گئے، آپ نے سلام کیا تو لوگوں نے آپ کی آواز پہچان لی، آپ نے پھر سلام کیا، پھر آپ نے سلام کیا، جب آپ نے تیسری مرتبہ سلام کیا، تو ان لوگوں نے جواب دیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم لوگوں نے پہلا سلام سن لیا تھا؟ ان لوگوں نے جواب دیا: جی ہاں! لیکن ہماری یہ خواہش تھی کہ آپ ہمیں مزید سلام کریں، ہمارے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ کا کس سلسلے میں آنا ہوا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کنیز کو یہ ڈر تھا کہ تم اس کی پٹائی کرو گے، اس کنیز کے مالک نے کہا: یہ اللہ کی راہ میں آزاد ہے، کیونکہ آپ اس کے ساتھ چل کے آئے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن لوگوں کو بھلائی اور جنت کی خوشخبری دی اور فرمایا: اللہ تعالیٰ ان دس درہموں میں برکت دے، اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو ایک قمیص پہنائی، انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو قمیص پہننے کے لئے دی، اور اس رقم کے ذریعے ایک گردن کو بھی آزاد کروا دیا، تو میں اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرتا ہوں، جس نے اپنی قدرت کے ذریعے ہمیں یہ چیز نصیب کی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبداللہ بابلتی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14184]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13607)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13607»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14185
وَعَنْ أُمِّ سُنْبُلَةَ أَنَّهَا أَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِهَدِيَّةٍ، فَأَبَيْنَ أَزْوَاجُهُ أَنْ يَقْبَلْنَهَا، فَقُلْنَ: إِنَّا لَا نَأْخُذُ. فَأَمَرَهُنَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذْنَهَا، ثُمَّ أَقْطَعَهَا وَادِيًا فَاشْتَرَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَحْشٍ مِنْ حَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ قَيْظِيٍّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ ام سنبلہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: وہ ایک تحفہ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج نے اسے قبول کرنے سے سے انکار کر دیا، انہوں نے کہا: ہم یہ نہیں لیں گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان ازواج کو حکم دیا، تو ان ازواج نے اسے قبول کر لیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک وادی اُسے جاگیر کے طور پر دی۔ سیدنا عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ نے سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے وہ زمین خرید لی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن قیظی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14185]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14186
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: اجْتَمَعْتُ أَنَا وَالْعَبَّاسُ، وَفَاطِمَةُ، وَزَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ، عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ الْعَبَّاسُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَبُرَتْ سِنِّي، وَرَقَّ عَظْمِي، وَكَثُرَتْ مَؤُونَتِي، فَإِنْ رَأَيْتَ أَنْ تَأْمُرَ لِي بِكَذَا وَكَذَا وَسْقًا مِنْ طَعَامٍ فَافْعَلْ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نَفْعَلُ ذَلِكَ". فَقَالَتْ فَاطِمَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ رَأَيْتَ أَنْ تَأْمُرَ لِي كَمَا أَمَرْتَ لِعَمِّكَ فَافْعَلْ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نَفْعَلُ ذَلِكَ". فَقَالَ زَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كُنْتَ أَعْطَيْتَنِي أَرْضًا كَانَتْ مَعِيشَتِي مِنْهَا، فَإِنْ رَأَيْتَ أَنْ تَرُدَّهَا عَلَيَّ فَافْعَلْ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نَفْعَلُ ذَلِكَ".
فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَبَقِيَّتُهُ رَوَاهَا أَبُو دَاوُدَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَزَادَ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ رَأَيْتَ أَنْ تُوَلِّيَنِي هَذَا الْحَقَّ الَّذِي جَعَلَ اللَّهُ لَكَ فِي كِتَابِهِ مِنْ هَذَا الْخُمُسِ فَاقْسِمْهُ فِي مَقَامِكَ كَيْ لَا يُنَازِعَنِي أَحَدٌ بَعْدَكَ فَافْعَلْ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نَفْعَلُ ذَلِكَ". فَوَلَّانِيهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَسَّمْتُهُ فِي حَيَاتِهِ، ثُمَّ وَلَّانِيهِ أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَقَسَّمْتُهُ.
وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں سیدنا عباس رضی اللہ عنہ، فاطمہ اور زید بن حارثہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! میری عمر زیادہ ہو گئی ہے، میری ہڈیاں کمزور ہو گئی ہیں، میرے اخراجات زیادہ ہو گئے ہیں، اگر آپ مناسب سمجھیں تو میرے لئے فلاں فلاں چیز کا حکم دیدیں، یعنی میرے لئے اناج کے اتنے وسق کا حکم دے دیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم ایسا کر لیں گے، فاطمہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر آپ مناسب سمجھیں، تو میرے لئے بھی اسی کی مانند حکم دے دیں، جو آپ نے اپنے چچا کے لئے حکم دیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم ایسا کر دیں گے، سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ آپ نے مجھے ایک زمین دی تھی، میرا گزر بسر اُسی سے ہوتا تھا، پھر آپ نے وہ واپس لے لی، اگر آپ مناسب سمجھیں، تو وہ واپس کر دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم ایسا کر دیں گے۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، یہ روایت امام ابوداؤد نے بھی نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر آپ مناسب سمجھیں، تو آپ مجھے اس حق کا نگران مقرر کر دیں، جو اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں آپ کے لئے مقرر کیا ہے، جس کا تعلق خمس سے ہے، اسے میں آپ کی جگہ تقسیم کر دیا کروں، تاکہ آپ کے بعد میرے ساتھ کوئی جھگڑا نہ کرے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم ایسا کر دیں گے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس کا نگران مقرر کیا، آپ کی زندگی میں، میں ہی اسے تقسیم کرتا رہا، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مجھے اس کا نگران مقرر کیا، اور اسے میں ہی تقسیم کرتا رہا۔ ان دونوں روایات کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14186]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2460) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (642)، أخرجه مسند أحمد برقم: 647، وأخرجه مسند البزار برقم: 626»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14187
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَمَّا قُتِلَ أَبِي، دَعَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَتُحِبُّ الدَّرَاهِمَ؟". قُلْتُ: نَعَمْ، فَقَالَ:" لَوْ قَدْ جَاءَنَا مَالٌ لَأَعْطَيْتُكَ هَكَذَا وَهَكَذَا". قَالَ: فَمَاتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَبْلَ أَنْ يُعْطِيَنِي، فَلَمَّا اسْتُخْلِفَ أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَتَاهُ مَالٌ مِنَ الْبَحْرَيْنِ، فَقَالَ: خُذْ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَحْسَبُهُ قَالَ: لَكَ - فَأَخَذْتُ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب میرے والد شہید ہو گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اور فرمایا: کیا تم درہموں کو پسند کرتے ہو؟ میں نے عرض کی: جی ہاں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر ہمارے پاس مال آیا، تو میں تمہیں اتنے اتنے دوں گا۔ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مجھے ادائیگی کرنے سے پہلے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا، جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو خلیفہ بنایا گیا، تو ان کے پاس بحرین سے مال آیا، تو انہوں نے فرمایا: تم اس طرح وصول کر لو، جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تم سے ارشاد فرمایا تھا، تو میں نے وہ وصول کر لیے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں اس سیاق کے بغیر مذکور ہے،
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14187]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2461)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں