الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
91. بَابُ مَنَاقِبِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ - رَضِي اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 14882
عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ مَعْمَرِ بْنِ الْمُثَنَّى قَالَ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفِ بْنِ عَبْدِ عَوْفِ بْنِ [ عَبْدِ ] الْحَارِثِ بْنِ زُهْرَةَ بْنِ كِلَابٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوعبیدہ معمر بن مثنیٰ بیان کرتے ہیں: (سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کا نام و نسب یہ ہے:) ”سیدنا عبدالرحمن بن عوف بن عبدعوف بن عبدالحارث بن زہرہ بن کلاب۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14882]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14882]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (252)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14883
وَعَنِ ابْنِ سِيرِينَ: أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ كَانَ اسْمُهُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ عَبْدَ الْكَعْبَةِ، فَسَمَّاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَبْدَ الرَّحْمَنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابن سیرین بیان کرتے ہیں: سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کا نام زمانہ جاہلیت میں عبدالکعبہ تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام عبدالرحمن رکھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14883]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14883]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (253)، أخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19863، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 253»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 14884
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: كَانَ اسْمِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ عَبْدَ عَمْرٍو، فَسَمَّانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَبْدَ الرَّحْمَنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ: إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ: إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: زمانہ جاہلیت میں میرا نام عبدعمرو تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا نام عبدالرحمن رکھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن محمد بن عبدالعزیز ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14884]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن محمد بن عبدالعزیز ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14884]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1992) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (254)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14885
وَعَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفِ بْنِ عَبْدِ عَوْفِ بْنِ عَبْدِ الْحَارِثِ بْنِ زُهْرَةَ، يُكْنَى أَبَا مُحَمَّدٍ، شَهِدَ بَدْرًا.
وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
ابن اسحاق بیان کرتے ہیں: (سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کا نام و نسب یہ ہے:) ”سیدنا عبدالرحمن بن عوف بن عبدعوف بن عبدحارث بن زہرہ، ان کی کنیت ابومحمد ہے، اور انہیں غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے۔“ اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14885]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (255)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 14886
وَعَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ: فِيمَنْ شَهِدَ بَدْرًا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ بَنِي زُهْرَةَ بْنِ كِلَابِ بْنِ مُرَّةَ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفِ بْنِ عَبْدِ عَوْفٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ مُرْسَلٌ حَسَنُ الْإِسْنَادِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ مُرْسَلٌ حَسَنُ الْإِسْنَادِ.
عروہ بن زبیر نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ بدر میں شرکت کرنے والے افراد میں بنوزہرہ بن کلاب بن مرہ سے تعلق رکھنے والے افراد میں سیدنا عبدالرحمن بن عوف بن عبدعوف رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے
یہ روایت مرسل ہے اور سند کے اعتبار سے حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14886]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے
یہ روایت مرسل ہے اور سند کے اعتبار سے حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14886]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (256)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل،
حدیث نمبر: 14887
وَعَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ: أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ كَانَ سَاقِطَ الثَّنِيَّتَيْنِ، أَهْتَمَ، أَعْسَرَ، أَعْرَجَ، وَكَانَ أُصِيبَ يَوْمَ أُحُدٍ، فَهُتِمَ وَجُرِحَ عِشْرِينَ جِرَاحَةً أَوْ أَكْثَرَ، أَصَابَهُ بَعْضُهَا فِي رِجْلِهِ فَعَرِجَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابن اسحاق بیان کرتے ہیں: سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے سامنے کے دانت گرے ہوئے تھے، وہ دانت جڑ سے نکل گئے تھے، وہ بائیں ہاتھ سے کام کرتے تھے اور لنگڑے تھے، انہیں غزوہ اُحد کے دن چوٹ آئی تھی، ان کے دانت ٹوٹ گئے تھے اور انہیں بیس یا اس سے زیادہ زخم لگے تھے، ان میں سے کچھ زخم ان کی ٹانگ پر لگے تھے، جس کی وجہ سے وہ لنگڑا کر چلتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14887]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14887]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (261)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14888
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: كُنْتُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِدَّيْنِ، فَكُنْتُ مِنْ أَوَّلِ النَّاسِ إِسْلَامًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَبِيبٍ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَبِيبٍ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی سال میں پیدا ہوئے تھے، میں ابتداء میں اسلام قبول کرنے والے افراد میں سے ایک ہوں۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عبداللہ بن شبیب کے حوالے سے نقل کی ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14888]
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عبداللہ بن شبیب کے حوالے سے نقل کی ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14888]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2584)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14889
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ إِنَّكَ مِنَ الْأَغْنِيَاءِ، لَنْ تَدْخُلَ الْجَنَّةَ إِلَّا زَحْفًا، فَأَقْرِضِ اللَّهَ يُطْلِقْ قَدَمَيْكَ" فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: مَا الَّذِي أُقْرِضُ أَوْ أُخْرِجُ؟ وَخَرَجَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ، فَبَعَثَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مُرْ عَبْدَ الرَّحْمَنِ فَلْيُضِفِ الضَّيْفَ، وَلْيُطْعِمِ الْمِسْكِينَ، وَلْيُعْطِ السَّائِلَ، فَإِنَّ ذَلِكَ يَجْزِي عَنْ كَثِيرٍ مِمَّا هُوَ فِيهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ: خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ أَبِي مَالِكٍ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَلَا يَثْبُتُ فِي دُخُولِهِ زَحْفًا حَدِيثٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ: خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ أَبِي مَالِكٍ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَلَا يَثْبُتُ فِي دُخُولِهِ زَحْفًا حَدِيثٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے عبدالرحمن تم خوشحال لوگوں میں سے ایک ہو، تم گھسٹ کر چلتے ہوئے جنت میں داخل ہو گے، تو تم اللہ تعالیٰ کو قرض دو تاکہ وہ تمہارے قدموں کو آزاد کر دے، سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں کتنا قرض دوں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) کتنا نکالوں؟ پھر سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پیغام بھیجا اور فرمایا: عبدالرحمن سے کہو! کہ وہ مہمان کی مہمان نوازی کرے، بھوکے کو کھانا کھلائے اور مانگنے والے کو دے، تو یہ اُن بہت سی چیزوں کا بدلہ بن جائے گا جو اس میں پائی جاتی ہیں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خالد بن یزید بن ابومالک ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، اور یہ حصہ ثابت شدہ نہیں ہے کہ وہ گھسٹ کر جنت میں داخل ہوں گے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14889]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2588)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14890
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَوَّلُ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أَغْنِيَاءِ أُمَّتِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَنْ يَدْخُلَهَا إِلَا حَبْوًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ: أَغْلَبُ بْنُ تَمِيمٍ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ: أَغْلَبُ بْنُ تَمِيمٍ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے خوشحال لوگوں میں سے جنت میں پہلے داخل ہونے والا فرد عبدالرحمن بن عوف ہو گا، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، یہ جنت میں صرف گھسٹ کر داخل ہو گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اغلب بن تمیم ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14890]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اغلب بن تمیم ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14890]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2587)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7003»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14891
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: أُرِيتُ الْجَنَّةَ فَإِذَا هِيَ لَا يَدْخُلُهَا إِلَّا الْمَسَاكِينُ، فَدَخَلْتُ مَعَهُمْ حَبْوًا، فَلَمَّا اسْتَيْقَظْتُ قُلْتُ: إِبِلِي الَّتِي أَنْتَظِرُهَا بِالشَّامِ وَأَحْمَالُهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ حَتَّى أَدْخُلَهَا مَعَهُمْ مَاشِيًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَبِيبٍ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَبِيبٍ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے خواب میں جنت کو دیکھا کہ اس میں صرف غریب لوگ داخل ہو رہے تھے اور میں ان کے ساتھ گھسٹ کر داخل ہوا جب میں بیدار ہوا تو میں نے سوچا میرے وہ اونٹ جو شام میں ہیں جن کا میں انتظار کر رہا ہوں وہ اونٹ اور ان کا ساز و سامان اللہ کی راہ میں وقف ہوتا ہے، تاکہ میں بھی دوسرے لوگوں کے ساتھ چل کر جنت میں داخل ہو جاؤں۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عبداللہ بن شبیب کے حوالے سے نقل کی ہے، اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14891]
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عبداللہ بن شبیب کے حوالے سے نقل کی ہے، اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14891]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2585)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف