الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
386. بَابُ مَا جَاءَ فِي بَنِي عُبَيْدٍ .
بنو عبید کے بارے میں جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16596
عَنْ يَزِيدَ بْنِ مَعْبَدٍ قَالَ: وَفَدْتُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلَنِي عَنِ الْيَمَامَةِ:" فِيَمَنِ الْعَدْلُ مِنْ أَهْلِهَا؟". فَأَرَدْتُ أَنْ أَقُولَ: فِي بَنِي عَبْدِ الدُّؤَلِ، ثُمَّ كَرِهْتُ أَنْ أَكْذِبَ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: الْعَدْلُ مِنْهُمْ فِي بَنِي عُبَيْدٍ، فَقَالَ:" صَدَقْتَ، أَرْضٌ ثَبَتَتْ عَلَى شَدٍّةٍ وَلَنْ تَهْلِكَ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِمَ ذَاكَ؟ قَالَ:" إِنَّهُمْ يَعْمَلُونَ بِأَيْدِيهِمْ، وَيُؤَاكِلُونَ عَبِيدَهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا یزید بن معبد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں وفد کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ نے مجھ سے یمامہ کے بارے میں دریافت کیا: کہ وہاں کے رہنے والوں میں عادل کون ہے؟ میں نے یہ کہنے کا ارادہ کیا کہ یہ چیز بنو عبدالدؤل میں پائی جاتی ہے، لیکن پھر مجھے یہ اچھا نہیں لگا کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غلط بیانی کروں، تو میں نے کہا: ان میں عدل، بنو عبید میں پایا جاتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے سچ کہا: ہے، وہ ایک ایسی سرزمین ہے جو شدت پر جمی رہتی ہے، اور ہلاکت کا شکار نہیں ہو گی، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس کی وجہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ لوگ اپنے ہاتھوں کے ذریعے خود کام کرتے ہیں، اور اپنے غلاموں کو اپنے ساتھ کھلاتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16596]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16596]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (246/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف