🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

49. بَابُ صِفَتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے حلیہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14586
عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ أَبِي إِلَى الْجُمُعَةِ وَأَنَا غُلَامٌ، فَلَمَّا خَرَجَ عَلِيٌّ فَصَعِدَ الْمِنْبَرَ قَالَ لِي أَبِي: قُمْ أَيْ عَمْرُو فَانْظُرْ إِلَى أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ قَالَ: فَقُمْتُ فَإِذَا هُوَ قَائِمٌ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَإِذَا هُوَ أَبْيَضُ اللِّحْيَةِ وَالرَّأْسِ، عَلَيْهِ إِزَارٌ وَرِدَاءٌ، لَيْسَ عَلَيْهِ قَمِيصٌ. قَالَ: فَمَا رَأَيْتُهُ جَلَسَ عَلَى الْمِنْبَرِ حَتَّى نَزَلَ عَنْهُ. قُلْتُ لِأَبِي إِسْحَاقَ: هَلْ قَنَتَ؟ قَالَ: لَا.
ابواسحاق بیان کرتے ہیں: میں اپنے والد کے ساتھ جمعہ کی نماز کے لئے گیا، میں لڑکا تھا، جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نکلے اور منبر پر چڑھے تو میرے والد نے مجھ سے کہا: اے عمرو! تم اٹھو اور امیرالمؤمنین کی زیارت کر لو۔ راوی کہتے ہیں: میں اٹھا تو میں نے دیکھا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ منبر پر کھڑے ہوئے تھے۔ ان کی داڑھی اور سر کے بال سفید تھے۔ انہوں نے ایک تہبند اور ایک چادر پہنے ہوئے تھے، ان کے جسم پر قمیص نہیں تھی۔ راوی کہتے ہیں: پھر میں نے انہیں منبر پر بیٹھے ہوئے نہیں دیکھا، یہاں تک کہ وہ نیچے اتر آئے، میں نے ابواسحاق سے دریافت کیا: کیا انہوں نے قنوت کیا تھا، انہوں نے جواب دیا: جی نہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14586]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (155)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14587
وَفِي رِوَايَةٍ: لَمْ أَرَهُ خَضَّبَ لِحْيَتَهُ، ضَخْمُ الرَّأْسِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: میں نے انہیں نہیں دیکھا کہ انہوں نے داڑھی پر خضاب لگایا ہو، ان کا سر بڑا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14587]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (152)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14588
وَعَنْ شُعْبَةَ قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا إِسْحَاقَ: أَنْتَ أَكْبَرُ مِنَ الشَّعْبِيِّ؟ قَالَ: الشَّعْبِيُّ أَكْبَرُ مِنِّي بِسَنَةٍ أَوْ سَنَتَيْنِ.
قَالَ: وَرَأَى أَبُو إِسْحَاقَ عَلِيًّا، وَكَانَ يَصِفُهُ لَنَا: عَظِيمَ الْبَطْنِ، أَجْلَحَ.
قَالَ شُعْبَةُ: وَكَانَ أَبُو إِسْحَاقَ أَكْبَرَ مِنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ، وَلَمْ يُدْرِكْ أَبُو الْبَخْتَرِيِّ عَلِيًّا وَلَمْ يَرَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
شعبہ بیان کرتے ہیں: میں نے ابواسحاق سے دریافت کیا: آپ شعبی سے بڑے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: شعبی مجھ سے ایک یا دو سال بڑے ہیں۔ راوی کہتے ہیں: ابواسحاق نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی زیارت کی تھی، وہ ہمارے سامنے ان کا حلیہ یہ بیان کرتے تھے کہ ان کا پیٹ بڑا تھا اور ان کے سر کے اطراف کے بال اڑ گئے تھے۔ شعبہ بیان کرتے ہیں: ابواسحاق ابوبختری سے بڑے تھے، ابوسختری نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا اور ان کی زیارت نہیں کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14588]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (159)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14589
وَعَنْ أَبِي رَجَاءٍ الْعُطَارِدِيِّ قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيًّا سَمْتًا أَصْلَعَ الشَّعْرِ، كَأَنَّ بِجَانِبِهِ إِهَابَ شَاةٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابورجاء عطاردی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا وہ باوقار تھے، اور ان کے آگے کے بال نہیں تھے، یوں لگتا تھا جیسے ان کے پہلو پر بکری کی کھال ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14589]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (161)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14590
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيًّا عَلَى الْمِنْبَرِ، أَبْيَضَ اللِّحْيَةِ، قَدْ مَلَأَتْ مَا بَيْنَ مَنْكِبَيْهِ.
زَادَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ فِي حَدِيثِهِ: عَلَى رَأْسِهِ زُغَيْبَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو منبر پر دیکھا ان کی داڑھی سفید تھی اور اس نے ان کے سینے کو بھرا ہوا تھا۔ یحیی بن سعید نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ان کے سر پر تھوڑے سے بال تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14590]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (157)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14591
عَنِ الْوَاقِدِيِّ قَالَ: يُقَالُ: كَانَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ آدَمَ، رَبْعَةً، مُسَمَّنًا، ضَخْمَ الْمَنْكِبَيْنِ، طَوِيلَ اللِّحْيَةِ، أَصْلَعَ، عَظِيمَ الْبَطْنِ، غَلِيظَ الْعَيْنَيْنِ، أَبْيَضَ الرَّأْسِ وَاللِّحْيَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ إِلَى الْوَاقِدِيِّ ثِقَاتٌ.
واقدی بیان کرتے ہیں: یہ بات کہی جاتی ہے: سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ گندمی رنگت کے درمیانے قد کے آدمی تھے وہ بھاری بھرکم شخص تھے۔ ان کے کندھے چوڑے تھے، داڑھی لمبی تھی، سر کے اگلے حصے پر بال نہیں تھے، پیٹ بڑھا ہوا تھا، آنکھیں موٹی تھیں، سر اور داڑھی کے بال سفید تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور واقدی تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14591]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (158)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14592
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: ذُكِرَ لِأَبِي مَسْعُودٍ قَوْلُ عَلِيٍّ، فَقَالَ: أَلَمْ تَرَ إِلَى رَأْسِهِ كَالطَّسْتِ، وَإِنَّمَا حَوْلَهُ كَالْخِفَافِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوطفیل بیان کرتے ہیں: سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کے سامنے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا قول بیان کیا گیا، تو انہوں نے فرمایا: کیا تم نے ان کے سر کی طرف نہیں دیکھا جو طشت کی مانند تھا اور اس کے اردگرد کا حصہ خفاف کی مانند تھا (یعنی سر کے درمیانی حصے میں بال نہیں تھے اور اطراف میں بال تھے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14592]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (160)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں