الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابٌ فِي إِسْلَامِهِ .
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول کرنا
حدیث نمبر: 14310
عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ: مَنْ أَوَّلُ مَنْ أَسْلَمَ؟ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَمَا سَمِعْتَ قَوْلَ حَسَّانِ بْنِ ثَابِتٍ:
إِذَا تَذَكَّرْتَ شَجْوًا مِنْ أَخٍ ثِقَةٍ فَاذْكُرْ أَخَاكَ أَبَا بَكْرٍ بِمَا فَعَلَا خَيْرُ الْبَرِيَّةِ أَتْقَاهَا وَأَعْدَلُهَا
إِلَّا النَّبِيَّ وَأَوْفَاهَا لِمَا حَمَلَا وَالثَّانِيَ التَّالِيَ الْمَحْمُودُ مَشْهَدُهُ
وَأَوَّلُ النَّاسِ مِنْهُمْ صَدَّقَ الرُّسُلَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْهَيْثَمُ بْنُ عَدِيٍّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

امام شعبی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا، سب سے پہلے کس نے اسلام قبول کیا تھا، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: کیا تم نے سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کا یہ شعر نہیں سنا ہے: ”جب تم کسی قابل اعتبار کے بھائی کے غم کو یاد کرو، تو اپنے بھائی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور ان کے طرز عمل کو بھی یاد کر لینا، جو مخلوق میں سب سے بہتر ہیں، سب سے زیادہ پرہیزگار، سب سے زیادہ عدل کرنے والے ہیں، نبی کے علاوہ (وہ سب سے زیادہ نیک ہیں) اور انہوں نے اپنی ذمہ داریاں پوری کیں، وہ دوسرے فرد بھی ہیں، پیچھے والے بھی ہیں، قابل تعریف بھی ہیں، اور وہ سب سے پہلے فرد ہیں، جنہوں نے رسولوں کی تصدیق کی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ہیثم بن عدی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14310]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ہیثم بن عدی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14310]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12563)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 14311
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: أَوَّلُ مَنْ أَسْلَمَ أَبُو بَكْرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ غَيْرُ وَاحِدٍ ضَعِيفٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ غَيْرُ وَاحِدٍ ضَعِيفٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سب سے پہلے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس میں ایک سے زیادہ ضعیف راوی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14311]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس میں ایک سے زیادہ ضعیف راوی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14311]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14312
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: أَوَّلُ مَنْ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبُو بَكْرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ غَالِبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَالِبٍ السَّعْدِيِّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ غَالِبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَالِبٍ السَّعْدِيِّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، سب سے پہلے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز ادا کی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی غالب بن عبداللہ بن غالب سعدی ہیں، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14312]