🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

51. بَابُ إِسْلَامِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14595
عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: وَضَّأْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ، فَقَالَ:" هَلْ لَكَ فِي فَاطِمَةَ تَعُودُهَا؟". فَقُلْتُ: نَعَمْ، فَقَامَ مُتَوَكِّئًا عَلَيَّ فَقَالَ:" أَمَا إِنَّهُ سَيَحْمِلُ ثِقْلَهَا غَيْرُكَ وَيَكُونُ أَجْرُهَا لَكَ". قَالَ: فَكَأَنَّهُ لَمْ يَكُنْ عَلَيَّ شَيْءٌ حَتَّى دَخَلْنَا عَلَى فَاطِمَةَ عَلَيْهَا السَّلَامُ، فَقَالَ:" كَيْفَ تَجِدُكِ؟". فَقَالَتْ: وَاللَّهِ لَقَدِ اشْتَدَّ حُزْنِي، وَاشْتَدَّتْ فَاقَتِي، وَطَالَ سَقَمِي.
قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: وَجَدْتُ فِي كِتَابِ أَبِي بِخَطِّ يَدِهِ فِي هَذَا الْحَدِيثِ: قَالَ:" أَمَا تَرْضَيْنَ أَنْ أُزَوِّجَكِ أَقْدَمَ أُمَّتِي سِلْمًا، وَأَكْثَرَهُمْ عِلْمًا، وَأَعْظَمَهُمْ حِلْمًا؟".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ طَهْمَانَ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کروا رہا تھا، آپ نے دریافت کیا: کیا تم اس بات میں دلچسپی رکھتے ہو کہ تم فاطمہ کی عیادت کے لئے جاؤ؟ میں نے عرض کی: جی ہاں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے ٹیک لگا کے اٹھے، آپ نے ارشاد فرمایا: عنقریب اس کا بوجھ تمہارے علاوہ اور اٹھائے گا، اور اس کا اجر تمہیں ملے گا، راوی کہتے ہیں: یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے مجھ پر کوئی چیز نہیں ہے، یہاں تک کہ ہم سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے گھر آ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارا کیا حال ہے؟ انہوں نے عرض کی: اللہ کی قسم! میری پریشانی شدید ہو چکی ہے، میرا فاقہ طویل ہو چکا ہے، میری بیماری طویل ہو چکی ہے۔ عبداللہ کہتے ہیں: میں نے اپنے والد کی تحریر میں ان کے ہاتھ کے ساتھ یہ حدیث لکھی ہوئی پائی ہے کہ جس میں یہ الفاظ ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) ”کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو کہ میں نے تمہاری شادی اس شخص کے ساتھ کی ہے، جو میری امت میں اسلام قبول کرنے میں سب سے پہلے ہے، علم میں سب سے زیادہ ہے، اور بردباری کے حوالے سے سب سے بڑا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خالد بن طہمان ہے، جسے ابوحاتم اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14595]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (26/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14596
وَعَنْ أَبِي إِسْحَاقَ: أَنَّ عَلِيًّا لَمَّا تَزَوَّجَ فَاطِمَةَ قَالَتْ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: زَوَّجْتَنِيهِ أُعَيْمِشَ، عَظِيمَ الْبَطْنِ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَقَدْ زَوَّجْتُكِهِ وَإِنَّهُ لَأَوَّلُ أَصْحَابِي سِلْمًا، وَأَكْثَرُهُمْ عِلْمًا، وَأَعْظَمُهُمْ حِلْمًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ مُرْسَلٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ.
ابواسحاق بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی شادی جب سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے ہوئی، تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: آپ نے میری شادی ایک ایسے شخص سے کر دی ہے، جس کی نظر کمزور ہے، اور پیٹ بڑھا ہوا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہاری شادی اس شخص کے ساتھ کی ہے، جو اسلام قبول کرنے میں میرا سب سے پہلا ساتھی ہے، علم کے اعتبار سے ان سب میں زیادہ ہے، اور حلم کے اعتبار سے ان سب میں بڑا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور
یہ روایت مرسل ہے، اور سند کے اعتبار سے صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14596]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (156)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 156»

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل،
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14597
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ وَسَلْمَانَ قَالَا: أَخَذَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَدِ عَلِيٍّ، فَقَالَ:" إِنَّ هَذَا أَوَّلُ مَنْ آمَنَ بِي، وَهَذَا أَوَّلُ مَنْ يُصَافِحُنِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَهَذَا الصِّدِّيقُ الْأَكْبَرُ، وَهَذَا فَارُوقُ هَذِهِ الْأُمَّةِ يُفَرِّقُ بَيْنَ الْحَقِّ وَالْبَاطِلِ، وَهَذَا يَعْسُوبُ الْمُؤْمِنِينَ، وَالْمَالُ يَعْسُوبُ الظَّالِمِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ عَنْ أَبِي ذَرٍّ وَحْدَهُ، وَقَالَ فِيهِ:" أَنْتَ أَوَّلُ مَنْ آمَنَ بِي". وَقَالَ فِيهِ:" وَالْمَالُ يَعْسُوبُ الْكُفَّارِ".
وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ سَعِيدٍ الْمِصْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ اور سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر ارشاد فرمایا: ”یہ مجھ پر ایمان لانے والا سب سے پہلا فرد ہے، اور قیامت کے دن یہ سب سے پہلے میرے ساتھ مصافحہ کرے گا، یہ صدیق اکبر ہے، یہ اس امت کا فاروق ہے، جو حق اور باطل کے درمیان فرق کرے گا، یہ مومنین کا امیر ہے، اور مال ظالموں کا امیر ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام بزار نے اسے صرف سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کیا ہے اور اس میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”تم مجھ پر ایمان لانے والے سب سے پہلے فرد ہو۔“ انہوں نے اس روایت میں یہ الفاظ بھی نقل کیے ہیں: ”مال کافروں کا امیر ہے۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی عمرو بن سعید مصری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14597]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6184)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6184، وأخرجه مسند البزار برقم: 3898»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14598
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" السُّبَّقُ ثَلَاثَةٌ: السَّابِقُ إِلَى مُوسَى يُوشَعُ بْنُ نُونٍ، وَالسَّابِقُ إِلَى عِيسَى صَاحِبُ يَاسِينَ، وَالسَّابِقُ إِلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ حَسَنٍ الْأَشْقَرُ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ حَدِيثُهُمْ حَسَنٌ أَوْ صَحِيحٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سبقت لے جانے والے افراد تین ہیں، سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی طرف سبقت لے جانے والے یوشع بن نون ہیں، سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی طرف سبقت لے جانے والے یٰسین کے ساتھی ہیں، اور سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی طرف سبقت لے جانے والا علی بن ابوطالب ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسین بن حسن اشقر ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ایسے ہیں کہ ان کی نقل کردہ حدیث حسن یا صحیح ہوتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14598]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11152)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10152»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14599
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: أَوَّلُ هَذِهِ الْأُمَّةِ وُرُودًا عَلَى نَبِيِّهَا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوَّلُهَا إِسْلَامًا عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس اُمت میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس (قیامت کے دن) سب سے پہلے جانے والا فرد وہ ہو گا جو اسلام قبول کرنے کے اعتبار سے سب سے پہلا ہے، اور وہ سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14599]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6174)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14600
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَوَّلُ مَنْ أَسْلَمَ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُثْمَانُ الْجَزَرِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے فرد سیدنا علی رضی اللہ عنہ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عثمان جزری ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14600]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12151 و 10924)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14601
وَعَنْ حَبَّةَ الْعُرَنِيِّ قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيًّا - عَلَيْهِ السَّلَامُ - يَضْحَكُ عَلَى الْمِنْبَرِ، لَمْ أَرَهُ ضَحِكَ ضَحِكًا أَكْثَرَ مِنْهُ حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ، ثُمَّ قَالَ: ذَكَرْتُ قَوْلَ أَبِي طَالِبٍ، ظَهَرَ عَلَيْنَا أَبُو طَالِبٍ وَأَنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ نُصَلِّي بِبَطْنِ نَخْلَةَ، فَقَالَ: مَاذَا تَصْنَعَانِ يَا ابْنَ أَخِي؟ فَدَعَاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْإِسْلَامِ، فَقَالَ: مَا بِالَّذِي تَصْنَعَانِ بَأْسٌ [ أَوْ بِالَّذِي تَقُولَانِ بَأْسٌ ] ، وَلَكِنْ [ وَاللَّهِ ] لَا تَعْلُونِيَ اسْتِي أَبَدًا، فَضَحِكَ تَعَجُّبًا لِقَوْلِ أَبِيهِ، ثُمَّ قَالَ: اللَّهُمَّ لَا أَعْتَرِفُ [ أَنَّ ] عَبْدًا [ لَكَ ] مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ عَبَدَكَ قَبْلِي غَيْرَ نَبِيِّكَ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - لَقَدْ صَلَّيْتُ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ النَّاسُ سَبْعًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارٍ، وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
حبہ عرنی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ منبر پر ہنس پڑے، میں نے انہیں اس سے پہلے کبھی اس سے زیادہ ہنستے ہوئے نہیں دیکھا تھا، یہاں تک کہ ان کے اطراف کے دانت نظر آنے لگے، پھر انہوں نے بتایا: مجھے جناب ابوطالب کی بات یاد آ گئی، ایک مرتبہ جناب ابوطالب ہمارے پاس تشریف لائے، میں اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا اور ہم دونوں بطن نخلہ میں نماز ادا کر رہے تھے، جناب ابوطالب نے دریافت کیا: اے میرے بھتیجے! تم دونوں کیا کر رہے ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اسلام کی دعوت دی تو جناب ابوطالب نے کہا: تم دونوں جو کر رہے ہو، اس میں کوئی حرج نہیں ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) تم دونوں جو کہہ رہے ہو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن اللہ کی قسم! تم مجھ سے میرے سرین بھی نہیں اٹھوا سکتے (راوی بیان کرتے ہیں:) تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ اپنے والد کی اس بات پر حیران ہو کر ہنس پڑے، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ”اے اللہ! میں یہ اعتراف نہیں کرتا کہ تیرے نبی کے علاوہ مجھ سے پہلے اس امت میں سے تیرے کسی اور بندے نے تیری عبادت کی ہو۔“ یہ بات انہوں نے تین مرتبہ کہی (اور پھر یہ بات بیان کی:) میں نے دیگر لوگوں کے نماز ادا کرنے سے سات پہلے نماز ادا کی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام ابویعلیٰ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور امام بزار نے اور امام طبرانی نے اسے معجم اوسط میں نقل کیا ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14601]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2520) اخرجه أبو يعلى فى المسند (447) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (776)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14602
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: بُعِثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الِاثْنَيْنِ، وَأَسْلَمْتُ يَوْمَ الثُّلَاثَاءِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ كَيْسَانَ الْمُلَائِيُّ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پیر کے دن مبعوث کیا گیا، اور میں نے منگل کے دن اسلام قبول کر لیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن کیسان ملائی ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14602]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (446)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14603
وَعَنِ الْحَسَنِ وَغَيْرِهِ قَالَ: فَكَانَ أَوَّلَ مَنْ آمَنَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، وَهُوَ ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ أَوْ سِتَّ عَشْرَةَ سَنَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حسن اور دیگر حضرات بیان کرتے ہیں: سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے فرد سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ ہیں، اس وقت ان کی عمر پندرہ یا شاید سولہ برس تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14603]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (163)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14604
وَعَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: أَسْلَمَ عَلِيٌّ، وَهُوَ ابْنُ ثَمَانِ سِنِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں: جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا، تو ان کی عمر آٹھ سال تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس میں کمزوری پائی جاتی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14604]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (162)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں