الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
233. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي الدَّرْدَاءِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15974
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا أُلْقِيَنَّ مَا نُوزِعْتُ أَحَدًا مِنْكُمْ عِنْدَ الْحَوْضِ، فَأَقُولُ: هَذَا مِنْ أَصْحَابِي، فَيَقُولُ: إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ؟". قَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ أَنْ لَا يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ. قَالَ:" لَسْتَ مِنْهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں ایسی صورت حال ہرگز نہ پاؤں کہ تم میں سے کسی ایک کو میرے حوض کے پاس آنے سے روکا جائے اور میں کہوں: یہ شخص میرے اصحاب میں سے ایک ہے، تو فرشتہ کہے: کیا آپ نہیں جانتے؟ کہ انہوں نے آپ کے بعد کیا نیا کام کیا تھا؟ سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اللہ تعالیٰ سے میرے لئے دعا کیجئے کہ وہ مجھے اُن افراد میں شامل نہ کرے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اُن میں سے نہیں ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15974]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15974]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2727)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 399»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 15975
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بَلَغَنِي أَنَّكَ تَقُولُ:" إِنَّ قَوْمًا مِنْ أُمَّتِي سَيَكْفُرُونَ بَعْدَ إِيمَانِهِمْ"؟. قَالَ:" أَجَلْ يَا أَبَا الدَّرْدَاءِ، وَلَسْتَ مِنْهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْأَشْعَرِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھ تک
یہ روایت پہنچی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ ارشاد فرماتے ہیں: ”میری اُمت میں کچھ لوگ ایسے ہوں گے جو ایمان لانے کے بعد عنقریب کفر اختیار کریں گے“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! اے ابودرداء! (یعنی ایسا ہو گا) لیکن تم اُن میں سے نہیں ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابوعبداللہ اشعری کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15975]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (137)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15976
وَعَنْ خَيْثَمَةَ قَالَ: قَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: كُنْتُ تَاجِرًا قَبْلَ أَنْ يُبْعَثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا بُعِثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرَدْتُ أَنْ أَجْمَعَ بَيْنَ التِّجَارَةِ وَالْعِبَادَةِ، فَلَمْ يَسْتَقِمْ، فَتَرَكْتُ التِّجَارَةَ وَأَقْبَلْتُ عَلَى الْعِبَادَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
خیثمہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے پہلے میں تاجر تھا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہو گئے تو میں نے یہ ارادہ کیا کہ میں تجارت اور عبادت کو اکٹھا کر دوں، لیکن یہ معاملہ درست نہ ہو سکا، تو میں نے تجارت کو ترک کر دیا اور عبادت پر برقرار رہا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15976]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15976]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح