🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

170. بَابُ فَضْلِ بِلَالٍ الْمُؤَذِّنِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت بلال مؤذن رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15633
عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَإِذَا حِسٌّ، فَنَظَرْتُ فَإِذَا بِلَالٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُصْعَبُ بْنُ ثَابِتٍ الزُّبَيْرِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو وہاں آہٹ محسوس ہوئی، میں نے دیکھا تو وہ بلال تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مصعب بن ثابت زبیری ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15633]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (577) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5745)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5745، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 550»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15634
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنِّي دَخَلْتُ الْجَنَّةَ، فَسَمِعْتُ خَشْفَةً بَيْنَ يَدَيْ، فَقُلْتُ: يَا جِبْرِيلُ، مَا هَذِهِ الْخَشْفَةُ؟ قَالَ: بِلَالٌ يَمْشِي أَمَامَكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَأَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ تَقَدَّمَ فِيمَا اجْتَمَعَ مِنَ الْفَضْلِ لِأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - وَغَيْرِهِمَا، وَرِجَالُ الصَّغِيرِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے اپنے آگے کسی کی چاپ سنی، میں نے دریافت کیا: اے جبرائیل! یہ چاپ کس کی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: یہ بلال ہیں، جو آپ کے آگے چل رہے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، انہوں نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں اس کی مانند روایت نقل کی ہے، امام أحمد نے اسے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کیا ہے، جو اس سے پہلے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور دیگر حضرات کے اجتماعی فضائل سے متعلق باب میں گزر چکی ہے، معجم صغیر کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15634]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (937)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21729، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6146، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 900»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15635
وَعَنْ وَحْشِيِّ بْنِ حَرْبٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَمَّا أُسْرِيَ بِي فِي الْجَنَّةِ سَمِعْتُ خَشْخَشَةً، فَقُلْتُ: يَا جِبْرِيلُ، مَا هَذِهِ الْخَشْخَشَةُ؟ قَالَ: هَذَا بِلَالٌ".
قَالَ أَبُو بَكْرٍ: لَيْتَ أُمَّ بِلَالٍ وَلَدَتْنِي، وَأَبُو بِلَالٍ، وَأَنَا مِثْلُ بِلَالٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا وحشی بن حرب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس رات مجھے معراج کروائی گئی، جنت میں، میں نے کسی کی آہٹ سنی، تو میں نے دریافت کیا: اے جبرائیل! یہ کس کی آہٹ ہے؟ انہوں نے بتایا: یہ سیدنا بلال کی ہے۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: کاش بلال کی والدہ اور والد نے مجھے جنم دیا ہوتا، اور میں بلال کی مانند ہوتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15635]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (137/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15636
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" نِعْمَ الْمَرْءُ بِلَالٌ، وَهُوَ سَيِّدُ الشُّهَدَاءِ، وَالْمُؤَذِّنُونَ أَطْوَلُ النَّاسِ أَعْنَاقًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ حُسَامُ بْنُ مِصَكٍّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بلال اچھا آدمی ہے، وہ شہداء کا سردار ہے، اور اذان دینے والے لوگ قیامت کے دن سب سے لمبی گردن والے ہوں گئے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسام بن مصک ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15636]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2693)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15637
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِنَبِيِّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ الْجَنَّةَ، فَسَمِعَ وَجْسًا، فَقَالَ:" يَا جِبْرِيلُ، مِنْ هَذَا؟". قَالَ: هَذَا بِلَالٌ الْمُؤَذِّنُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلنَّاسِ حِينَ جَاءَ:" قَدْ أَفْلَحَ بِلَالٌ، رَأَيْتُ لَهُ كَذَا وَكَذَا". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ قَابُوسٍ وَقَدْ وُثِّقَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جس رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کروائی گئی، اس (معراج کے دوران) میں، جب آپ جنت میں داخل ہوئے، تو آپ نے کسی کی ہلکی سی آواز سنی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے جبرائیل: یہ کون ہے؟ انہوں نے بتایا: یہ سیدنا بلال مؤذن رضی اللہ عنہ ہیں۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لائے، تو آپ نے لوگوں سے ارشاد فرمایا: ”تحقیق بلال کامیاب ہو گیا، میں نے اس کے لئے یہ یہ کچھ دیکھا ہے“۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور قابوس کے علاوہ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، ویسے قابوس کی بھی توثیق کی گئی ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15637]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2320»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15638
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: بَشَّرْتُ بِلَالًا، فَقَالَ لِي: يَا عَبْدَ اللَّهِ، بِمَا تُبَشِّرُنِي؟ فَقُلْتُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَجِيءُ بِلَالٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى نَاقَةٍ، رِجْلُهَا مِنْ ذَهَبٍ، وَزِمَامُهَا مَنْ دُرٍّ وَيَاقُوتٍ، مَعَهُ لِوَاءٌ يَتْبَعُهُ الْمُؤَذِّنُونَ، فَيُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ حَتَّى إِنَّهُ لَيَدْخُلُ مَنْ أَذَّنَ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا، يُرِيدُ بِذَلِكَ وَجْهَ اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَخْزُومِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو خوشخبری سنائی، تو انہوں نے دریافت کیا: اے عبداللہ! تم مجھے کس بات کی خوشخبری سنانا چاہتے ہو؟ تو میں نے جواب دیا: میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن، بلال ایک ایسی اونٹنی پر سوار ہو کر آئے گا، جس کے پاؤں سونے کے بنے ہوئے ہوں گے، اس کی لگام قیمتی پتھروں اور یاقوت کی بنی ہوئی ہو گی، بلال کے پاس ایک جھنڈا ہو گا اور اذان دینے والے لوگ اُس کے پیچھے ہوں گے، اور وہ (یعنی سیدنا بلال رضی اللہ عنہ) ان (یعنی مؤذنین) کو جنت میں داخل کروا دے گا، یہاں تک کہ وہ ہر ایسے فرد کو داخل کروا دے گا، جس نے چالیس دن تک صرف اللہ کی رضا کے حصول کے لئے اذان دی ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خالد بن اسماعیل مخزومی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15638]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (623)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 596»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15639
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَثَلُ بِلَالٍ مَثَلُ النَّحْلَةِ ; غَدَتْ تَأْكُلُ مِنَ الْحُلْوِ وَالْمُرِّ، ثُمَّ هُوَ حُلْوٌ كُلُّهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بلال کی مثال، شہد کی مکھی کی مانند ہے، جو جا کر میٹھی اور کڑوی (یعنی ہر قسم کی چیز) کھا لیتی ہے، لیکن پھر وہ سب کچھ میٹھا بن جاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15639]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (181)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 181»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15640
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ بِلَالٌ - مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ - وَيُقَالُ: إِنَّهُ تَرِبُ أَبِي بَكْرٍ بِدِمَشْقَ فِي الطَّاعُونِ، وَدُفَنَ عِنْدَ بَابِ الصَّغِيرِ، وَيُكْنَى: أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، وَيُقَالُ: يُكْنَى أَبَا عَمْرٍو فِي سَنَةِ سَبْعَ عَشْرَةَ، وَهُوَ مِنْ مُولَدِي السَّوَادِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ، جو سیدنا ابوبکر کے ساتھ نسبت ولاء رکھتے ہیں، اور ایک قول کے مطابق وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ہم عمر تھے، اُن کا انتقال طاعون کی وجہ سے ”دمشق“ میں ہوا تھا، اور انہیں ”باب صغیر“ کے پاس دفن کیا گیا، اُن کی کنیت ابوعبداللہ تھی، اور ایک قول کے مطابق ان کی کنیت ابوعمرو تھی، ان کا انتقال 17 ہجری میں ہوا تھا، اور وہ پیدائشی غلام تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15640]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1007)»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں