🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

3. بَابٌ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14305
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَبُو بَكْرٍ صَاحِبِي وَمُؤْنِسِي فِي الْغَارِ، سُدُّوا كُلَّ خَوْخَةٍ فِي الْمَسْجِدِ غَيْرَ خَوْخَةِ أَبِي بَكْرٍ".
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ابوبکر میرا ساتھی ہے، غار میں میرا غم خوار ہے، تم مسجد کا ہر دروازہ بند کر دو، صرف ابوبکر کا دروازہ نہ بند کرنا۔“
یہ روایت امام عبداللہ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14305]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 455، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2428»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14306
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صُبُّوا عَلَيَّ مِنْ سَبْعِ قِرَبٍ مِنْ آبَارٍ شَتَّى ; حَتَّى أَخْرُجَ إِلَى النَّاسِ فَأَعْهَدَ إِلَيْهِمْ".
قَالَ: فَخَرَجَ عَاصِبًا رَأْسَهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى صَعِدَ الْمِنْبَرَ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ عَبْدًا مِنْ عِبَادِ اللَّهِ خُيِّرَ بَيْنَ الدُّنْيَا وَبَيْنَ مَا عِنْدَ اللَّهِ فَاخْتَارَ مَا عِنْدَ اللَّهِ". فَلَمْ يُلَقَّنْهَا إِلَّا أَبُو بَكْرٍ، فَبَكَى. فَقَالَ: نَفْدِيكَ بِآبَائِنَا، وَأُمَّهَاتِنَا، وَأَبْنَائِنَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَلَى رَسْلِكَ، أَفْضَلُ النَّاسِ عِنْدِي فِي الصُّحْبَةِ وَذَاتِ الْيَدِ ابْنُ أَبِي قُحَافَةَ، انْظُرُوا هَذِهِ الْأَبْوَابَ الشَّوَارِعَ فِي الْمَسْجِدِ فَسُدُّوهَا، إِلَّا مَا كَانَ مِنْ بَابِ أَبِي بَكْرٍ ; فَإِنِّي رَأَيْتُ عَلَيْهِ نُورًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ، إِلَّا أَنَّهُ زَادَ: وَذَكَرَ قَتْلَى أُحُدٍ فَصَلَّى عَلَيْهِمْ فَأَكْثَرَ. وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ مجھ پر مختلف کنووں سے آئے ہوئے پانی کے سات مشکیزے بہاؤ تاکہ میں نکل کر لوگوں کے پاس جاؤں اور انہیں تلقین کروں، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نکلے تو آپ نے اپنے سر مبارک پر پٹی باندھی ہوئی تھی، آپ منبر پر چڑھے، آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ کے بندوں میں سے ایک بندے کو دنیا اور اللہ تعالیٰ کے پاس موجود چیز کے درمیان اختیار دیا گیا، تو اس نے اس چیز کو اختیار کیا جو اللہ تعالیٰ کے پاس ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کی سمجھ صرف سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو آئی اور وہ رونے لگ گئے۔ انہوں نے عرض کی: ہم اپنے آباؤ اجداد اور اپنی ماؤں اور بیٹوں کو آپ پر فدا کر دیں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنی جگہ رہو، میرے نزدیک ساتھ کے اعتبار سے اور اچھا سلوک کرنے کے اعتبار سے لوگوں میں سب سے زیادہ فضیلت ابوقحافہ کا بیٹا رکھتا ہے، تم ان دروازوں کا جائزہ لو جو مسجد میں آتے ہیں، تو ابوبکر کی آمد کے مخصوص دروازے کے علاوہ باقی سب کو بند کر دو، کیونکہ میں نے اس پر نور دیکھا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شہدائے احد کا ذکر کرتے ہوئے ان کے لئے بکثرت دعائے رحمت کی۔ اس روایت کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14306]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (342/19)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7013»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14307
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَدِّ الْأَبْوَابِ الَّتِي فِي الْمَسْجِدِ إِلَّا بَابَ أَبِي بَكْرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ: مُعَلَّى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَهُوَ وَضَّاعٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی آمد کے مخصوص دروازے کے علاوہ مسجد کے تمام دروازے بند کر دینے کا حکم دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی معلیٰ بن عبدالرحمن ہے، اور وہ حدیث ایجاد کرنے والا شخص ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14307]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1497)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1497»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14308
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: سُدُّوا عَنِّي كُلَّ بَابٍ إِلَّا بَابَ أَبِي بَكْرٍ، وَلَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِيلًا لَاتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ خَلِيلًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ابوبکر کے مخصوص دروازے کے علاوہ ہر دروازہ میرے حکم کے تحت بند کر دو، اگر میں نے کسی کو خلیل بنانا ہوتا تو میں نے ابوبکر کو خلیل بنا لینا تھا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14308]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2484)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14309
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: رَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْبَقِيعِ. قُلْتُ: فَذَكَرَ حَدِيثَ مَرَضِهِ إِلَى أَنْ قَالَ: قَالَتْ: فَصَبَنْنَا عَلَيْهِ حَتَّى طَفِقَ يَقُولُ:" حَسْبُكُمْ، حَسْبُكُمْ". - قَالَ مُحَمَّدٌ: يَعْنِي ابْنَ إِسْحَاقَ - ثُمَّ خَرَجَ - كَمَا حَدَّثَنِي أَيُّوبُ بْنُ بَشِيرٍ - عَاصِبًا رَأْسَهُ فَجَلَسَ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَكَانَ أَوَّلُ مَا تَكَلَّمَ بِهِ أَنْ صَلَّى عَلَى أَصْحَابِ أُحُدٍ فَأَكْثَرَ الصَّلَاةَ عَلَيْهِمْ، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ عَبْدًا مِنْ عِبَادِ اللَّهِ خَيَّرَهُ اللَّهُ بَيْنَ الدُّنْيَا وَبَيْنَ مَا عِنْدَهُ، فَاخْتَارَ مَا عِنْدَ اللَّهِ". قَالَ: فَفَهِمَهَا أَبُو بَكْرٍ، فَبَكَى، وَعَرَفَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَفْسَهُ يُرِيدُ. قَالَ:" عَلَى رَسْلِكَ يَا أَبَا بَكْرٍ، انْظُرُوا فِي الْمَسْجِدِ هَذِهِ الْأَبْوَابَ اللَّاصِقَةَ فَسُدُّوهَا، إِلَّا مَا كَانَ مِنْ بَيْتِ أَبِي بَكْرٍ ; فَإِنِّي لَا أَعْلَمُ أَحَدًا كَانَ أَفْضَلَ عِنْدِي فِي الصُّحْبَةِ مِنْهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ تَتَضَمَّنُ سَدَّ الْأَبْوَابِ غَيْرِ بَابِهِ فِي أَحَادِيثَ تَأْتِي فِي مَوَاضِعِهَا. إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بقیع سے واپس تشریف لائے (راوی کہتے ہیں:) اس کے بعد انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کے بارے میں حدیث ذکر کی ہے، جس میں آگے چل کر یہ الفاظ ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ہم نے آپ پر پانی ڈالنا شروع کیا، یہاں تک آپ نے یہ فرمانا شروع کیا، بس کافی ہے، کافی ہے، یہاں محمد بن اسحاق نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: جس طرح ایوب بن بشیر نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے۔ اس کے مطابق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سر پر پٹی باندھ کر باہر تشریف لے گئے اور منبر پر تشریف فرما ہوئے، آپ نے گفتگو کا آغاز اس بات سے کیا کہ آپ نے شہداء احد کے لئے دعائے رحمت کی اور ان کے لئے بکثرت دعا کی، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: اللہ کے بندوں میں سے ایک بندے کو اللہ تعالیٰ نے دنیا اور اپنے پاس موجود چیز کے درمیان اختیار دیا، تو اس بندے نے اس چیز کو اختیار کر لیا جو اللہ تعالیٰ کے پاس ہے، راوی کہتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو یہ بات سمجھ آ گئی اور وہ رونے لگے، اور انہیں یہ بات پتہ چل گئی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ذات مراد لی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابوبکر! آرام سے رہو (پھر آپ نے لوگوں سے فرمایا:) تم لوگ مسجد کا جائزہ لو، اس کے ساتھ لگنے والے تمام دروازوں کو بند کر دو، صرف اس دروازے کو رہنے دو جو ابوبکر کے گھر کی طرف ہے، کیونکہ مجھے کسی ایسے شخص کا علم نہیں ہے، جس نے ابوبکر سے زیادہ اچھے طریقے سے میرا ساتھ دیا ہو۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں آگے چل کر کچھ احادیث آئیں گی جو دوسرے باب میں آئیں گی، جن میں دروازے بند کرنے کا ذکر ہو گا، اور وہ احادیث اپنے مخصوص مقامات پر آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14309]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابر بعلي فى المسند (4579)، أخرجه سنن الدارمي برقم: 81، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6548»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں