الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
132. بَابٌ فِي حَلِيمَةَ السَّعْدِيَّةِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
سیدہ حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا کا بیان
حدیث نمبر: 15412
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: حَلِيمَةُ بِنْتُ أَبِي ذُؤَيْبٍ، وَاسْمُ أَبِي ذُؤَيْبٍ: عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ حَيَّانَ مِنْ بَنِي سَعْدِ بْنِ بَكْرِ بْنِ هَوَازِنَ، وَهِيَ أُمُّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّتِي أَرْضَعَتْهُ وَفَصَلَتْهُ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: سیدہ حلیمہ بنت ابوذؤیب رضی اللہ عنہا، ابوذؤیب کا نام عبداللہ ہے وہ حارث بن حیان کے صاحبزادے ہیں، جن کا تعلق بنو سعد بن بکر بن ہوازن سے ہے، یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دائی ماں ہیں، جنہوں نے آپ کو دودھ پلایا ہے اور آپ کا دودھ چھڑوایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15412]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (432/6)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15413
عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: كُنْتُ غُلَامًا أَحْمِلُ عُضْوَ الْبَعِيرِ، فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُقَسِّمُ لَحْمًا بِالْجِعْرَانَةِ، فَجَاءَتْهُ امْرَأَةٌ فَبَسَطَ رِدَاءَهُ، فَقُلْتُ: مَنْ هَذِهِ؟ فَقَالُوا: أُمُّهُ الَّتِي أَرْضَعَتْهُ.
قُلْتُ: عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ بَعْضُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ قِصَّةُ رَضَاعِهَا لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ.

سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں ایک لڑکا تھا، جو کسی اونٹ کا کوئی حصہ اٹھا سکتا تھا اس وقت میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ جعرانہ کے مقام پر گوشت تقسیم کر رہے تھے تو اسی دوران ایک خاتون آپ کے پاس آئی تو آپ نے اپنی چادر بچھا دی، میں نے دریافت کیا: یہ خاتون کون ہیں؟ تو لوگوں نے بتایا: یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی رضاعی ماں ہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ابوداؤد نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں علامات نبوت سے متعلق باب میں سیدہ حلیمہ رضی اللہ عنہا کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دودھ پلانے کا واقعہ پہلے گزر چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15413]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 5144، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2445، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 254»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح