الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
363. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقَرْنِ الْأَوَّلِ وَمَنْ تَبِعَهُمْ
پہلے قرن، اور اس کے بعد والوں کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16409
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ تَمِيمٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ أُمَّتِكَ خَيْرٌ؟ قَالَ:" أَنَا وَأَقْرَانِي". قُلْتُ: ثُمَّ مَاذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" ثُمَّ الْقَرْنُ الثَّانِي". قُلْتُ: ثُمَّ مَاذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" ثُمَّ الْقَرْنُ الثَّالِثُ". قُلْتُ: ثُمَّ مَاذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟. قَالَ:" ثُمَّ يَكُونُ قَوْمٌ يَحْلِفُونَ وَلَا يُسْتَحْلَفُونَ، وَيَشْهَدُونَ وَلَا يُسْتَشْهَدُونَ، وَيُؤْتَمَنُونَ وَلَا يُؤَدُّونَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا سعید بن تمیم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کی امت میں کون سب سے بہتر ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اور میرے زمانے کے لوگ، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر کون ہیں؟ آپ نے فرمایا: پھر دوسرے زمانے کے لوگ، میں نے عرض کی: پھر کون ہیں؟ یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تیسرے زمانے کے لوگ، میں نے عرض کی: پھر کون، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر ایسے لوگ آئیں گے جو حلف اٹھائیں گے، حالانکہ ان سے حلف نہیں مانگا گیا ہو گا، وہ گواہی دیں گے، حالانکہ ان سے گواہی نہیں مانگی گئی ہو گی، ان کے پاس امانت رکھوائی جائے گی تو وہ واپس نہیں کریں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16409]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16409]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5460)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5460، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 6126، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2459»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 16409 in Urdu