🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

85. بَابٌ جَامِعٌ فِي مَنَاقِبِهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
ان کے مناقب کا مجموعہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14820
وَفِي رِوَايَةٍ: عَنِ الْمُهَاجِرِ بْنِ قُنْفُذٍ قَالَ: قُتِلَ طَلْحَةُ وَهُوَ ابْنُ أَرْبَعٍ وَسِتِّينَ سَنَةً، وَدُفِنَ بِالْبَصْرَةِ فِي نَاحِيَةِ ثَقِيفٍ.
وَفِي إِسْنَادِهِمَا الْوَاقِدِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ایک روایت کے مطابق مہاجر بن قنفذ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ شہید ہوئے اس وقت ان کی عمر چونسٹھ سال تھی انہیں بصرہ میں ثقیف کے کنارے پر دفن کیا گیا۔ ان دونوں روایات کی سند میں ایک راوی واقدی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14820]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (199)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14821
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: قُتِلَ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ يَوْمَ الْجَمَلِ فِي جُمَادَى سَنَةَ سِتٍّ وَثَلَاثِينَ، وَسِنُّهُ ثِنْتَانِ وَخَمْسُونَ سَنَةً [ أَوْ أَرْبَعٌ وَخَمْسُونَ سَنَةً ] ، وَالزُّبَيْرُ أَسَنُّ مِنْهُ وَكَانَ يُكَنَّى: أَبَا مُحَمَّدٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ يَحْيَى هَكَذَا.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ جنگ جمل میں جمادی کے مہینے میں چھتیس ہجری میں شہید ہوئے تھے اس وقت ان کی عمر باون سال یا شاید چون سال تھی۔ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ ان سے عمر میں بڑے تھے ان کی کنیت ابومحمد تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے یحیی کے حوالے سے اسی طرح نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14821]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (200)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14822
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: رَأَيْتُ مَرْوَانَ بْنَ الْحَكَمِ حِينَ رَمَى طَلْحَةَ يَوْمَئِذٍ بِسَهْمٍ فَوَقَعَ فِي عَيْنِ رُكْبَتِهِ، فَمَا زَالَ يَسْبَحُ إِلَى أَنْ مَاتَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں: میں نے مروان بن حکم کو دیکھا جب اس نے اس دن سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کو تیر مارا تو ان کے گھٹنے پر لگا، تو (خون) مسلسل بہتا رہا یہاں تک کہ ان کا انتقال ہو گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14822]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (201)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14823
وَعَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ: أَنَّ عَلِيًّا انْتَهَى إِلَى طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ وَقَدْ مَاتَ، فَنَزَلَ عَنْ دَابَّتِهِ وَأَجْلَسَهُ، فَجَعَلَ يَمْسَحُ الْغُبَارَ عَنْ وَجْهِهِ وَلِحْيَتِهِ، وَهُوَ يَتَرَحَّمُ عَلَيْهِ، وَهُوَ يَقُولُ: لَيْتَنِي مِتُّ قَبْلَ هَذَا الْيَوْمِ بِعِشْرِينَ سَنَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
طلحہ بن مصرف بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ (کی میت) کے پاس تشریف لائے، ان کا انتقال ہو چکا تھا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ اپنی سواری سے اترے انہوں نے سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ (کی میت) کو بٹھایا اور ان کی داڑھی اور چہرے سے غبار پونچھنے لگے، اور ان کے لئے رحمت کے کلمات کہنے لگے اور یہ فرمانے لگے: اے کاش! میں آج کے دن سے بیس سال پہلے مر چکا ہوتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14823]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (202)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14824
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ عَبَّادٍ قَالَ: شَهِدْتُ عَلِيًّا يَوْمَ الْجَمَلِ يَقُولُ لِابْنِهِ حَسَنٍ: يَا حَسَنُ، وَدِدْتُ أَنِّي مِتُّ مُنْذُ عِشْرِينَ سَنَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
قیس بن عباد بیان کرتے ہیں: میں جنگ جمل کے موقع پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا انہوں نے اپنے صاحبزادے سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اے حسن! میری یہ خواہش ہے کہ میں آج سے بیس سال پہلے مر چکا ہوتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14824]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (203)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں