🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

359. بَابٌ فِي وَفَيَاتِ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَمَوَالِيدِهِمْ، وَآخِرِ مَنْ مَاتَ مِنْهُمْ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - .
صحابہ کرام کی ایک جماعت کے سن وفات اور ان کے سن پیدائش کا تذکرہ اور ان میں آخر میں، وفات پانے والے حضرات کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16316
وَبِسَنَدِهِ قَالَ: تُوُفِّيَ أَبُو قَتَادَةَ: الْحَارِثُ بْنُ رِبْعِيٍّ سَنَةَ أَرْبَعٍ وَخَمْسِينَ، وَسِنُّهُ سَبْعُونَ سَنَةً.
اسی سند کے ساتھ انہوں نے یہ بات بیان کی ہے: سیدنا ابوقتادہ حارث بن ربعی رضی اللہ عنہ کا انتقال 54 ہجری میں ہوا تھا اس وقت ان کی عمر 70 سال تھی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16316]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3274)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16317
وَبِسَنَدِهِ قَالَ: تُوُفِّيَ حُوَيْطِبُ بْنُ عَبْدِ الْعُزَّى، وَيُكَنَّى أَبَا مُحَمَّدٍ سَنَةَ أَرْبَعٍ وَخَمْسِينَ، وَسِنُّهُ عِشْرُونَ وَمِائَةُ سَنَةٍ.
اسی سند کے ساتھ انہوں نے یہ بات بیان کی ہے: سیدنا حويطب بن عبدالعزیٰ رضی اللہ عنہ جن کی کنیت ”ابومحمد“ ہے، ان کا انتقال 54 ہجری میں ہوا تھا اور اس وقت ان کی عمر 120 سال تھی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16317]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3275)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16318
- وَرُوِيَ عَنِ ابْنِ نُمَيْرٍ نَحْوُهُ بِإِسْنَادٍ آخَرَ.
انہوں نے اس کی مانند روایت، ابن نمیر کے حوالے سے ایک اور سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16318]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3067)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16319
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ أَبُو وَاقِدٍ اللَّيْثِيُّ سَنَةَ ثَمَانٍ وَسِتِّينَ، وَسِنُّهُ سَبْعُونَ سَنَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ کا انتقال 68 ہجری میں ہوا تھا اور ان کی عمر 70 سال تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16319]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3284)»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16320
- وَرُوِيَ عَنِ ابْنِ نُمَيْرٍ نَحْوُهُ.
انہوں نے ابن نمیر کے حوالے سے، اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16320]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3286)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16321
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ الْحَارِثُ بْنُ هِشَامٍ بِالشَّامِ سَنَةَ ثَمَانَ عَشْرَةَ.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا حارث بن ہشام رضی اللہ عنہ کا انتقال شام میں 18 ہجری میں ہوا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16321]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3339)»

الحكم على الحديث:
صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16322
وَبِسَنَدِهِ قَالَ: تُوُفِّيَ حَبِيبُ بْنُ مَسْلَمَةَ سَنَةَ اثْنَتَيْنِ وَأَرْبَعِينَ، وَسِنُّهُ خَمْسُونَ سَنَةً.
اسی سند کے ساتھ انہوں نے یہ بات بیان کی ہے: سیدنا حبیب بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کا انتقال 42 ہجری میں ہوا تھا اور ان کی عمر 50 سال تھی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16322]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3517)»

الحكم على الحديث:
صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16323
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: تُوُفِّيَ حَسَّانُ بْنُ ثَابِتٍ سَنَةَ أَرْبَعٍ وَخَمْسِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں: سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کا انتقال 54 ہجری میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16323]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3579)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16324
وَعَنِ الْهَيْثَمِ بْنِ عَدِيٍّ قَالَ: تُوُفِّيَ أَبُو أَيُّوبَ سَنَةَ خَمْسِينَ بِأَرْضِ الرُّومِ، وَهُوَ غَازٍ مَعَ يَزِيدَ..
ہیثم بن عدی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ کا انتقال روم کی سرزمین پر 50 ہجری میں ہوا تھا، وہ اس وقت یزید کے ساتھ جنگ میں حصہ لے رہے تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16324]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3851)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16325
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ خَوَّاتُ بْنُ جُبَيْرٍ سَنَةَ أَرْبَعِينَ، وَسِنُّهُ أَرْبَعٌ وَسَبْعُونَ سَنَةً.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا خوات بن جبیر رضی اللہ عنہ کا انتقال 40 ہجری میں ہوا تھا، اس وقت ان کی عمر 74 سال تھی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16325]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4144)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں