الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
26. بَابُ أَمَانِ النَّاسِ مِنَ الْفِتَنِ فِي حَيَاتِهِ .
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی زندگی میں لوگوں کا فتنوں سے محفوظ ہونا
حدیث نمبر: 14451
عَنْ قُدَامَةَ بْنِ مَظْعُونٍ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَدْرَكَ عُثْمَانَ بْنَ مَظْعُونٍ، وَهُوَ عَلَى رَاحِلَتِهِ، وَعُثْمَانُ عَلَى رَاحِلَتِهِ، عَلَى ثَنِيَّةِ الْأُثَايَةِ مِنَ الْعَرْجِ، فَقَطَعَتْ رَاحِلَتُهُ رَاحِلَةَ عُثْمَانَ، وَقَدْ مَضَتْ رَاحِلَةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَامَ الرَّكْبِ، فَقَالَ عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ: أَوْجَعْتَنِي يَا غَلْقَ الْفِتْنَةِ، فَلَمَّا اسْتَسْهَلَتِ الرَّوَاحِلُ دَنَا مِنْهُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَقَالَ: يَغْفِرُ اللَّهُ لَكَ أَبَا السَّائِبِ، مَا هَذَا الِاسْمُ الَّذِي سَمَّيْتَنِيهِ؟ فَقَالَ: لَا وَاللَّهِ مَا أَنَا سَمَّيْتُكَهُ، سَمَّاكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هَذَا هُوَ أَمَامَ الرَّكْبِ يَقْدُمُ الْقَوْمَ، مَرَرْتُ يَوْمًا وَنَحْنُ جُلُوسٌ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" هَذَا غَلْقُ الْفِتْنَةِ". وَأَشَارَ بِيَدِهِ" لَا يَزَالُ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ الْفِتْنَةِ بَابٌ شَدِيدُ الْغَلْقِ مَا عَاشَ هَذَا بَيْنَ ظَهْرَانِيكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ، وَيَحْيَى بْنُ الْمُتَوَكِّلِ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ، وَيَحْيَى بْنُ الْمُتَوَكِّلِ ضَعِيفٌ.
سیدنا قدامہ بن مظعون رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، وہ اپنی سواری پر سوار تھے اور سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ اپنی سواری پر سوار تھے، یہ عرج کے مقام پر موجود ”اثایہ“ نامی گھاٹی کی بات ہے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی سواری نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی سواری کو جب پار کیا (تو انہیں جھٹکا لگا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری آگے جا چکی تھی۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: اے فتنے کے دروازے کو بند کرنے والے فرد تم نے مجھے تکلیف پہنچائی، جب سواریاں ہموار جگہ پر آ گئیں، تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ دوبارہ سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور بولے: ابوسائب اللہ تعالیٰ آپ کی مغفرت کرے، آپ نے مجھے جس نام سے پکارا تھا اس کی وجہ تسمیہ کیا ہے، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی نہیں اللہ کی قسم! میں نے آپ کو یہ نام نہیں دیا، بلکہ یہ نام اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے تجویز کیا ہے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم آگے والے لوگوں میں باقی لوگوں سے آگے چل رہے ہیں، ایک دن آپ گزرے، ہم اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ فتنوں کے لئے بندش ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی تھی (اور پھر مزید یہ فرمایا تھا:) تم لوگوں کے درمیان اور فتنے کے درمیان ایک ایسا دروازہ ہو گا جو مضبوطی سے بند رہے گا، جب تک یہ شخص تمہارے درمیان زندہ رہے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں اور ایک راوی یحیی بن متوکل ہے، جو ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14451]
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں اور ایک راوی یحیی بن متوکل ہے، جو ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14451]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8321)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8321»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14452
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ: أَنَّهُ لَقِيَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَأَخَذَ بِيَدِهِ فَغَمَزَهَا، وَكَانَ عُمَرُ رَجُلًا شَدِيدًا، فَقَالَ: أَرْسِلْ يَدِي يَا قُفْلَ الْفِتْنَةِ، فَقَالَ عُمَرُ: وَمَا قُفْلُ الْفِتْنَةِ؟ قَالَ: جِئْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسٌ وَقَدِ اجْتَمَعَ عَلَيْهِ النَّاسُ، فَجَلَسْتَ فِي آخِرِهِمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تُصِيبُكُمْ فِتْنَةٌ مَا دَامَ هَذَا فِيكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ السَّرِيِّ بْنِ يَحْيَى، وَهُوَ ثِقَةٌ ثَبْتٌ، وَلَكِنَّ الْحَسَنَ الْبَصْرِيَّ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي ذَرٍّ فِيمَا أَظُنُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ السَّرِيِّ بْنِ يَحْيَى، وَهُوَ ثِقَةٌ ثَبْتٌ، وَلَكِنَّ الْحَسَنَ الْبَصْرِيَّ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي ذَرٍّ فِيمَا أَظُنُّ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے، ایک مرتبہ ان کی ملاقات سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے ہوئی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان کا ہاتھ پکڑ کر اسے دبایا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ایک مضبوط جسم کے شخص تھے، تو سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ میرا ہاتھ چھوڑ دیں، اے وہ فرد جو فتنے کے لئے قفل کی حیثیت رکھتے ہیں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: فتنے کے لئے قفل کی حیثیت رکھنے سے مراد کیا ہے؟ تو سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے بتایا: ایک دن آپ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تشریف لا رہے تھے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تشریف فرما تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اردگرد لوگ بھی موجود تھے، تو آپ پیچھے ہٹ کے بیٹھ گئے، اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا: جب تک یہ شخص تمہارے درمیان موجود رہے گا، فتنہ تم تک نہیں پہنچ پائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف سری بن یحیی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ اور ثبت ہے، البتہ یہ پہلو بھی ہے کہ حسن بصری نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے میرے خیال میں سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14452]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف سری بن یحیی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ اور ثبت ہے، البتہ یہ پہلو بھی ہے کہ حسن بصری نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے میرے خیال میں سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14452]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1966)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1966»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع