🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. بَابُ أَمَانِ النَّاسِ مِنَ الْفِتَنِ فِي حَيَاتِهِ .
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی زندگی میں لوگوں کا فتنوں سے محفوظ ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14452
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ: أَنَّهُ لَقِيَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَأَخَذَ بِيَدِهِ فَغَمَزَهَا، وَكَانَ عُمَرُ رَجُلًا شَدِيدًا، فَقَالَ: أَرْسِلْ يَدِي يَا قُفْلَ الْفِتْنَةِ، فَقَالَ عُمَرُ: وَمَا قُفْلُ الْفِتْنَةِ؟ قَالَ: جِئْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسٌ وَقَدِ اجْتَمَعَ عَلَيْهِ النَّاسُ، فَجَلَسْتَ فِي آخِرِهِمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تُصِيبُكُمْ فِتْنَةٌ مَا دَامَ هَذَا فِيكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ السَّرِيِّ بْنِ يَحْيَى، وَهُوَ ثِقَةٌ ثَبْتٌ، وَلَكِنَّ الْحَسَنَ الْبَصْرِيَّ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي ذَرٍّ فِيمَا أَظُنُّ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے، ایک مرتبہ ان کی ملاقات سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے ہوئی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان کا ہاتھ پکڑ کر اسے دبایا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ایک مضبوط جسم کے شخص تھے، تو سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ میرا ہاتھ چھوڑ دیں، اے وہ فرد جو فتنے کے لئے قفل کی حیثیت رکھتے ہیں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: فتنے کے لئے قفل کی حیثیت رکھنے سے مراد کیا ہے؟ تو سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے بتایا: ایک دن آپ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تشریف لا رہے تھے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تشریف فرما تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اردگرد لوگ بھی موجود تھے، تو آپ پیچھے ہٹ کے بیٹھ گئے، اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا: جب تک یہ شخص تمہارے درمیان موجود رہے گا، فتنہ تم تک نہیں پہنچ پائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف سری بن یحیی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ اور ثبت ہے، البتہ یہ پہلو بھی ہے کہ حسن بصری نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے میرے خیال میں سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14452]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1966)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1966»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع


Majma al-Zawa'id Hadith 14452 in Urdu