الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
63. بَابٌ في النَّهْيِ عَنْ كَسْرِ عِظَامِ الْمَيِّتِ
باب: میت کی ہڈی توڑنے کی ممانعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1616
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَسْرُ عَظْمِ الْمَيِّتِ كَكَسْرِهِ حَيًّا".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مردے کی ہڈی کو توڑنا زندہ شخص کی ہڈی کے توڑنے کی طرح ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1616]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میت کی ہڈی توڑنا ایسے ہی ہے جیسے اس کی زندگی میں توڑنا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1616]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الجنائز 64 (3207)، (تحفة الأشراف: 17893)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/ 58، 100، 105، 169، 200، 464) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
حدیث نمبر: 1617
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زِيَادٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَمْعَةَ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ أَمِّ سَلَمَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" كَسْرُ عَظْمِ الْمَيِّتِ كَكَسْرِ عَظْمِ الْحَيِّ فِي الْإِثْمِ".
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مردہ کی ہڈی کے توڑنے کا گناہ زندہ شخص کی ہڈی کے توڑنے کی طرح ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1617]
ام المومنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مردے کی ہڈی توڑنا گناہ کے لحاظ سے ایسا ہی ہے جیسے زندہ کی ہڈی توڑنا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1617]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 18277) (ضعیف)» (سند میں عبد اللہ بن زیاد مجہول ہیں، لیکن «فِي الإِثْمِ» کے لفظ کے علاوہ بقیہ حدیث بطریق عائشہ رضی اللہ عنہا صحیح ہے، کماتقدم، نیز ملاحظہ ہو: الإرواء: 3/215)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
عبد اﷲ بن زياد: مجهول (تقريب: 3329)
والحديث السابق: في سنن ابن ماجه (الأصل:1616) حسن يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 437.
إسناده ضعيف
عبد اﷲ بن زياد: مجهول (تقريب: 3329)
والحديث السابق: في سنن ابن ماجه (الأصل:1616) حسن يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 437.