الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
170. بَابُ فَضْلِ بِلَالٍ الْمُؤَذِّنِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت بلال مؤذن رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 15637
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِنَبِيِّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ الْجَنَّةَ، فَسَمِعَ وَجْسًا، فَقَالَ:" يَا جِبْرِيلُ، مِنْ هَذَا؟". قَالَ: هَذَا بِلَالٌ الْمُؤَذِّنُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلنَّاسِ حِينَ جَاءَ:" قَدْ أَفْلَحَ بِلَالٌ، رَأَيْتُ لَهُ كَذَا وَكَذَا". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ قَابُوسٍ وَقَدْ وُثِّقَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جس رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کروائی گئی، اس (معراج کے دوران) میں، جب آپ جنت میں داخل ہوئے، تو آپ نے کسی کی ہلکی سی آواز سنی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے جبرائیل: یہ کون ہے؟ انہوں نے بتایا: یہ سیدنا بلال مؤذن رضی اللہ عنہ ہیں۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لائے، تو آپ نے لوگوں سے ارشاد فرمایا: ”تحقیق بلال کامیاب ہو گیا، میں نے اس کے لئے یہ یہ کچھ دیکھا ہے“۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور قابوس کے علاوہ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، ویسے قابوس کی بھی توثیق کی گئی ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15637]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور قابوس کے علاوہ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، ویسے قابوس کی بھی توثیق کی گئی ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15637]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2320»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 15637 in Urdu