الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
48. بَابُ مَنَاقِبِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان ان کے نسب کا بیان
حدیث نمبر: 14582
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" النَّاسُ مِنْ شَجَرٍ شَتَّى، وَأَنَا وَعَلِيٌّ مِنْ شَجَرَةٍ وَاحِدَةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ وَمَنِ اخْتُلِفَ فِيهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ وَمَنِ اخْتُلِفَ فِيهِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”لوگ مختلف درختوں سے تعلق رکھتے ہیں، اور میں اور علی ایک ہی درخت سے تعلق رکھتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں، اور ایسا راوی ہے، جس کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14582]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14583
وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ: عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ بْنِ هَاشِمِ بْنِ عَبْدِ مَنَافِ بْنِ قُصَيِّ بْنِ كِلَابِ بْنِ مُرَّةَ بْنِ كَعْبِ بْنِ لُؤَيِّ بْنِ غَالِبِ بْنِ فِهْرِ بْنِ مَالِكٍ، يُكَنَّى: أَبَا الْحَسَنِ، شَهِدَ بَدْرًا.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا نسب یہ ہے:) ”سیدنا علی بن ابوطالب بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدمناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر بن مالک۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی کنیت ابوالحسن ہے، اور انہیں غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14583]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (92/1)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 14584
قَالَ: وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: بَلَّغَنِي بَنُو هَاشِمٍ: أَنَّ أَبَا طَالِبٍ اسْمُهُ: عَبْدُ مَنَافِ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، وَعَبْدُ الْمُطَّلِبِ اسْمُهُ: شَيْبَةُ بْنُ هَاشِمٍ، وَهَاشِمٌ اسْمُهُ: عَمْرُو بْنُ عَبْدِ مَنَافِ بْنِ قُصَيٍّ، وَقُصَيٌّ اسْمُهُ: زَيْدٌ.
امام أحمد بن حنبل کے صاحبزادے بیان کرتے ہیں: میرے والد نے مجھے یہ بات بیان کی ہے کہ مجھ تک
یہ بات بنو ہاشم کی طرف سے پہنچی ہے کہ جناب ابوطالب کا نام عبدمناف بن عبدالمطلب تھا اور جناب عبدالمطلب کا نام شیبہ بن ہاشم تھا اور ہاشم کا نام عمرو بن عبدمناف بن قصی تھا اور قصی کا نام زید تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14584]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (150)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14585
وَقَالَ الزُّبَيْرُ بْنُ بَكَّارٍ: أُمُّ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ: فَاطِمَةُ بِنْتُ أَسَدِ بْنِ هَاشِمِ بْنِ عَبْدِ مَنَافِ بْنِ قُصَيٍّ، وَيُقَالُ: إِنَّهَا أَوَّلُ هَاشِمِيَّةٍ وَلَدَتْ لِهَاشِمِيٍّ، وَقَدْ أَسْلَمَتْ وَهَاجَرَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْمَدِينَةِ، وَمَاتَتْ وَدَفَنَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُمُّهَا: فَاطِمَةُ بِنْتُ هَرِمِ بْنِ رَوَاحَةَ بْنِ حُجْرِ بْنِ عَبْدِ مَعِيصِ بْنِ عَامِرِ بْنِ لُؤَيٍّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ صَحِيحٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ صَحِيحٌ.
زبیر بن بکار بیان کرتے ہیں: سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کی والدہ کا نام سیدہ فاطمہ بنت اسد بن ہاشم بن عبدمناف بن قصی تھا، یہ بات کہی جاتی ہے کہ وہ پہلی ہاشمی خاتون ہیں جنہوں نے کسی ہاشمی بچے کو جنم دیا، اس خاتون نے اسلام قبول کیا تھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف مدینہ منورہ ہجرت کی تھی، ان کا جب انتقال ہوا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دفن کروایا تھا، ان کی والدہ کا نام فاطمہ بنت ہرم بن رواحہ بن حجر بن عبدمعیص بن عامر بن لؤی تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور
یہ روایت صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14585]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور
یہ روایت صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14585]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (151)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔