الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
220. بَابُ مَا جَاءَ فِي مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15928
وَعَنْ ثَابِتٍ - مَوْلَى أَبِي سُفْيَانَ - قَالَ: غَزَوْتُ مَعَ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ أَرْضَ الرُّومِ فَوَقَعَ ثِلْبٌ فِي رَحْلِهِ، فَنَادَى: يَا عِبَادَ اللَّهِ الْمُسْلِمِينَ، فَكَانَ أَوَّلَ مَنْ أَجَابَ مُعَاوِيَةُ، فَنَزَلَ وَنَزَلَ النَّاسُ وَقَالُوا: نَكْفِي الْأَمِيرَ، فَقَالَ: إِنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّ أَوَّلَ مَنْ يُغِيثُ جِبْرِيلُ، فَأَحْبَبْتُ أَنْ أَكُونَ الثَّانِي. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الزُّبَيْدِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے غلام، ثابت بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے ہمراہ روم کی سرزمین پر ایک جنگ میں حصہ لیا، ایک ثلب پالان میں گر گیا (ایک نسخے میں یہ الفاظ ہیں: ایک شخص دریا میں گر گیا) تو اس نے پکار کر کہا: اے اللہ کے مسلمان بندو! (میری مدد کرو) تو سب سے پہلے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے اس کو جواب دیا، وہ نیچے اترے لوگ بھی نیچے اتر گئے، انہوں نے کہا: اے امیر! ہم آپ کی جگہ کفایت کر لیں گے، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھ تک
یہ روایت پہنچی ہے کہ اس کی مدد کرنے والے پہلے فرد سیدنا جبرائیل تھے، تو مجھے یہ بات پسند ہے کہ میں دوسرا بن جاؤں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن عبدالجبار زبیدی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15928]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (307/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15929
وَعَنْ مُجَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ قَالَ: رَحِمَ اللَّهُ مُعَاوِيَةَ مَا كَانَ أَشَدَّ حُبَّهُ لِلْعَرَبِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَى مُجَاهِدٍ.
مجالد بن سعید بیان کرتے ہیں: اللہ تعالیٰ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ پر رحم کرے، وہ عربوں سے کتنی شدید محبت کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور مجاہد تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15929]
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور مجاہد تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15929]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (307/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15930
وَعَنْ قَيْسٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي حَازِمٍ - قَالَ: قَالَ مُعَاوِيَةُ لِأَخِيهِ: ارْتَدِفْ، فَأَبَى، فَقَالَ: بِئْسَ مَا أُدِّبْتَ، فَقَالَ أَبُو سُفْيَانَ: دَعْ أَخَاكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے اپنے بھائی سے کہا: تم میرے پیچھے بیٹھ جاؤ! تو انہوں نے انکار کر دیا، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: تمہاری بری تربیت کی گئی ہے، تو سیدنا ابوسفیان رضی اللہ عنہ نے کہا: اپنے بھائی کو رہنے دو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15930]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15930]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (308/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15931
وَعَنْ أَبِي نُعَيْمٍ قَالَ: مَاتَ مُعَاوِيَةُ سَنَةَ سِتِّينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابونعیم بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کا انتقال 60 ہجری میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15931]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15931]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (305/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15932
وَعَنِ اللَّيْثِ - يَعْنِي: ابْنَ سَعْدٍ - قَالَ: تُوُفِّيَ مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ لِأَرْبَعِ لَيَالٍ خَلَوْنَ مِنْ رَجَبٍ سَنَةَ سِتِّينَ وَسَنَةَ بِضْعٍ وَسَبْعِينَ إِلَى الثَّمَانِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
لیث بن سعد بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کا انتقال چار رجب 60 ہجری میں ہوا تھا، اس وقت ان کی عمر 70 سال سے 80 سال کے درمیان تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15932]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15932]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (304/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح