الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
357. بَابُ مَا جَاءَ فِي جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَغَيْرِهِمْ ذَكَرَ لَهُمْ أَسْمَاءَهُمْ، أَوْ وَفَيَاتِهِمْ، أَوْ أَنْسَابَهُمْ .
صحابہ کرام کی ایک جماعت اور دیگر لوگوں کے بارے میں جو بات منقول ہےاُن کے اسماء، ان کے سن وفات، اُن کے نسب کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16232
- وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبَاحٍ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ مَخْلَدٍ يَقُولُ: وُلِدْتُ حِينَ قَدِمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ، وَمَاتَ وَأَنَا ابْنُ عَشْرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
علی بن رباح بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابن مخلد کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: میں اس سال پیدا ہوا تھا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تھے اور جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا اس وقت میری عمر دس سال تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16232]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16232]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (437/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16233
- وَعَنْ مَسْلَمَةَ بْنِ مَخْلَدٍ قَالَ: قَدِمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ، وَأَنَا ابْنُ أَرْبَعٍ، وَتُوُفِّيَ وَأَنَا ابْنُ أَرْبَعَ عَشْرَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَقَالَ: عِنْدِي هُوَ الصَّوَابُ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
وَفِيهِ مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَيَّانَ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَقَالَ: عِنْدِي هُوَ الصَّوَابُ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
وَفِيهِ مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَيَّانَ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا مسلمہ بن مخلد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تو میں چار سال کا تھا اور جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا، تو میں چودہ سال کا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، وہ کہتے ہیں: میرے نزدیک یہی روایت درست ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن محمد بن حیان ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ابوزرعہ نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16233]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، وہ کہتے ہیں: میرے نزدیک یہی روایت درست ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن محمد بن حیان ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ابوزرعہ نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16233]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (438/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16234
- وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ: مَسْلَمَةُ بْنُ مَخْلَدِ بْنِ صَامِتِ بْنِ بَيْرِ بْنِ كَوْذَانَ بْنِ عَبْدُودِ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَعْلَبَةَ بْنِ الْخَزْرَجِ بْنِ سَاعِدَةَ بْنِ كَعْبِ بْنِ الْخَزْرَجِ..
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: سیدنا مسلمہ رضی اللہ عنہ بن مخلد بن صامت بن بیر بن کوذان بن عبدود بن زید بن ثعلبہ بن خزرج بن ساعدہ بن کعب بن خزرج۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16234]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (437/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16235
- وَقَالَ أَيْضًا: مُخَيِّصَةُ بْنُ نَوْفَلِ بْنِ أُهَيْبِ بْنِ عَبْدِ مَنَافِ بْنِ زُهْرَةَ بْنِ كِلَابِ بْنِ مُرَّةَ بْنِ كَعْبِ بْنِ لُؤَيِّ بْنِ لُؤَيٍّ، وَأُمُّهُ: رَقِيقَةُ بِنْتُ أَبِي صَيْفِيِّ بْنِ هَاشِمِ بْنِ عَبْدِ مَنَافٍ.
امام طبرانی یہ بھی بیان کرتے ہیں: سیدنا مخیصہ رضی اللہ عنہ بن نوفل بن اہیب بن عبدمناف بن زہرہ بن کلاب بن مرہ بن كعب بن لؤی بن لوی، ان کی والدہ رقیقہ بنت ابوصیفی بن ہاشم بن عبدمناف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16235]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16236
- وَقَالَ أَيْضًا: مِسْوَرُ بْنُ مَخْرَمَةَ بْنِ نَوْفَلِ بْنِ أُهَيْبٍ الزُّهْرِيُّ، أُمُّهُ أُخْتُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، يُقَالُ: اسْمُهَا رَمْلَةُ [ وَكَانَ عِنْدَ الْمِسْوَرِ جُوَيْرِيَّةُ بِنْتُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، وَهِي أُمُّ ابِنِهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمِسْوَرِ ] ..
امام طبرانی یہ بھی فرماتے ہیں: سیدنا مسور رضی اللہ عنہ بن مخرمہ بن نوفل بن اہیب زہری، ان کی والدہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی بہن ہیں، اس خاتون کا نام ایک قول کے مطابق رملہ ہے، پہلے سیدنا مسور رضی اللہ عنہ کے نکاح میں جویریہ بنت عبدالرحمن بن عوف تھیں اور یہ ان کے صاحبزادے عبدالرحمن بن مسور کی والدہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16236]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16237
- وَقَالَ بَكْرُ بْنُ حَبِيبٍ الْحَنَفِيُّ: لَمْ يُخَرَّجْ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: سیدنا بکر بن حبیب حنفی رضی اللہ عنہ۔ امام طبرانی نے ان کے حوالے سے کوئی روایت نقل نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16237]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (47/2)»
حدیث نمبر: 16238
- وَقَالَ: تَمِيمُ بْنُ حَجَرٍ: أَبُو أَوْسٍ الْأَسْلَمِيُّ جَدُّ بُرَيْدَةَ بْنِ سُفْيَانَ، لَهُ صُحْبَةٌ، لَمْ يُخَرَّجْ حَدِيثُهُ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: سیدنا تمیم رضی اللہ عنہ بن حجر، ابواوس اسلمی، یہ بریدہ بن سفیان کے دادا ہیں، انہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے، امام طبرانی نے ان کے حوالے سے کوئی حدیث نقل نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16238]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (60/2)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16239
- وَقَالَ: تَمِيمُ بْنُ [ عَبْدِ ] عَمْرٍو أَبُو الْحَسَنِ الْمَازِنِيُّ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: سیدنا تمیم رضی اللہ عنہ بن عبدعمرو، ابوالحسن مازنی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16239]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (60/2)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16240
- وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: أَبُو الْحَسَنِ الْمَازِنِيُّ جَدُّ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى، اسْمُهُ تَمِيمُ بْنُ عَمْرٍو، اسْتَعْمَلَهُ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ عَلَى الْمَدِينَةِ حِينَ خَرَجَ إِلَى الْعِرَاقِ حِينَ خَرَجَ [ إِلَيْهِ ] سَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ..
محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوالحسن مازنی رضی اللہ عنہ، عمرو بن یحیی کے دادا ہیں، ان کا نام تمیم بن عمرو ہے، سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ جب عراق تشریف لے گئے تھے تو انہوں نے انہیں مدینہ منورہ کا گورنر مقرر کیا، جب سہل بن حنیف نکل کر ان کی طرف آئے تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16240]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1287)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16241
- وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْحَضْرَمِيِّ قَالَ: وَفِي حَدِيثِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ مَعَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ - جُبَيْرُ بْنُ حُبَابِ بْنِ الْمُنْذِرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
محمد بن عبداللہ حضرمی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبیداللہ بن ابورافع رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث میں یہ مذکور ہے، انہوں نے اس میں ان لوگوں کے نام ذکر کیے ہیں، جنہوں نے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے ساتھ جنگ میں حصہ لیا تھا، ان میں ایک سیدنا جبیر بن حباب بن منذر رضی اللہ عنہ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16241]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16241]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1612)»