🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

232. بَابُ مَا جَاءَ فِي سَفِينَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت سفینہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15970
عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُمْهَانَ أَنَّهُ: لَقِيَ سَفِينَةَ بِبَطْنِ نَخْلَةَ فِي زَمَنِ الْحَجَّاجِ قَالَ: فَأَقَمْتُ عِنْدَهُ ثَمَانِ لَيَالٍ أَسْأَلُهُ عَنْ أَحَادِيثِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: قُلْتُ لَهُ: مَا اسْمُكَ؟ قَالَ: مَا أَنَا بِمُخْبِرِكَ! سَمَّانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَفِينَةَ. قُلْتُ: وَلِمَ سَمَّاكَ سَفِينَةَ؟ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهُ أَصْحَابُهُ، فَثَقُلَ عَلَيْهِمْ مَتَاعُهُمْ، فَقَالَ لِي:" ابْسُطْ كِسَاءَكَ". فَبَسَطْتُهُ، فَجَعَلُوا فِيهِ مَتَاعَهُمْ ثُمَّ حَمَلُوهُ عَلَيَّ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" احْمِلْ ؛ فَإِنَّمَا أَنْتِ سَفِينَةٌ". فَلَوْ حَمَلْتُ يَوْمَئِذٍ وِقْرَ بَعِيرٍ أَوْ بَعِيرَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةٍ أَوْ أَرْبَعَةٍ أَوْ خَمْسَةٍ أَوْ سِتَّةٍ أَوْ سَبْعَةٍ مَا ثَقُلَ عَلَيَّ إِلَّا أَنْ يَحْفُوا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَالطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
سعید بن جمہان بیان کرتے ہیں: حجاج کے زمانے میں ”بطن نخلہ“ کے مقام پر ان کی ملاقات سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی، راوی کہتے ہیں: میں آٹھ دن ان کے پاس ٹھہرا رہا تاکہ ان سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کے بارے میں سوالات کرتا رہوں، راوی کہتے ہیں: میں نے ان سے دریافت کیا: آپ کا نام کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: میں تمہیں یہ نہیں بتاؤں گا کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ”سفینہ“ کا نام دیا ہے، میں نے دریافت کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو ”سفینہ“ کا نام کیوں دیا ہے؟ تو انہوں نے بتایا: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے، آپ کے ساتھ آپ کے اصحاب بھی تھے، ان لوگوں کا ساز و سامان وزنی تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: تم اپنی چادر کو پھیلاؤ! میں نے اسے پھیلا دیا، ان لوگوں نے اپنا سامان اس چادر میں رکھ لیا، پھر ان لوگوں نے وہ سامان مجھ پر لاد دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: ”تم یہ وزن اٹھا لو! کیونکہ تم سفینہ ہو۔“ سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اگر اس وقت میں ایک اونٹ یا دو اونٹوں یا تین اونٹوں یا چار یا پانچ یا چھ یا سات اونٹوں کا وزن بھی اُٹھا لیتا، تو وہ بھی میرے لئے بوجھ کا سبب نہ بنتا، البتہ اگر وہ پیدل ہوتے تو معاملہ مختلف ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے، امام بزار نے اور امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، امام أحمد اور امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15970]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2732) اخرجه احمد فى المسند (221/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21421»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15971
وَعَنْ عِمْرَانَ الْبَجَلِيِّ، عَنْ مَوْلًى لِأُمِّ سَلَمَةَ قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ، فَانْتَهَيْنَا إِلَى وَادٍ. قَالَ: فَجَعَلْتُ أَعْبُرُ النَّاسَ أَوْ أَحْمِلُهُمْ قَالَ: فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا كُنْتَ الْيَوْمَ إِلَّا سَفِينَةً، أَوْ مَا أَنْتَ إِلَّا سَفِينَةٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
عمران بجلی نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے غلام کا یہ بیان نقل کیا ہے: میں ایک سفر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، ہم ایک وادی کے پاس پہنچے، تو میں لوگوں کو عبور کروانے لگا (یا لوگوں کا وزن اٹھوانے لگا) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم آج سفینہ ہو“ (یہاں لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے، لیکن مفہوم یہی ہے)۔
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور ان میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15971]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (221/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21417»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15972
وَعَنْ سَفِينَةَ قَالَ: كُنْتُ فِي الْبَحْرِ، فَانْكَسَرَتْ سَفِينَتُنَا فَلَمْ نَعْرِفِ الطَّرِيقَ، فَإِذَا أَنَا بِالْأَسَدِ قَدْ عَرَضَ لَنَا، فَتَأَخَّرَ أَصْحَابِي فَدَنَوْتُ مِنْهُ، فَقُلْتُ: أَنَا سَفِينَةُ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ أَضْلَلْنَا الطَّرِيقَ، فَمَشَى بَيْنَ يَدَيَّ حَتَّى أَوْقَفَنَا عَلَى الطَّرِيقِ، ثُمَّ تَنَحَّى وَدَفَعَنِي كَأَنَّهُ يُرِينِي الطَّرِيقَ، فَظَنَنْتُ أَنَّهُ يُوَدِّعُنَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَانْكَسَرَتْ سَفِينَتِي الَّتِي كُنْتُ فِيهَا، فَرَكِبْتُ لَوْحًا مِنْ أَلْوَاحِهَا فَطَرَحَنِي اللَّوْحُ فِي أَجَمَةٍ فِيهَا الْأَسَدُ، فَأَقْبَلَ إِلَيَّ يُرِيدُنِي، فَقُلْتُ: يَا أَبَا الْحَارِثِ، أَنَا سَفِينَةُ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَطَأْطَأَ رَأْسَهُ وَأَقْبَلَ إِلَيَّ فَدَفَعَنِي بِمِنْكَبِهِ. وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ.
سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں سمندر میں تھا، ہماری کشتی ٹوٹ گئی، ہمیں راستے کا پتہ نہیں تھا، اسی دوران ایک شیر ہمارے سامنے آیا، میرے ساتھی پیچھے ہٹ گئے، میں اس کے قریب ہوا، میں نے کہا: میں ”سفینہ“ ہوں، جو اللہ کے رسول کا صحابی ہے، ہم راستے سے بھٹک گئے ہیں، تو وہ شیر ہمارے سامنے چلتا ہوا گیا، یہاں تک کہ اس نے ہمیں راستے تک پہنچا دیا، پھر وہ ایک طرف ہٹا اور اس نے مجھے آگے ہونے کا موقع دیا، یوں جیسے وہ مجھے راستہ دکھا رہا ہو، تو مجھے اندازہ ہو گیا کہ وہ ہم سے رخصت ہونے لگا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: میری وہ کشتی ٹوٹ گئی جس میں، میں موجود تھا، پھر میں ایک تختے پر سوار ہوا، اس تختے نے مجھے ایک جنگل میں پہنچا دیا، جس میں شیر موجود تھا، وہ میری طرف آیا، وہ مجھ پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا، میں نے کہا: اے ابوالحارث! میں ”سفینہ“ ہوں، جو اللہ کے رسول کا غلام ہے، تو اس نے اپنے سر کو جھکا لیا اور پھر وہ میری طرف آیا اور اس نے اپنے کندھے کے ذریعے مجھے آگے کیا، باقی روایت حسب سابق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15972]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2733) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6432)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15973
عَنْ سَفِينَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ نَحْوَهُ. وَلَا أَدْرِي مَا مَعْنَى قَوْلِهِ: عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟!، وَرِجَالُهُمَا وُثِّقُوا.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے۔
علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: مجھے نہیں معلوم کہ روایت کے ان الفاظ کا کیا مطلب بنتا ہے؟ کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے، ان دونوں روایات کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15973]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6433)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں