🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
51. بَابُ إِسْلَامِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14601
وَعَنْ حَبَّةَ الْعُرَنِيِّ قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيًّا - عَلَيْهِ السَّلَامُ - يَضْحَكُ عَلَى الْمِنْبَرِ، لَمْ أَرَهُ ضَحِكَ ضَحِكًا أَكْثَرَ مِنْهُ حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ، ثُمَّ قَالَ: ذَكَرْتُ قَوْلَ أَبِي طَالِبٍ، ظَهَرَ عَلَيْنَا أَبُو طَالِبٍ وَأَنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ نُصَلِّي بِبَطْنِ نَخْلَةَ، فَقَالَ: مَاذَا تَصْنَعَانِ يَا ابْنَ أَخِي؟ فَدَعَاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْإِسْلَامِ، فَقَالَ: مَا بِالَّذِي تَصْنَعَانِ بَأْسٌ [ أَوْ بِالَّذِي تَقُولَانِ بَأْسٌ ] ، وَلَكِنْ [ وَاللَّهِ ] لَا تَعْلُونِيَ اسْتِي أَبَدًا، فَضَحِكَ تَعَجُّبًا لِقَوْلِ أَبِيهِ، ثُمَّ قَالَ: اللَّهُمَّ لَا أَعْتَرِفُ [ أَنَّ ] عَبْدًا [ لَكَ ] مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ عَبَدَكَ قَبْلِي غَيْرَ نَبِيِّكَ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - لَقَدْ صَلَّيْتُ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ النَّاسُ سَبْعًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارٍ، وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
حبہ عرنی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ منبر پر ہنس پڑے، میں نے انہیں اس سے پہلے کبھی اس سے زیادہ ہنستے ہوئے نہیں دیکھا تھا، یہاں تک کہ ان کے اطراف کے دانت نظر آنے لگے، پھر انہوں نے بتایا: مجھے جناب ابوطالب کی بات یاد آ گئی، ایک مرتبہ جناب ابوطالب ہمارے پاس تشریف لائے، میں اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا اور ہم دونوں بطن نخلہ میں نماز ادا کر رہے تھے، جناب ابوطالب نے دریافت کیا: اے میرے بھتیجے! تم دونوں کیا کر رہے ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اسلام کی دعوت دی تو جناب ابوطالب نے کہا: تم دونوں جو کر رہے ہو، اس میں کوئی حرج نہیں ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) تم دونوں جو کہہ رہے ہو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن اللہ کی قسم! تم مجھ سے میرے سرین بھی نہیں اٹھوا سکتے (راوی بیان کرتے ہیں:) تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ اپنے والد کی اس بات پر حیران ہو کر ہنس پڑے، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ”اے اللہ! میں یہ اعتراف نہیں کرتا کہ تیرے نبی کے علاوہ مجھ سے پہلے اس امت میں سے تیرے کسی اور بندے نے تیری عبادت کی ہو۔“ یہ بات انہوں نے تین مرتبہ کہی (اور پھر یہ بات بیان کی:) میں نے دیگر لوگوں کے نماز ادا کرنے سے سات پہلے نماز ادا کی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام ابویعلیٰ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور امام بزار نے اور امام طبرانی نے اسے معجم اوسط میں نقل کیا ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14601]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2520) اخرجه أبو يعلى فى المسند (447) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (776)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 14601 in Urdu