🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

197. بَابٌ فِي أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15769
عَنْ أَبِي قَتَادَةَ الْحَارِثِ بْنِ رِبْعِيٍّ: أَنَّهُ حَرَسَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةَ بَدْرٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ احْفَظْ أَبَا قَتَادَةَ كَمَا حَفِظَ نَبِيَّكَ هَذِهِ اللَّيْلَةَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوقتادہ حارث بن ربعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کی رات انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پہریداری کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! تو ابوقتادہ کی اُسی طرح حفاظت فرما! جس طرح اُس نے آج رات تیرے نبی کی حفاظت کی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15769]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1194)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3271، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1142»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15770
وَبِسَنَدِهِ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ: أَغَارَ الْمُشْرِكُونَ عَلَى لَقَاحِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَكِبْتُ فَأَدْرَكْتُهُمْ، فَظَفَرْتُ بِهِمْ وَقَتَلْتُ مَسْعَدَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ رَآنِي:" أَفْلَحَ الْوَجْهُ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ". - ثَلَاثًا - وَنَفَّلَنِي سَلْبَ مَسْعَدَةَ.
اسی سند کے ساتھ سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کا یہ بیان منقول ہے: وہ فرماتے ہیں: مشرکین نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنیوں پر حملہ کر کے انہیں لوٹ لیا، میں سوار ہوا اور ان تک پہنچ گیا، مجھے ان پر کامیابی حاصل ہوئی اور میں نے مسعدہ کو قتل کر دیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ملاحظہ کیا تو ارشاد فرمایا: یہ کامیاب چہرہ ہے، اے اللہ! تو اس کی مغفرت کر دے، یہ کلمات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائے اور پھر آپ نے مسعدہ کا سامان مجھے انعام کے طور پر دے دیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15770]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1195)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں