الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
197. بَابٌ فِي أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
حدیث نمبر: 15770
وَبِسَنَدِهِ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ: أَغَارَ الْمُشْرِكُونَ عَلَى لَقَاحِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَكِبْتُ فَأَدْرَكْتُهُمْ، فَظَفَرْتُ بِهِمْ وَقَتَلْتُ مَسْعَدَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ رَآنِي:" أَفْلَحَ الْوَجْهُ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ". - ثَلَاثًا - وَنَفَّلَنِي سَلْبَ مَسْعَدَةَ.
اسی سند کے ساتھ سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کا یہ بیان منقول ہے: وہ فرماتے ہیں: مشرکین نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنیوں پر حملہ کر کے انہیں لوٹ لیا، میں سوار ہوا اور ان تک پہنچ گیا، مجھے ان پر کامیابی حاصل ہوئی اور میں نے مسعدہ کو قتل کر دیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ملاحظہ کیا تو ارشاد فرمایا: یہ کامیاب چہرہ ہے، اے اللہ! تو اس کی مغفرت کر دے، یہ کلمات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائے اور پھر آپ نے مسعدہ کا سامان مجھے انعام کے طور پر دے دیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15770]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1195)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 15770 in Urdu