🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

363. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقَرْنِ الْأَوَّلِ وَمَنْ تَبِعَهُمْ
پہلے قرن، اور اس کے بعد والوں کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16402
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوَلَةَ قَالَ: بَيْنَا أَنَا أَسِيرُ بِالْأَهْوَازِ إِذْ أَنَا بِرَجُلٍ يَسِيرُ بَيْنَ يَدِيَّ عَلَى بَغْلٍ أَوْ بَغْلَةٍ، وَهُوَ يَقُولُ: اللَّهُمَّ ذَهَبَ قَرْنِي مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ فَأَلْحِقْنِي بِهِمْ، فَقُلْتُ: وَأَنَا أَدْخُلُ فِي دَعْوَتِكَ؟ قَالَ: وَصَاحِبِي هَذَا إِنْ أَرَادَ ذَلِكَ، ‌‌‌‌‌‌‌ثُمَّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَيْرُ أُمَّتِي قَرْنِي مِنْهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ". فَلَا أَدْرِي ذَكَرَ الثَّالِثَ أَمْ لَا؟" ثُمَّ يَخْلُفُ قَوْمٌ يَظْهَرُ فِيهِمُ السِّمَنُ، يُهَرِيقُونَ الشَّهَادَةَ، وَلَا يُسْأَلُونَهَا". وَإِذَا هُوَ بُرَيْدَةُ الْأَسْلَمِيُّ.
عبداللہ بن مولہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں ”اہواز“ میں سفر کر رہا تھا، ایک شخص میرے آگے جا رہا تھا، وہ ایک خچر پر سوار تھا وہ یہ کہہ رہا تھا: اے اللہ! اس امت میں سے میرا قرن رخصت ہونے لگا ہے، تو مجھے ان لوگوں کے ساتھ ملا دے، میں نے کہا: میں بھی آپ کی دعا میں شامل ہونا چاہتا ہوں، تو اس نے کہا: میرا یہ ساتھی بھی اگر یہ ارادہ رکھتا ہے تو ایسا کر دے، پھر انہوں نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میری امت میں سب سے بہتر، میرے زمانے کے لوگ ہیں، پھر اس کے بعد والے ہیں، راوی کہتے ہیں: مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے تیسری مرتبہ کا ذکر کیا تھا، یا نہیں کیا تھا؟ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) پھر وہ لوگ آئیں گے، جن میں موٹاپا ظاہر ہو گا، وہ گواہیاں دیں گے، حالانکہ ان سے گواہیاں نہیں مانگی گئی ہوں گی۔“ راوی کہتے ہیں: وہ صاحب سیدنا بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16402]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (720) اخرجه احمد فى المسند (350/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22451»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16403
وَفِي رِوَايَةٍ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" خَيْرُ هَذِهِ الْأُمَّةِ الْقَرْنُ الَّذِي بُعِثْتُ أَنَا فِيهِمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ يَكُونُ قَوْمٌ تَسْبِقُ شَهَادَتُهُمْ أَيْمَانَهُمْ، وَأَيْمَانُهُمْ شَهَادَتَهُمْ".
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اس امت میں سب سے بہتر وہ زمانہ ہے جس میں مجھے مبعوث کیا گیا، جس میں، میں موجود ہوں، پھر اس کے بعد والوں کا زمانہ ہو گا، پھر اس کے بعد والوں کا زمانہ ہو گا، پھر اس کے بعد والوں کا زمانہ ہو گا، پھر ایسے لوگ آئیں گے کہ جن کی گواہی ان کی قسم سے سبقت لے جائے گی اور ان کی قسم ان کی گواہی سے سبقت لے جائے گی۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16403]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (357/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16404
وَفِي رِوَايَةٍ:" الْقَرْنُ الَّذِي بُعِثْتُ فِيهِمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ".
رَوَاهَا كُلَّهَا أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”وہ زمانہ جس میں مجھے مبعوث کیا گیا، پھر ان کے بعد والوں کا زمانہ، پھر ان کے بعد والوں کا زمانہ، پھر ان کے بعد والوں کا، پھر اُن کے بعد والوں کا زمانہ۔“ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں اور امام ابویعلیٰ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہیں اور ان کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16404]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (357/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16405
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَيْرُ النَّاسِ قَرْنِي، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ يَأْتِي قَوْمٌ تَسْبِقُ أَيْمَانُهُمْ شَهَادَتَهُمْ، وَشَهَادَتُهُمْ أَيْمَانَهُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِي طُرُقِهِمْ عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں میں سب سے بہتر میرا زمانہ ہے، پھر ان کے بعد والوں کا ہے، پھر ان کے بعد والوں کا ہے، پھر ان کے بعد والوں کا ہے، پھر ایسے لوگ آئیں گے کہ جن کی قسمیں، ان کی گواہی پر سبقت لے جائیں گی اور ان کی گواہی، ان کی قسموں پر سبقت لے جائے گی۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، ان کے طرق میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے اور وہ حسن الحدیث ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16405]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2767) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1144) اخرجه احمد فى المسند (277/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17884»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16406
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" خَيْرُ النَّاسِ قَرْنِي الَّذِينَ أَنَا مِنْهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ يَنْشَأُ أَقْوَامٌ يَفْشُو فِيهِمُ السِّمَنُ، يَشْهَدُونَ وَلَا يُسْتَشْهَدُونَ، وَلَهُمْ لَغَطٌ فِي أَسْوَاقِهِمْ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَاللَّفْظُ لَهُ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”لوگوں میں سب سے بہتر میرا زمانہ ہے، جس میں، میں موجود ہوں، پھر ان کے بعد والوں کا ہے، پھر ایسے لوگ آئیں گے کہ جن کے درمیان موٹاپا پھیل جائے گا، وہ گواہی دیں گے حالانکہ ان سے گواہی نہیں مانگی گئی ہو گی، اور بازاروں میں ان کی آوازیں بلند ہوں گی۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16406]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2764)، أخرجه مسند البزار برقم: 248، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 271»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16407
- وَلَهُ عِنْدَ الطَّبَرَانِيِّ فِي الْأَوْسَطِ:" خَيْرُ قَرْنٍ الْقَرْنُ الَّذِي أَنَا فِيهِ، ثُمَّ الثَّانِي، ثُمَّ الثَّالِثُ، ثُمَّ الرَّابِعُ، لَا يَعْبَأُ اللَّهُ بِهِمْ شَيْئًا".
قُلْتُ: عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ طَرَفٌ مِنْهُ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ ثِقَاتٌ.
وَفِي رِجَالِ الطَّبَرَانِيِّ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، صَاحِبُ الْبَابِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
اُن (صحابی) کے حوالے سے امام طبرانی نے معجم اوسط میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”سب سے بہترین زمانہ وہ ہے جس میں، میں موجود ہوں، پھر دوسرا ہے، پھر تیسرا ہے، پھر چوتھے زمانے کے لوگوں کے بارے میں، اللہ تعالیٰ کو کسی چیز کی پرواہ نہیں ہو گی۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے اور امام بزار کے رجال ثقہ ہیں اور امام طبرانی کے رجال میں، ایک راوی اسحاق بن ابراہیم ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16407]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (352)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16408
وَعَنْ أَنَسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" خَيْرُ النَّاسِ قَرْنِي، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ عَطِيَّةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”لوگوں میں سب سے بہتر میرا زمانہ ہے، پھر ان کے بعد والوں کا ہے، پھر ان کے بعد والوں کا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن عطیہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16408]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2765)، أخرجه مسند البزار برقم: 3856»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16409
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ تَمِيمٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ أُمَّتِكَ خَيْرٌ؟ قَالَ:" أَنَا وَأَقْرَانِي". قُلْتُ: ثُمَّ مَاذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" ثُمَّ الْقَرْنُ الثَّانِي". قُلْتُ: ثُمَّ مَاذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" ثُمَّ الْقَرْنُ الثَّالِثُ". قُلْتُ: ثُمَّ مَاذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟. قَالَ:" ثُمَّ يَكُونُ قَوْمٌ يَحْلِفُونَ وَلَا يُسْتَحْلَفُونَ، وَيَشْهَدُونَ وَلَا يُسْتَشْهَدُونَ، وَيُؤْتَمَنُونَ وَلَا يُؤَدُّونَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا سعید بن تمیم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کی امت میں کون سب سے بہتر ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اور میرے زمانے کے لوگ، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر کون ہیں؟ آپ نے فرمایا: پھر دوسرے زمانے کے لوگ، میں نے عرض کی: پھر کون ہیں؟ یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تیسرے زمانے کے لوگ، میں نے عرض کی: پھر کون، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر ایسے لوگ آئیں گے جو حلف اٹھائیں گے، حالانکہ ان سے حلف نہیں مانگا گیا ہو گا، وہ گواہی دیں گے، حالانکہ ان سے گواہی نہیں مانگی گئی ہو گی، ان کے پاس امانت رکھوائی جائے گی تو وہ واپس نہیں کریں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16409]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5460)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5460، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 6126، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2459»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16410
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَيْرُ أُمَّتِي الْقَرْنُ الَّذِي بُعِثْتُ فِيهِمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَيْشُونَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت میں سب سے بہترین زمانہ وہ ہے جس میں مجھے مبعوث کیا گیا ہے، پھر اس کے بعد والوں کا ہے، پھر ان کے بعد والوں کا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عیشون ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16410]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (96)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16411
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" خَيْرُ النَّاسِ قَرْنِي، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الرَّابِعُ أَرْذَلُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ". قُلْتُ هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ قَوْلِهِ:" ثُمَّ الرَّابِعُ أَرْذَلُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ يَزِيدَ الْأَوْدِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے:
”لوگوں میں سب سے بہتر میرا زمانہ ہے، پھر ان کے بعد والوں کا ہے، پھر ان کے بعد والوں کا ہے، پھر چوتھے زمانے میں وہ لوگ ہوں گے، جو گھٹیا ترین ہوں گے اور قیامت تک ایسا ہی رہے گا۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”پھر چوتھے زمانے سے لے کر قیامت تک گھٹیا لوگ ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن یزید اؤدی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16411]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5471»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں