🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

46. بَابٌ فِيمَا كَانَ مِنْ أَمْرِهِ، وَوَفَاتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے معاملے کا بیان اور ان کی وفات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14536
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَوَالَةَ قَالَ: أَتَيْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ جَالِسٌ فِي ظِلِّ دَوْمَةٍ وَعِنْدَهُ كَاتِبٌ يُمْلِي عَلَيْهِ، فَقَالَ:" أَلَا أَكْتُبُكَ يَا ابْنَ حَوَالَةَ؟". قُلْتُ: لَا أَدْرِي، مَا خَارَ اللَّهُ لِي وَرَسُولُهُ فَأَعْرَضَ عَنِّي، وَقَالَ إِسْمَاعِيلُ مَرَّةً: فَأَكَبَّ يُمْلِي عَلَيْهِ - ثُمَّ قَالَ:" أَنَكْتُبُكَ يَا ابْنَ حَوَالَةَ؟". قُلْتُ: لَا أَدْرِي، مَا خَارَ اللَّهُ لِي وَرَسُولُهُ، فَأَعْرَضَ عَنِّي، وَأَكَبَّ عَلَى كَاتِبِهِ يُمْلِي عَلَيْهِ. قَالَ: فَنَظَرْتُ فَإِذَا فِي الْكِتَابِ عُمَرُ، فَعَرَفْتُ أَنَّ عُمَرَ لَا يُكْتَبُ إِلَّا فِي خَيْرٍ. ثُمَّ قَالَ:" أَنَكْتُبُكَ يَا ابْنَ حَوَالَةَ؟". قُلْتُ: نَعَمْ قَالَ:" يَا ابْنَ حَوَالَةَ، كَيْفَ نَفْعَلُ فِي فِتَنٍ تَخْرُجُ مِنْ أَطْرَافِ الْأَرْضِ كَأَنَّهَا صَيَاصِيِّ بَقَرٍ؟". قُلْتُ: لَا أَدْرِي، مَا خَارَ اللَّهُ لِي وَرَسُولُهُ، [ قَالَ: وَكَيْفَ تَفْعَلُ فِي أُخْرَى تَخْرُجُ بَعْدَهَا كَأَنَّ الْأُولَى فِيهَا انْتِفَاخَةُ أَرْنَبٍ؟ قُلْتُ: لَا أَدْرِي، مَا خَارَ اللُّهُ لِي وَرَسُولُهُ ] . قَالَ:" اتَّبِعُوا هَذَا". وَرَجُلٌ مُقَفٍّ حِينَئِذٍ، فَانْطَلَقْتُ فَسَعَيْتُ فَأَخَذْتُ بِمَنْكِبِهِ، فَأَقْبَلْتُ بِوَجْهِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قُلْتُ: هَذَا؟ قَالَ:" نَعَمْ". فَإِذَا هُوَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن حوالہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ اس وقت ایک درخت کے سائے میں موجود تھے، آپ کے پاس ایک کاتب موجود تھا، جس کو آپ املاء کروا رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابن حوالہ! کیا میں تمہارے لئے کوئی چیز نہ لکھواؤں؟ میں نے عرض کی: مجھے نہیں پتہ، اللہ اور اس کا رسول میرے لئے جو اختیار کریں گے، وہی میرے لئے بہتر ہو گا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منہ پھیر لیا، اسماعیل نامی راوی نے ایک مرتبہ یہ الفاظ نقل کیے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس شخص کو املاء کروانے لگے، پھر آپ نے دریافت کیا: اے ابن حوالہ! کیا میں تمہارے لئے کوئی چیز تحریر نہ کرواؤں؟ میں نے عرض کی: مجھے نہیں معلوم، اللہ اور اس کا رسول میرے لئے جو اختیار کریں گے، وہی ٹھیک ہو گا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے منہ پھیر لیا اور آپ اپنے پاس لکھنے والے فرد کو املاء کرواتے رہے، راوی کہتے ہیں: میں نے جائزہ لیا تو اس تحریر میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا ذکر بھی تھا، مجھے اندازہ ہو گیا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا ذکر صرف بھلائی کے حوالے سے ہی ہو گا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے ابن حوالہ! کیا میں تمہارے لئے کوئی چیز نہ لکھواؤں؟ میں نے عرض کی: جی ہاں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابن حوالہ! تم فتنوں کے زمانے میں کیا کرو گے کہ جب وہ زمین کے اطراف سے یوں نکلیں گے، جس طرح گائے کے سینگ ہوتے ہیں، میں نے عرض کی: مجھے نہیں معلوم! اللہ اور اس کا رسول میرے لئے جو اختیار کریں گے (وہی ٹھیک ہو گا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس وقت تم کیا کرو گے کہ جب پہلے والے کے بعد ایک اور فتنہ آئے گا، اور وہ دوسرا فتنہ جو ہو گا، اس کے مقابلے میں پہلا فتنہ یوں ہو گا جیسے کسی خرگوش نے چھلانگ لگائی ہو، میں نے عرض کی: مجھے نہیں معلوم، اللہ اور اس کا رسول میرے لئے جو اختیار کریں گے (وہی ٹھیک ہو گا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس شخص کی پیروی کرنا، اس وقت ایک صاحب پیٹھ پھیر کر وہاں سے جا رہے تھے، میں دوڑتا ہوا گیا۔ میں نے ان صاحب کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور ان کا چہرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کرواتے ہوئے دریافت کیا: ان کے ساتھ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! تو وہ فرد سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ تھے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14536]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14537
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ قَالَ: بَيْنَا نَحْنُ مُعَسْكِرِينَ مَعَ مُعَاوِيَةَ بَعْدَ قَتْلِ عُثْمَانَ، فَقَامَ مُرَّةُ بْنُ كَعْبٍ الْبَهْزِيُّ فَقَالَ: أَنَا وَاللَّهِ لَوْلَا شَيْءٌ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا قُمْتُ هَذَا الْمَقَامَ. فَلَمَّا سَمِعَ مُعَاوِيَةُ ذِكْرَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَجْلَسَ النَّاسَ قَالَ: بَيْنَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جُلُوسٌ إِذْ مَرَّ بِنَا عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ مُتَرَجِّلًا مُعْدِقًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَتَخْرُجَنَّ فِتْنَةٌ مِنْ تَحْتِ رِجْلَيْ - أَوْ مِنْ تَحْتِ قَدَمَيْ - هَذَا، وَمَنِ اتَّبَعَهُ يَوْمَئِذٍ عَلَى الْهُدَى". فَقُمْتُ حَتَّى أَخَذْتُ بِمَنْكِبَيْ عُثْمَانَ حَتَّى بَيَّنْتُهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: هَذَا؟ قَالَ:" نَعَمْ هَذَا، وَمَنِ اتَّبَعَهُ يَوْمَئِذٍ عَلَى الْهُدَى".
فَقَامَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَوَالَةَ الْأَزْدِيُّ مِنْ عِنْدِ الْمِنْبَرِ، فَقَالَ: إِنَّكَ لَصَاحِبُ هَذَا؟ قَالَ: نَعَمْ قَالَ: أَمَا وَاللَّهِ إِنِّي حَاضِرٌ ذَلِكَ الْمَجْلِسَ، وَلَوْ كُنْتُ أَعْلَمُ أَنَّ لِي فِي الْجَيْشِ مُصَدِّقًا لَكُنْتُ أَوَّلَ مَنْ تَكَلَّمَ بِهِ.
قُلْتُ: حَدِيثُ مُرَّةَ رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
جبیر بن نفیر بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ معسکرین میں موجود تھے، یہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد کی بات ہے، تو سیدنا مرہ بن کعب بہزی رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور بولے: اللہ کی قسم! اگر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی ایک بات نہ سنی ہوئی ہوتی تو میں نے اس جگہ پر کھڑے نہیں ہونا تھا، جب سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے یہ بات سنی کہ وہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کر رہے ہیں، تو انہوں نے لوگوں کو بٹھایا، پھر سیدنا مرہ بن کعب رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی کہ ایک مرتبہ ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، اسی دوران سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ ہمارے پاس سے گزرے، انہوں نے کنگھی کی ہوئی تھی اور بالوں کو جمع کیا ہوا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عنقریب اس شخص کے دونوں پاؤں کے نیچے سے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) اس شخص کے دونوں قدموں کے نیچے سے ایک فتنہ نکلے گا، اس وقت یہ شخص اور اس کی پیروی کرنے والے لوگ ہدایت پر ہوں گے، راوی کہتے ہیں: میں اٹھا، میں نے اٹھ کر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے دونوں کندھے پکڑے اور انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف پھیر کر میں نے دریافت کیا: یہ صاحب؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! یہ اور جو اس کی پیروی کرے گا، وہ اس وقت ہدایت پر ہوں گے۔“ تو سیدنا عبدالله بن حوالہ ازدی رضی اللہ عنہ منبر کے قریب تھے، وہ کھڑے ہوئے، انہوں نے کہا: کیا آپ ہی اس حدیث کے راوی ہیں، انہوں نے جواب دیا: جی ہاں، تو سیدنا عبداللہ بن حوالہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! میں بھی اس محفل میں موجود تھا، اگر مجھے اس بات کا علم ہوتا کہ اس لشکر میں کوئی میری بات کی تصدیق کرنے والا ہو گا، تو میں اس بارے میں سب سے پہلے کلام کرتا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں سیدنا مرہ بن کعب رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث کو امام ترمذی نے بھی روایت کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14537]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (316/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14538
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ أَصَبْتُمُ اسْمَهُ. عُمَرُ قَرْنٌ مِنْ حَدِيدٍ. عُثْمَانُ ذُو النُّورَيْنِ أَصَبْتُمُ اسْمَهُ، قُتِلَ مَظْلُومًا، أُوتِيَ كِفْلَيْنِ مِنَ الْأَجْرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ عُقْبَةَ بْنِ أَوْسٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ”صدیق“ تھے، تم نے ان کا ٹھیک نام رکھا ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ لوہے کا بنا ہوا سینگ تھے۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ ”دو نوروں والے“ تھے، تم نے ان کا ٹھیک نام رکھا ہے۔ وہ مظلوم ہونے کے طور پر قتل ہوئے اور انہیں اجر کے دو حصے دیے گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عقبہ بن اوس کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14538]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (139)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14539
وَعَنْ حَفْصَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنَّهَا كَانَتْ قَاعِدَةً وَعَائِشَةُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَدِدْتُ أَنَّ مَعِي بَعْضَ أَصْحَابِي نَتَحَدَّثُ". فَقَالَتْ عَائِشَةُ: أُرْسِلُ إِلَى أَبِي بَكْرٍ يَتَحَدَّثُ مَعَكَ؟ قَالَ:" لَا". قَالَتْ حَفْصَةُ: أُرْسِلُ إِلَى عُمَرَ يَتَحَدَّثُ مَعَكَ؟ قَالَ:" لَا، وَلَكِنْ أُرْسِلُ إِلَى عُثْمَانَ".
فَجَاءَ عُثْمَانُ فَدَخَلَ، فَقَامَتَا فَأَرْخَتَا السِّتْرَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعُثْمَانَ:" إِنَّكَ مَقْتُولٌ مُسْتَشْهَدٌ، فَاصْبِرْ صَبَّرَكَ اللَّهُ، وَلَا تَخْلَعَنَّ قَمِيصًا قَمَّصَكَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - ثِنْتَيْ عَشْرَةَ سَنَةً وَسِتَّةَ أَشْهُرٍ حَتَّى تَلْقَى اللَّهَ، وَهُوَ عَنْكَ رَاضٍ". قَالَ عُثْمَانُ: إِنْ دَعَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِي بِالصَّبْرِ، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ صَبِّرْهُ". فَخَرَجَ عُثْمَانُ، فَلَمَّا أَدْبَرَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَبَّرَكَ اللَّهُ ; فَإِنَّكَ سَوْفَ تُسْتَشْهَدُ وَتَمُوتُ وَأَنْتَ صَائِمٌ، وَتُفْطِرُ مَعِي".
سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ ہیں، ان کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ایک مرتبہ وہ اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری یہ خواہش ہے کہ میرے ساتھ میرا کوئی صحابی ہوتا، جس کے ساتھ ہم بات چیت کرتے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیج کر بلواتی ہوں، وہ آپ کے ساتھ بات کر لیں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں۔ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیج دیتی ہوں، وہ آپ کے ساتھ بات چیت کر لیں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں، میں عثمان کو پیغام بھیجتا ہوں، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ آئے وہ اندر آنے لگے، تو یہ دونوں خواتین اٹھیں اور انہوں نے پردہ گرا دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم قتل کیے جاؤ گے، اور شہید کیے جاؤ گے، تم صبر سے کام لینا، اللہ تعالیٰ تمہیں صبر عطا کرے اور تم اس قمیص کو نہ اتارنا جو قمیص اللہ تعالیٰ نے تمہیں پہنائی ہے، وہ قمیص تمہیں بارہ سال چھ ماہ تک پہنائی رکھی جائے گی، یہاں تک کہ تم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو جاؤ گے، تو اللہ تعالیٰ تم سے راضی ہو گا۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اگر اللہ کے نبی میرے لئے صبر کی دعا کریں تو مناسب ہو گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! تو اسے صبر عطا فرمانا، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ وہاں سے نکلے اور چلے گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہی کہتے رہے، اللہ تعالیٰ تمہیں صبر عطا کرے اور تم جام شہادت نوش کر لو گے، اور تم ایسی حالت میں مرو گے کہ تم نے روزہ رکھا ہوا ہو گا، اور تم افطار میرے ساتھ کرو گے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14539]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7045)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14540
قَالَ إِبْرَاهِيمُ: وَحَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ عَائِشَةَ، حَدَّثَتْهُ مِثْلَ ذَلِكَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَاللَّفْظُ لَهُ، وَفِي إِسْنَادِ أَبِي يَعْلَى إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُمَرَ بْنِ عُثْمَانَ الْعُثْمَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ابراہیم بیان کرتے ہیں: میرے والد نے مجھے عبدالرحمن بن ابوبکر کے حوالے سے سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت بیان کی ہے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بھی اس کی مانند حدیث نقل کی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں، امام ابویعلیٰ کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن عمر بن عثمان عثمانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14540]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7046)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14541
وَعَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْجِسْرِيِّ قَالَ: دَخَلَتْ عَلَى عَائِشَةَ وَعِنْدَهَا حَفْصَةُ بِنْتُ عُمَرَ، فَقَالَتْ لِي: هَذِهِ حَفْصَةُ زَوْجُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ أَقْبَلَتْ عَلَيْهَا، فَقَالَتْ: أَنْشُدُكِ اللَّهَ أَنْ تُصَدِّقِينِي بِكَذِبٍ، أَوْ تُكَذِّبِينِي بِصِدْقٍ [ قُلْتِهِ ] : تَعْلَمِينَ أَنِّي كُنْتُ أَنَا وَأَنْتِ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأُغْمِيَ عَلَيْهِ، فَقُلْتُ لَكِ: أَتَرَيْنَهُ قَدْ قُبِضَ؟ قُلْتِ: لَا أَدْرِي، ثُمَّ أَفَاقَ قَالَ:" افْتَحُوا لَهُ الْبَابَ". ثُمَّ أُغْمِيَ عَلَيْهِ، فَقُلْتُ لَكِ: أَتَرَيْنَهُ قَدْ قُبِضَ؟ قُلْتِ: لَا أَدْرِي، ثُمَّ أَفَاقَ قَالَ:" افْتَحُوا لَهُ الْبَابَ" فَقُلْتُ لَكِ: أَبِي أَوْ أَبُوكِ؟ قُلْتِ: لَا أَدْرِي، فَفَتَحْنَا لَهُ الْبَابَ فَإِذَا عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ، فَلَمَّا رَآهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ادْنُهْ". فَأَكَبَّ عَلَيْهِ فَسَارَّهُ بِشَيْءٍ لَا أَدْرِي أَنَا وَأَنْتِ مَا هُوَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، فَقَالَ:" أَفَهِمْتَ مَا قُلْتُ لَكَ؟". قَالَ: نَعَمْ.
قَالَ:" ادْنُهْ". فَأَكَبَّ عَلَيْهِ أُخْرَى مِثْلَهَا، فَسَارَّهُ بِشَيْءٍ لَا نَدْرِي مَا هُوَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، فَقَالَ:" أَفَهِمَتْ مَا قُلْتُ لَكَ؟". قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:" ادْنُهْ". فَأَكَبَّ عَلَيْهِ إِكْبَابًا شَدِيدًا فَسَارَّهُ بِشَيْءٍ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، فَقَالَ:" أَفَهِمْتَ مَا قُلْتُ لَكَ؟". قَالَ: [ نَعَمْ ] سَمِعَتْهُ أُذُنَايَ، وَوَعَاهُ قَلْبِي. فَقَالَ لَهُ:" اخْرُجْ". قَالَ: فَقَالَتْ حَفْصَةُ: اللَّهُمَّ نَعَمْ - أَوْ قَالَتْ: اللَّهُمَّ صِدْقٌ -.
قُلْتُ: لِعَائِشَةَ وَحْدَهَا حَدِيثٌ عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
رَوَاهُ كُلُّهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَزَادَ: فَقَالَ:" يَا عُثْمَانُ، عَسَى أَنْ يُقَمِّصَكَ اللَّهُ قَمِيصًا، فَانْ أَرَادَكَ الْمُنَافِقُونَ عَلَى خَلْعِهِ فَلَا تَخْلَعْهُ". ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. فَقَالَ لَهَا النُّعْمَانُ بْنُ بَشِيرٍ: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، أَيْنَ كُنْتِ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ؟ فَقَالَتْ: نَسِيتُهُ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ حَتَّى قُتِلَ الرَّجُلُ.
ابوعبداللہ جسری بیان کرتے ہیں: میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا ان کے پاس سیدہ حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہما بھی موجود تھیں، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھ سے فرمایا: یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا ہیں، پھر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کی طرف متوجہ ہوئیں اور بولیں: میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر یہ کہتی ہوں کہ اگر میں غلط بیان کروں، تو آپ یہ بھی بتا دیں اور اگر میں سچ بولوں تو آپ یہ بھی بتا دیں، پھر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان سے کہا: کیا آپ یہ بات جانتی ہیں کہ میں اور آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر بے ہوشی طاری ہوئی، میں نے آپ سے دریافت کیا: کیا آپ کے خیال میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا ہے، تو آپ نے کہا: مجھے نہیں معلوم، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہوش آ گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اس کے لئے دروازہ کھول دو، پھر آپ پر بے ہوشی طاری ہوئی، پھر میں نے تم سے یہ دریافت کیا کہ تم یہ سمجھتی ہو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا ہے، تو تم نے کہا: مجھے نہیں معلوم، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہوش آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے لئے دروازہ کھول دو، تو میں نے تم سے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد میرے والد ہیں یا تمہارے والد ہیں؟ تو تم نے کہا: مجھے نہیں معلوم، ہم نے دروازہ کھول دیا، تو سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ موجود تھے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ملاحظہ فرمایا تو آپ نے فرمایا: قریب آ جاؤ، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر جھک گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سرگوشی میں کوئی بات چیت کی، مجھے نہیں معلوم اور تمہیں بھی نہیں معلوم کہ وہ بات کیا تھی؟ پھر انہوں نے سر اٹھایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: میں نے جو تمہیں کہا: ہے کیا تمہیں سمجھ آ گئی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قریب ہو جاؤ، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ دوسری مرتبہ اسی طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر جھک گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر سرگوشی میں کوئی بات چیت کی، جس کا ہمیں پتہ نہیں چل سکا کہ وہ کیا ہے؟ پھر انہوں نے سر اٹھایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے جو تمہیں کہا: ہے، کیا وہ تم سمجھ گے ہو؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم قریب ہو جاؤ، تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر زیادہ جھک گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر سرگوشی میں کوئی بات چیت کی، پھر انہوں نے سر اٹھایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے جو تم سے کہا: ہے، کیا تم سمجھ گے ہو؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں، میں نے اپنے کانوں سے اسے سن لیا ہے، اور میرے دل نے اسے محفوظ کر لیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: تم چلے جاؤ! سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا: اللہ جانتا ہے، ایسا ہی ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) انہوں نے فرمایا: اے اللہ! اس نے سچ کہا: ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول حدیث امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے، جو اس سیاق کے بغیر ہے۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں۔ امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عثمان اللہ تعالیٰ تمہیں عنقریب ایک قمیص پہنائے گا، جب منافقین اسے اتروانے کا ارادہ کریں، تو تم اسے نہ اتارنا۔“ یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔ سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا: اے ام المؤمنین! تو آپ اس حدیث سے کہاں غافل رہیں؟ تو انہوں نے فرمایا: رب کعبہ کی قسم! میں اسے بھول گئی تھی، یہاں تک کہ وہ صاحب قتل ہو گئے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14541]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (263/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14542
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَ الطَّبَرَانِيِّ أَيْضًا: فَمَا فَجَأَنِي إِلَّا وَعُثْمَانُ جَاثٍ عَلَى رُكْبَتَيْهِ قَائِلًا: أَظُلْمًا وَعُدْوَانًا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَحَسِبْتُ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ بِقَتْلِهِ. وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الطَّبَرَانِيِّ حَسَنٌ.
امام طبرانی کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: تو اسی وقت سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ گھٹنوں کے بل کھڑے ہو گئے اور وہ یہ کہہ رہے تھے: یا رسول اللہ! کیا وہ ظلم کے طور پر اور سرکشی کے طور پر ہو گا؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں میرا یہ اندازہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ بات بتائی تھی کہ وہ قتل کر دیے جائیں گے۔ امام طبرانی کی اسناد میں سے ایک سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14542]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14543
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ: أَنَّ رَجُلًا بِالْكُوفَةِ شَهِدَ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ قُتِلَ شَهِيدًا، فَأَخَذَتْهُ الزَّبَانِيَةُ، فَرَفَعُوهُ إِلَى أَعْلَى، وَقَالُوا: لَوْلَا أَنْ تَنْهَانَا أَوْ نُهِينَا أَلَّا نَقْتُلَ أَحَدًا لَقَتَلْنَاهُ، زَعَمَ إِنَّهُ يَشْهَدُ أَنَّ عُثْمَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قُتِلَ شَهِيدًا. فَقَالَ الرَّجُلُ لِعَلِيٍّ: وَأَنْتَ تَشْهَدُ أَنَّهُ شَهِيدٌ!! أَتَذْكُرُ أَنِّي أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلْتُهُ، فَأَعْطَانِي، وَأَتَيْتُ أَبَا بَكْرٍ فَسَأَلْتُهُ، فَأَعْطَانِي، وَأَتَيْتُ عُمَرَ فَسَأَلْتُهُ، فَأَعْطَانِي، وَأَتَيْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ فَسَأَلْتُهُ، فَأَعْطَانِي؟ قَالَ: فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهُ أَنْ يُبَارِكَ لِي، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَيْفَ لَا يُبَارِكُ لَكَ وَأَعْطَاكَ نَبِيٌّ وَصِدِّيقٌ وَشَهِيدَانِ، وَأَعْطَاكَ نَبِيٌّ وَصِدِّيقٌ وَشَهِيدَانِ، وَأَعْطَاكَ نَبِيٌّ وَصِدِّيقٌ وَشَهِيدَانِ؟!".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: کوفہ میں ایک شخص اس بات کی گواہی دیتا تھا کہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو شہید ہونے کے طور پر قتل کیا گیا ہے، سپاہیوں نے اسے پکڑ لیا اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس لے آئے، لوگوں نے کہا: اگر آپ نے ہمیں منع نہ کیا ہوتا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) ہمیں اس بات سے منع نہ کیا گیا ہوتا کہ ہم نے کسی کو قتل نہیں کرنا، تو ہم نے اس شخص کو قتل کر دینا تھا، اس کا یہ کہنا ہے کہ میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ شہید ہونے کے طور پر قتل ہوئے تھے، تو ایک شخص نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ بھی اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ وہ شہید تھے، کیا آپ کو یہ بات یاد ہے کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ مانگا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دے دیا، پھر میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، میں نے ان سے مانگا، تو انہوں نے بھی مجھے دے دیا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، ان سے مانگا، تو انہوں نے بھی مجھے دے دیا، پھر میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، ان سے مانگا، انہوں نے بھی مجھے دے دیا، پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ وہ میرے لئے برکت نصیب کرے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہیں برکت کیسے نصیب نہیں ہو گی جبکہ تمہیں ایک نبی نے ایک صدیق نے اور دو شہیدوں نے دیا ہے۔ تمہیں ایک نبی ایک صدیق اور دو شہیدوں نے دیا ہے، تمہیں ایک نبی ایک صدیق اور دو شہیدوں نے دیا ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14543]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1601)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6600»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14544
وَعَنْ أَسْلَمَ - مَوْلَى عُمَرَ - قَالَ: شَهِدْتُ عُثْمَانَ يَوْمَ حُوصِرَ فِي مَوْضِعِ الْجَنَائِزِ، وَلَوْ أُلْقِيَ حَجَرٌ لَمْ يَقَعْ إِلَّا عَلَى رَأْسِ رَجُلٍ، فَرَأَيْتُ عُثْمَانَ أَشْرَفَ مِنَ الْخَوْخَةِ الَّتِي [ تَلِي ] مَقَامَ جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، أَنَبِيُّكُمْ طَلْحَةُ؟ فَسَكَتُوا، ثُمَّ قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، أَفِيكُمْ طَلْحَةُ؟ فَسَكَتُوا، ثُمَّ قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، أَفِيكُمْ طَلْحَةُ؟ فَقَامَ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، فَقَالَ لَهُ عُثْمَانُ: أَلَا أَرَاكَ هَاهُنَا، مَا كُنْتُ أَرَى أَنَّكَ [ تَكُونُ ] فِي جَمَاعَةِ قَوْمٍ يَسْمَعُونَ نِدَائِي آخِرَ ثَلَاثِ مَرَّاتٍ ثُمَّ لَا تُجِيبُنِي!! أَنْشُدُكَ اللَّهَ يَا طَلْحَةُ، أَتَذْكُرُ يَوْمَ كُنْتُ أَنَا وَأَنْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَوْضِعِ كَذَا وَكَذَا، لَيْسَ مَعَهُ أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِهِ غَيْرِي وَغَيْرَكَ قَالَ [: نَعَمْ، فَقَالَ ] لَكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا طَلْحَةُ، إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا مَعَهُ مِنْ أَصْحَابِهِ رَفِيقٌ مِنْ أُمَّتِهِ [ مَعَهُ ] فِي الْجَنَّةِ، وَإِنَّ عُثْمَانَ هَذَا" - يَعْنِينِي -" رَفِيقِي فِي الْجَنَّةِ". قَالَ طَلْحَةُ: اللَّهُمَّ نَعَمْ، ثُمَّ انْصَرَفَ.
قُلْتُ: رَوَى النَّسَائِيُّ بَعْضَهُ بِإِسْنَادٍ مُنْقَطِعٍ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَأَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِ عَبْدِ اللَّهِ وَالْبَزَّارِ: أَبُو عُبَادَةَ الزُّرَقِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَأَسْقَطَهُ أَبُو يَعْلَى مِنَ السَّنَدِ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے غلام اسلم بیان کرتے ہیں: میں اس وقت موجود تھا جب جنائز کے مقام پر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا محاصرہ کیا گیا تھا (اور وہاں اتنے لوگ تھے کہ) اگر کوئی پتھر پھینکا جاتا تو کسی نہ کسی شخص کے سر پر لگتا، میں نے دیکھا کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کھڑکی میں سے جھانک کر دیکھا، یہ وہ کھڑکی ہے جو سیدنا جبرائیل کے کھڑے ہونے کی جگہ کے ساتھ والی طرف ہے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے لوگو! کیا تمہارے درمیان طلحہ موجود ہے، لوگ خاموش رہے، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے لوگو! کیا تمہارے درمیان طلحہ موجود ہے، تو لوگ خاموش رہے، پھر انہوں نے فرمایا: اے لوگو! کیا تمہارے درمیان طلحہ موجود ہے، تو سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہو گئے، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا میں تمہیں یہاں نہیں دیکھ رہا ہوں؟ میرا یہ اندازہ نہیں تھا کہ تم اس جماعت میں ہو گے جو میری بات سن رہے ہو گے، اور تین مرتبہ کہنے کے باوجود تم نے مجھے جواب نہیں دیا، اے طلحہ میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں کہ کیا تمہیں یہ بات یاد ہے کہ جب میں اور تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ فلاں فلاں جگہ پر موجود تھے، میرے اور تمہارے علاوہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے کوئی اور آپ کے ساتھ نہیں تھا، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا:) اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تم سے یہ کہا: تھا کہ اے طلحہ! ہر نبی کے ساتھ اس کے اصحاب میں سے اس کی امت سے تعلق رکھنے والا ایک رفیق ہوتا ہے، جو جنت میں اس کے ساتھ ہو گا، اور یہ عثمان جنت میں میرا رفیق ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے مراد لیا تھا، تو سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ جانتا ہے۔ ایسا ہی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام نسائی رحمہ اللہ نے اس روایت کا کچھ حصہ منقطع سند کے ساتھ نقل کیا ہے۔
یہ روایت عبداللہ نے، ابویعلیٰ نے کبیر میں اور امام بزار نے نقل کی ہے، عبداللہ اور بزار کی سند میں ایک راوی ابوعبادہ زرقی ہے، اور وہ متروک ہے، ابویعلیٰ نے اسے سند سے ساقط کیا ہے۔ باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14544]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2513)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14545
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أُمِّهِ قَالَ: خَرَجَتِ الصَّعْبَةُ بِنْتُ الْحَضْرَمِيِّ، فَسَمِعْنَاهَا تَقُولُ لِابْنِهَا طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ: إِنَّ عُثْمَانَ قَدِ اشْتَدَّ حَصْرُهُ فَلَوْ كَلَّمْتَ فِيهِ حَتَّى يُرَفَّهَ عَنْهُ. قَالَ: وَطَلْحَةُ يَغْسِلُ أَحَدَ شِقَّيْ رَأْسِهِ فَلَمْ يُجِبْهَا، فَأَدْخَلَتْ يَدَيْهَا فِي كُمِّ دِرْعِهَا، فَأَخْرَجَتْ ثَدْيَيْهَا فَقَالَتْ: أَسْأَلُكَ بِمَا حَمَلْتُكَ وَأَرْضَعْتُكَ إِلَّا فَعَلْتَ، فَقَامَ وَلَوَى شِقَّيَ شَعْرِ رَأْسِهِ حَتَّى عَقَدَهُ وَهُوَ مَغْسُولٌ، ثُمَّ خَرَجَ حَتَّى أَتَى عَلِيًّا وَهُوَ جَالِسٌ فِي جَنْبِ دَارِهِ، فَقَالَ طَلْحَةُ وَمَعَهُ أُمُّهُ وَأُمُّ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ: لَوْ رَفَّهْتَ النَّاسَ عَنْ هَذَا فَقَدِ اشْتَدَّ حَصْرُهُ، فَقَالَ: وَاللَّهِ مَا أُحِبُّ مِنْ هَذَا شَيْئًا يَكْرَهُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
عبداللہ بن ابورافع اپنی والدہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک مرتبہ صعبہ بنت حضرمی نکلیں تو ہم نے اس خاتون کو اپنے بیٹے طلحہ بن عبیداللہ سے یہ کہتے ہوئے سنا: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا محاصرہ شدید ہو چکا ہے، تم اس بارے میں بات چیت کرو تاکہ انہیں سہولت مل جائے، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ اس وقت اپنے سر کا ایک حصہ دھو چکے تھے۔ انہوں نے اس خاتون کو کوئی جواب نہیں دیا، تو اس خاتون نے اپنا ہاتھ اپنی آستین میں داخل کیا اور اپنی چھاتی نکال کر یہ کہا: میں نے تمہارے حمل اور تمہیں دودھ پلانے کا جو کام کیا ہے اس کے حوالے سے میں واسطہ دے کر تمہیں یہ کہتی ہوں کہ تم ایسا ضرور کرو، تو سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ اسی وقت کھڑے ہوئے، انہوں نے اپنے سر کے اس طرف والے بالوں کو موڑا اور انہیں گرہ لگا دی، جو دھلے ہوئے تھے، پھر وہ وہاں سے نکلے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، جو اپنے گھر کے باہر بیٹھے ہوئے تھے۔ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ تھے۔ ان کے ساتھ ان کی والدہ تھیں اور ساتھ عبداللہ بن رافع کی والدہ تھیں، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر آپ ان صاحب سے لوگوں کو پرے کرنے کی کوشش کریں تو یہ مناسب ہو گا، کیونکہ ان کا محاصرہ شدید ہو چکا ہے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! میں اس حوالے سے کسی ایسی چیز کو پسند نہیں کرتا جسے وہ ناپسند کرتے ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14545]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (127)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں