الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
133. بَابٌ فِي أُمِّ أَبِي بَكْرٍ الصَّدِّيقِ وَغَيْرِهَا - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُنَّ -
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی والدہ اور دیگر خواتین کا تذکرہ
حدیث نمبر: 15414
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَسْلَمَتْ أُمُّ أَبِي بَكْرٍ، وَأُمُّ عُثْمَانَ، وَأُمُّ طَلْحَةَ، وَأُمُّ الزُّبَيْرِ، وَأُمُّ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، وَأُمُّ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ خَازِمُ بْنُ الْحُسَيْنِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ خَازِمُ بْنُ الْحُسَيْنِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی والدہ، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی والدہ، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کی والدہ، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کی والدہ، سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی والدہ اور سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کی والدہ نے اسلام قبول کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خازم بن حسین ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15414]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خازم بن حسین ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15414]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15415
وَعَنِ الْهَيْثَمِ بْنِ عَدِيٍّ قَالَ: أُمُّ أَبِي بَكْرٍ يُقَالُ لَهَا: أُمُّ الْخَيْرِ بِنْتُ صَخْرِ بْنِ عَامِرٍ، وَهَلَكَ أَبُو بَكْرٍ فَوَرِثَهُ أَبَوَاهُ جَمِيعًا، وَكَانَا [ قَدْ] أَسْلَمَا، وَمَاتَتْ أُمُّ أَبِي بَكْرٍ قَبْلَ أَبِيهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
ہیثم بن عدی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی والدہ کا نام اُم خیر بنت صخر بن عامر تھا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو ان کے والدین ان کے وارث بنے تھے ان دونوں نے اسلام قبول کیا تھا البتہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی والدہ کا انتقال ان کے والد کے انتقال سے پہلے ہو گیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15415]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15415]
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع۔