🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

46. بَابٌ فِيمَا كَانَ مِنْ أَمْرِهِ، وَوَفَاتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے معاملے کا بیان اور ان کی وفات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14556
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: لَا مَدِينَةَ بَعْدَ عُثْمَانَ، وَلَا رَخَاءَ بَعْدَ مُعَاوِيَةَ.
وَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ وَعَدَنِي بِإِسْلَامِ أَبِي الدَّرْدَاءِ فَأَسْلَمَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے بعد مدینہ نہیں رہا اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے بعد خوشحالی نہیں رہی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ نے میرے ساتھ وعدہ کیا ہے کہ ابودرداء اسلام قبول کر لے گا۔“ (راوی کہتے ہیں:) تو انہوں نے اسلام قبول کر لیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14556]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14557
وَعَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لَمَّا قُتِلَ عُثْمَانُ: لَا يَنْتَطِحُ فِيهَا عَنْزَانِ، قُلْتُ: بَلَى وَتُفْقَأُ فِيهَا عُيُونٌ كَثِيرَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا گیا، تو ایک شخص نے کہا: ان کے بارے میں دو مینڈھے سینگ نہیں لڑائیں گے، میں نے کہا: جی ہاں، اس بارے میں بہت سی آنکھیں پھوڑ دی جائیں گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14557]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (69/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14558
وَعَنْ مَالِكٍ - يَعْنِي ابْنَ أَنَسٍ - قَالَ: قُتِلَ عُثْمَانُ، فَأَقَامَ مَطْرُوحًا عَلَى كُنَاسَةِ بَنِي فُلَانٍ ثَلَاثًا، وَأَتَاهُ اثْنَا عَشَرَ رَجُلًا مِنْهُمْ: جَدِّي مَالِكُ بْنُ أَبِي عَامِرٍ، وَحُوَيْطِبُ بْنُ عَبْدِ الْعُزَّى، وَحَكِيمُ بْنُ حِزَامٍ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ، وَعَائِشَةُ بِنْتُ عُثْمَانَ، مَعَهُمْ مِصْبَاحٌ فِي حِقٍّ فَحَمَلُوهُ عَلَى بَابٍ، وَإِنَّ رَأْسَهُ تَقُولُ عَلَى الْبَابِ: طَقْ طَقْ، حَتَّى أَتَوْا بِهِ الْبَقِيعَ فَاخْتَلَفُوا فِي الصَّلَاةِ عَلَيْهِ، فَصَلَّى عَلَيْهِ حَكِيمُ بْنُ حِزَامٍ أَوْ حُوَيْطِبُ بْنُ عَبْدِ الْعُزَّى - شَكَّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ - ثُمَّ أَرَادُوا دَفْنَهُ، فَقَامَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي مَازِنٍ فَقَالَ: لَئِنْ دَفَنْتُمُوهُ مَعَ الْمُسْلِمِينَ لَأُخْبِرَنَّ النَّاسَ غَدًا، فَحَمَلُوهُ حَتَّى أَتَوْا بِهِ حُشَّ كَوْكَبٍ، فَلَمَّا دَلَّوْهُ فِي قَبْرِهِ صَاحَتْ عَائِشَةُ بِنْتُ عُثْمَانَ، فَقَالَ لَهَا ابْنُ الزُّبَيْرِ: اسْكُتِي، فَوَاللَّهِ لَئِنْ عُدْتِ لَأَضْرِبَنَّ الَّذِي فِيهِ عَيْنُكِ، فَلَمَّا دَفَنُوهُ وَسَوَّوْا عَلَيْهِ التُّرَابَ قَالَ لَهَا ابْنُ الزُّبَيْرِ: صِيحِي مَا بَدَا لَكِ أَنْ تَصِيحِي.
قَالَ مَالِكٌ: وَكَانَ عُثْمَانُ قَبْلَ ذَلِكَ يَمُرُّ بِحُشِّ كَوْكَبٍ، فَيَقُولُ: لَيُدْفَنَنَّ هَاهُنَا رَجُلٌ صَالِحٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَقَالَ: الْحُشُّ: الْبُسْتَانُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
امام مالک بن انس بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا گیا، تو بنو فلاں کے کوڑے کے ڈھیر پر تین دن تک ان کی لاش پڑی رہی، پھر بارہ افراد وہاں آئے، جن میں میرے دادا مالک بن ابوعامر بھی تھے۔ ان کے علاوہ حویطب بن عبدالعزیٰ تھے، حکیم بن حزام تھے، عبداللہ بن زبیر تھے، عائشہ بنت عثمان تھیں، ان کے ساتھ ایک ڈبے میں چراغ تھا، ان لوگوں نے ان کی میت کو اٹھا کر ایک دروازے (کے تختے) پر رکھا، اور ان کا سر دروازے پر ٹک ٹک کر رہا تھا، یہاں تک کہ وہ لوگ انہیں بقیع میں لے کے آئے، ان لوگوں کے درمیان ان کی نماز جنازہ کے بارے میں اختلاف ہوا تو حکیم بن حزام یا شاید حويطب بن عبدالعزیٰ نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی، یہ شک عبدالرحمن نامی راوی کو ہے، پھر ان لوگوں نے انہیں دفن کرنے کا ارادہ کیا، تو بنو مازن سے تعلق رکھنے والا ایک شخص کھڑا ہوا اور بولا: اگر تم لوگوں نے انہیں مسلمانوں کے ساتھ دفن کیا، تو میں کل لوگوں کو اس بارے میں بتا دوں گا، وہ لوگ اس کی میت اٹھا کر اسے حش کوکب کے مقام پر لے کے آئے، جب وہ انہیں قبر میں اتارنے لگے، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی عائشہ چیخنے لگیں، تو سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے اس خاتون سے کہا: تم خاموش رہو، اللہ کی قسم! اب اگر تم نے دوبارہ کوشش کی تو میں تمہاری آنکھوں کے درمیان ضرب لگاؤں گا، جب ان لوگوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو دفن کر دیا اور ان پر مٹی ڈال دی تو سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے اس خاتون سے کہا: اب تمہیں جتنا مناسب لگتا ہے اتنا چیخو۔ امام مالک بیان کرتے ہیں: اس سے پہلے ایک مرتبہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ حش کوکب کے مقام سے گزرے تھے، تو انہوں نے فرمایا تھا: یہاں ایک نیک شخص دفن ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے وہ کہتے ہیں: حش سے مراد بستان (یعنی باغ) ہے۔ اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14558]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (109)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14559
وَعَنْ سَهْمِ بْنِ حُبَيْشٍ - وَكَانَ مِمَّنْ شَهِدَ قَتْلَ عُثْمَانَ - قَالَ: فَلَمَّا أَمْسَيْنَا قُلْتُ: لَئِنْ تَرَكْتُمْ صَاحِبَكُمْ حَتَّى يُصْبِحَ مَثَّلُوا بِهِ، فَانْطَلَقُوا بِهِ إِلَى بَقِيعِ الْغَرْقَدِ فَأَمْكَنَّا لَهُ مِنْ جَوْفِ اللَّيْلِ، ثُمَّ حَمَلْنَاهُ، وَغَشِيَنَا سَوَادٌ مِنْ خَلْفِنَا فَهِبْنَاهُمْ حَتَّى كِدْنَا أَنْ نَتَفَرَّقَ عَنْهُ، فَنَادَى مُنَادٍ: لَا رَوْعَ عَلَيْكُمْ، اثْبُتُوا فَإِنَّا جِئْنَا نَشْهَدُهُ مَعَكُمْ.
وَكَانَ ابْنُ حُبَيْشٍ يَقُولُ: هُمْ وَاللَّهِ الْمَلَائِكَةُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سہم بن حبیش، جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے قتل کے موقع پر موجود لوگوں میں شامل تھے وہ بیان کرتے ہیں: جب شام ہوئی، تو میں نے کہا: اگر تم نے اپنے متعلقہ فرد کو صبح تک چھوڑ دیا تو ان لوگوں نے صبح ان کا مثلہ کر دینا ہے، پھر وہ لوگ انہیں لے کے بقیع غرقد کی طرف گئے، ہم نصف رات کے وقت انہیں لے کے جا سکے تھے، ہم نے انہیں اٹھایا، ہمارے پیچھے بہت سے لوگ تھے، ہم ان سے ڈر گئے، یہاں تک کہ قریب تھا کہ ہم سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو چھوڑ کر ادھر ادھر ہو جاتے، تو ایک منادی نے پکار کر کہا: تم لوگ پریشان نہ ہو اور ثابت قدم رہو، ہم اس لئے آئے ہیں تاکہ تمہارے ساتھ اس میں شریک ہوں۔ ابن حبیش کہتے ہیں: اللہ کی قسم! وہ فرشتے ہی تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالوہاب بن ضحاک ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14559]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (110)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14560
وَعَنْ فُلْفُلَةَ الْجُعْفِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ يَقُولُ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمَنَامِ مُتَعَلِّقًا بِالْعَرْشِ، وَرَأَيْتُ أَبَا بَكْرٍ آخِذًا بِحَقْوَيِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَأَيْتُ عُمَرَ آخِذًا بِحَقْوَيْ أَبِي بَكْرٍ، وَرَأَيْتُ عُثْمَانَ آخِذًا بِحَقْوَيْ عُمَرَ، وَرَأَيْتُ الدَّمَ يَنْصَبُّ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ. فَحَدَّثَ الْحَسَنَ بِهَذَا [ الْحَدِيثِ ] وَعِنْدَهُ قَوْمٌ مِنَ الشِّيعَةِ، فَقَالُوا: وَمَا رَأَيْتَ عَلِيًّا؟ فَقَالَ الْحَسَنُ: مَا كَانَ أَحَدٌ أَحَبَّ إِلَيَّ أَنْ أَرَاهُ آخِذًا بِحَقْوَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ عَلِيٍّ، وَلَكِنَّهَا رُؤْيَا رَأَيْتُهَا، فَقَالَ أَبُو مَسْعُودٍ: إِنَّكُمْ لَتُحَدِّثُونَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ فِي رُؤْيَا رَآهَا، وَقَدْ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزَاةٍ، فَأَصَابَ النَّاسَ جَهْدٌ حَتَّى رَأَيْتُ الْكَآبَةَ فِي وُجُوهِ الْمُسْلِمِينَ وَالْفَرَحَ فِي وُجُوهِ الْمُنَافِقِينَ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" وَاللَّهِ لَا تَغِيبُ الشَّمْسُ حَتَّى يَأْتِيَكُمُ اللَّهُ بِرِزْقٍ". فَعَلِمَ عُثْمَانُ أَنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ سَيَصْدُقَانِ، فَاشْتَرَى عُثْمَانُ أَرْبَعَ عَشْرَةَ رَاحِلَةً بِمَا عَلَيْهَا مِنَ الطَّعَامِ، فَوَجَّهَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْهَا بِتِسْعَةٍ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا هَذَا؟". قَالُوا: أَهْدَى إِلَيْكَ عُثْمَانُ قَالَ: فَعُرِفَ الْفَرَحُ فِي وُجُوهِ الْمُسْلِمِينَ وَالْكَآبَةُ فِي وُجُوهِ الْمُنَافِقِينَ، فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى رُئِيَ بَيَاضُ إِبِطَيْهِ، يَدْعُو لِعُثْمَانَ دُعَاءً مَا سَمِعْتُهُ دَعَا لِأَحَدٍ قَبْلَهُ:" اللَّهُمَّ أَعْطِ عُثْمَانَ اللَّهُمَّ افْعَلْ لِعُثْمَانَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
فلفلہ جعفی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”میں نے خواب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ عرش سے لپٹے ہوئے تھے اور میں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پہلو سے پکڑا ہوا تھا، میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو پہلو سے پکڑا ہوا تھا، میں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو پہلو سے پکڑا ہوا تھا اور پھر میں نے دیکھا کہ آسمان سے زمین کی طرف خون آ رہا ہے۔ جب امام حسن رضی اللہ عنہ نے
یہ روایت بیان کی، تو اس وقت ان کے پاس کچھ شیعہ لوگ موجود تھے۔ انہوں نے کہا: آپ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو نہیں دیکھا، تو سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے سب سے زیادہ یہ بات پسند ہے کہ میں یہ دیکھتا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پہلو سے پکڑا ہوا ہے، لیکن خواب وہی ہے جو میں نے بیان کیا ہے، تو سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کے حوالے سے خواب بیان کرتے ہو، جو انہوں نے دیکھا تھا، ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنگ میں حصہ لے رہے تھے، لوگوں کو شدید بھوک لاحق ہو گئی، یہاں تک کہ میں نے مسلمانوں کے چہروں پر پریشانی دیکھی اور منافقین کے چہروں پر خوشی دیکھی، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ صورت حال ملاحظہ کی، تو آپ نے ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم! سورج غروب ہونے سے پہلے اللہ تعالیٰ تم لوگوں کو رزق عطا کر دے گا۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو اس بات کا پتہ تھا کہ اللہ کے رسول سچ فرماتے ہیں، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے چودہ اونٹنیاں، ان پر موجود اناج سمیت خرید لیں اور پھر ان میں سے نو کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بھیجوایا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ملاحظہ کیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: یہ کہاں سے آیا ہے، تو لوگوں نے بتایا یہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے آپ کی طرف تحفے کے طور پر بھیجی ہیں۔ راوی کہتے ہیں: تو مسلمانوں کے چہروں پر خوشی کے آثار نمایاں ہوئے اور منافقین کے چہروں پر پریشانی کے آثار نمایاں ہوئے، تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھا کہ آپ نے اپنے دونوں ہاتھ اتنے بلند کیے کہ آپ کی بغلوں کی سفیدی نظر آ رہی تھی، آپ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے لئے دعا کر رہے تھے، میں نے آپ کو اس سے پہلے کسی کے لئے اس طرح کی دعا کرتے ہوئے نہیں سنا: ”اے اللہ! تو عثمان کو عطا کر، اے اللہ! تو عثمان کے لئے یہ کر دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14560]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2759)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14561
وَعَنِ الْحَسَنِ أَيْضًا قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، رَأَيْتُ الْبَارِحَةَ عَجَبًا فِي مَنَامِي، رَأَيْتُ الرَّبَّ تَعَالَى فَوْقَ عَرْشِهِ، فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى قَامَ عِنْدَ قَائِمَةٍ مِنْ قَوَائِمِ الْعَرْشِ، فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى مَنْكِبِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ جَاءَ عُمَرُ فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى مَنْكِبِ أَبِي بَكْرٍ، ثُمَّ جَاءَ عُثْمَانُ فَكَانَ نُبْذَةً، فَقَالَ: رَبِّ سَلْ عِبَادَكَ فِيمَا قَتَلُونِي؟ قَالَ: فَانْثَقَبَ مِنَ السَّمَاءِ مِيزَابَانِ مِنْ دَمٍ فِي الْأَرْضِ. قَالَ: فَقِيلَ لِعَلِيٍّ: أَلَا تَرَى مَا يُحَدِّثُ بِهِ الْحَسَنُ؟ قَالَ: يُحَدِّثُ بِمَا رَأَى.
سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے، وہ فرماتے ہیں: لوگو میں نے گزشتہ رات خواب میں حیران کن چیز دیکھی، میں نے دیکھا کہ میرا پروردگار اپنے عرش پر ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور عرش کے ایک پائے کے پاس کھڑے ہوئے، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے اپنا ہاتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کندھے پر رکھ لیا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے، انہوں نے اپنا ہاتھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے کندھے پر رکھ لیا، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ آئے تو وہ ذرا ایک طرف تھے۔ انہوں نے کہا: اے میرے پروردگار! تو اپنے بندوں سے یہ پوچھ کہ انہوں نے مجھے کیوں قتل کیا؟ سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: پھر آسمان سے زمین کی طرف خون کے دو پرنالے بہنے لگے۔ راوی کہتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہ کہا: گیا کہ آپ نے یہ چیز ملاحظہ نہیں کی کہ جو سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس نے وہی چیز بیان کی ہے، جو اس نے دیکھی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14561]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (6767)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14562
وَفِي رِوَايَةٍ: أَنَّ الْحَسَنَ قَالَ: لَا أُقَاتِلُ بَعْدَ رُؤْيَا رَأَيْتُهَا - فَذَكَرَ نَحْوَهُ - إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: وَرَأَيْتُ عُثْمَانَ وَاضِعًا يَدَهُ عَلَى عُمَرَ، وَرَأَيْتُ دِمَاءً دُونَهُمْ، فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ قِيلَ: دِمَاءُ عُثْمَانَ يَطْلُبُ اللَّهَ بِهِ.
رَوَاهُ كُلَّهُ أَبُو يَعْلَى بِإِسْنَادَيْنِ، وَفِي أَحَدِهِمَا مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَفِي الْآخَرِ سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے جو خواب دیکھا ہے اس کے بعد میں جنگ نہیں کروں گا۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے، جس میں آگے چل کے یہ الفاظ ہیں: میں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے اپنا ہاتھ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پر رکھا ہوا تھا اور ان لوگوں کے بعد میں نے خون دیکھا، میں نے دریافت کیا: یہ کیا ہے؟ تو بتایا گیا کہ یہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا خون ہے، جس کے حوالے سے وہ اللہ تعالیٰ سے (حساب لینے) کا مطالبہ (یعنی دعا) کر رہے ہیں۔ یہ تمام روایات ابویعلیٰ نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہیں ان دونوں میں سے ایک کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں اور دوسری کی سند میں ایک راوی سفیان بن وکیع ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14562]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6768)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14563
وَعَنْ مُسْلِمٍ أَبِي سَعِيدٍ - مَوْلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ -: أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ أَعْتَقَ عِشْرِينَ عَبْدًا مَمْلُوكًا، وَدَعَا بِسَرَاوِيلَ فَشَدَّهَا عَلَيْهِ وَلَمْ يَلْبَسْهَا فِي جَاهِلِيَّةٍ وَلَا إِسْلَامٍ، وَقَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْبَارِحَةَ فِي الْمَنَامِ رَأَيْتُ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ [ وَإِنَّهُمْ ] قَالُوا لِيَ: اصْبِرْ، فَإِنَّكَ تُفْطِرُ عِنْدَنَا الْقَابِلَةَ. ثُمَّ دَعَا بِمُصْحَفٍ فَنَشَرَهُ بَيْنَ يَدَيْهِ فَقُتِلَ، وَهُوَ بَيْنُ يَدَيْهِ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ وَأَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لِهَذَا طُرُقٌ فِي الْفِتَنِ.
مسلم ابوسعید جو سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے غلام ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے بیس غلاموں کو آزاد کر دیا، پھر انہوں نے شلوار منگوائی اور اسے مضبوطی سے باندھ لیا، حالانکہ انہوں نے زمانہ جاہلیت میں یا زمانہ اسلام میں کبھی بھی شلوار نہیں پہنی تھی، پھر انہوں نے بتایا: گزشتہ رات میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا، میں نے خواب میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا، ان لوگوں نے مجھ سے یہ کہا: تم صبر سے کام لو، تم آج افطاری ہمارے ساتھ کرو گے، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے قرآن مجید منگوایا اور اسے اپنے سامنے منگوا لیا، جب انہیں شہید کیا گیا، تو وہ قرآن مجید ان کے سامنے موجود تھا۔
یہ روایت عبداللہ نے اور امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ اس روایت کے مختلف طرق فتنوں سے متعلق کتاب میں گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14563]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14564
وَعَنْ قَتَادَةَ قَالَ: صَلَّى الزُّبَيْرُ عَلَى عُثْمَانَ وَدَفَنَهُ، وَكَانَ أَوْصَى إِلَيْهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنْ قَتَادَةَ لَمْ يُدْرِكِ الْقِصَّةَ.
قتادہ بیان کرتے ہیں: سیدنا زبیر نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ پڑھائی تھی اور انہیں دفن کیا تھا، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ان کے بارے میں وصیت کی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ قتادہ نامی راوی نے اس واقعہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14564]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (549)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14565
وَعَنْ زَهْدَمٍ الْجَرْمِيِّ قَالَ: خَطَبَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ، فَقَالَ: لَوْ أَنَّ النَّاسَ لَمْ يَطْلُبُوا بِدَمِ عُثْمَانَ لَرُجِمُوا بِالْحِجَارَةِ مِنَ السَّمَاءِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
زہدم جرمی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”اگر لوگوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے قصاص کا مطالبہ نہ کیا ہوتا تو آسمان سے ان پر پتھر برسائے جاتے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، معجم کبیر کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14565]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (122)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں