الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
393. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الشَّامِ .
شام کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16658
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - اسْتَقْبَلَ بِي الشَّامَ، وَوَلَّى ظَهْرِي الْيَمَنَ، وَقَالَ لِي: يَا مُحَمَّدُ، قَدْ جَعَلْتُ مَا تُجَاهَكَ غَنِيمَةً وَرِزْقًا، وَمَا خَلَفَ ظَهْرِكَ مَدَدًا، وَلَا يَزَالُ الْإِسْلَامُ يَزِيدُ وَيَنْقُصُ الشِّرْكُ، حَتَّى تَسِيرَ الْمَرْأَتَانِ لَا يَخْشَيَانِ جَوَرًا". ثُمَّ قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَا تَذْهَبُ الْأَيَّامُ وَاللَّيَالِي حَتَّى يَبْلُغَ هَذَا الدِّينُ مَبْلَغَ هَذَا النَّجْمِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَانِئٍ الْمُتَأَخِّرُ إِلَى زَمَنِ أَبِي حَاتِمٍ، وَهُوَ مُتَّهَمٌ بِالْكَذِبِ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے میرا رخ شام کی طرف رکھا ہے اور میری پشت کی طرف یمن کو رکھا اور اس نے مجھ سے فرمایا: اے محمد! میں نے تمہارے سامنے کی طرف غنیمت اور رزق رکھا ہے اور تمہاری پشت کی طرف مدد رکھی ہے، اسلام مسلسل بڑھتا جائے گا اور شرک کم ہوتا جائے گا، یہاں تک کہ دو عورتیں چلتی ہوئی جائیں گی اور انہیں کسی ظلم کا خوف نہیں ہو گا۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، رات اور دن کا سلسلہ اُس وقت تک ختم نہیں ہو گا، جب تک یہ دین وہاں تک نہیں پہنچ جائے گا جہاں یہ ستارہ پہنچتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن ہانی ہے جو ابوحاتم کے زمانے کا ہے اور اس پر جھوٹا ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16658]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن ہانی ہے جو ابوحاتم کے زمانے کا ہے اور اس پر جھوٹا ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16658]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7642»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 16659
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" دَخَلَ إِبْلِيسُ الْعِرَاقَ فَقَضَى فِيهِ حَاجَتَهُ، ثُمَّ دَخَلَ الشَّامَ فَطَرَدُوهُ، ثُمَّ دَخَلَ مِصْرَ فَبَاضَ فِيهَا وَفَرَّخَ، وَبَسَطَ عَبْقَرَيْهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَقَالَ فِيهِ:" فَطَرَدُوهُ حَتَّى بَلَغَ بَيسَانَ". مِنْ رِوَايَةِ يَعْقُوبَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ الْأَخْنَسِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْهُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ابلیس، عراق میں داخل ہوا، وہاں اس نے اپنی حاجت پوری کی، پھر وہ شام میں داخل ہوا تو ان لوگوں نے اسے نکال دیا، پھر وہ مصر میں داخل ہوا، وہاں اُس نے انڈے دیے اور بچے دیے اور اپنی نسل کو پھیلایا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے تاہم انہوں نے وہاں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”تو انہوں نے اسے نکال دیا یہاں تک کہ وہ ”بیسان“ پہنچ گیا۔“
یہ روایت یعقوب بن عبداللہ بن عتبہ بن اخنس نے، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل کی ہے حالانکہ انہوں نے اُن سے سماع نہیں کیا ہے، اس روایت کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16659]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے تاہم انہوں نے وہاں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”تو انہوں نے اسے نکال دیا یہاں تک کہ وہ ”بیسان“ پہنچ گیا۔“
یہ روایت یعقوب بن عبداللہ بن عتبہ بن اخنس نے، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل کی ہے حالانکہ انہوں نے اُن سے سماع نہیں کیا ہے، اس روایت کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16659]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7642)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13290، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6427»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 16660
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ضِرَارِ بْنِ عَمْرٍو الْأَسَدِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَسَّمَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - الْخَيْرَ فَجَعَلَهُ عَشَرَةَ أَعْشَارٍ، فَجَعَلَ تِسْعَةَ أَعْشَارٍ بِالشَّامِ، وَبَقِيَّتُهُ فِي سَائِرِ الْأَرْضِ. وَقَسَّمَ الشَّرَّ عَشَرَةَ أَعْشَارٍ، فَجَعَلَ جُزْءًا مِنْهُ بِالشَّامِ، وَبَقِيَّتُهُ فِي سَائِرِ الْأَرْضِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَوْقُوفًا، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ ضِرَارٍ ضَعِيفٌ.
عبداللہ بن ضرار اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے بھلائی کو تقسیم کیا، اس نے اُس (بھلائی) کے دس حصے بنائے، تو دس میں سے نو حصے شام میں رکھ دیے، اور باقی کا ایک حصہ پوری زمین میں رکھا، اللہ تعالیٰ نے برائی کو دس حصوں میں تقسیم کیا تو اس (برائی) کا ایک حصہ شام میں رکھا اور باقی کے تمام حصے پوری روئے زمین میں رکھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور عبداللہ بن ضرار نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16660]
یہ روایت امام طبرانی نے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور عبداللہ بن ضرار نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16660]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8881)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16661
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَهْلُ الشَّامِ وَأَزْوَاجُهُمْ وَذَرَارِيُّهِمْ وَعَبِيدُهُمْ وَإِمَاؤُهُمْ إِلَى مُنْتَهَى الْجَزِيرَةِ مُرَابِطُونَ، فَمَنْ نَزَلَ مَدِينَةً مِنَ الشَّامِ، فَهُوَ فِي رِبَاطٍ، أَوْ ثَغْرٍ مِنَ الثُّغُورِ، فَهُوَ مُجَاهِدٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ أَرْطَاةَ بْنِ الْمُنْذِرِ، عَمَّنْ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، وَلَمْ يُسَمِّهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اہل شام، ان کی بیویاں، ان کے بال بچے، ان کے غلام، ان کی کنیزیں، جزیرہ کی آخری حد تک پہریداری کرنے والے شمار ہوں گے، جو شخص شام کے کسی شہر میں ٹھہرے گا وہ پہریداری کرنے والا ہو گا، اور جو کسی سرحدی چوکی میں ٹھہرے گا، وہ مجاہد ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے ارطاۃ بن منذر کی ایک فرد کے حوالے سے، سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، انہوں نے اس شخص کا نام بیان نہیں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16661]
یہ روایت امام طبرانی نے ارطاۃ بن منذر کی ایک فرد کے حوالے سے، سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، انہوں نے اس شخص کا نام بیان نہیں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16661]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16662
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَزَالُ عِصَابَةٌ مِنْ أُمَّتِي يُقَاتِلُونَ عَلَى أَبْوَابِ دِمَشْقَ وَمَا حَوْلَهُ، وَعَلَى أَبْوَابِ بَيْتِ الْمَقْدِسِ وَمَا حَوْلَهُ، لَا يَضُرُّهُمْ خِذْلَانُ مَنْ خَذَلَهُمْ، ظَاهِرِينَ عَلَى الْحَقِّ إِلَى أَنْ تَقُومَ السَّاعَةُ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری امت کا ایک گروہ ”دمشق“ کے دروازوں کے پاس اور اس کے اردگرد، اور بیت المقدس کے دروازوں کے پاس اور اس کے اردگرد مسلسل جنگ کرتا رہے گا، جو شخص انہیں رسوا کرنے کی کوشش کرے گا، اس کی کوشش اُنہیں (یعنی مسلمانوں کو) کوئی نقصان نہیں پہنچائے گی، اور وہ لوگ قیامت قائم ہونے ایک مسلسل حق پر گامزن رہیں گے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16662]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16662]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6417)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 47، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 198، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7056، 7433»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16663
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" تَخْرُجُ نَارٌ مِنْ بَحْرِ حَضْرَمَوْتَ - أَوْ مِنْ حَضْرَمَوْتَ - تَسُوقُ النَّاسَ". قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا تَأْمُرُنَا؟ قَالَ:" عَلَيْكُمْ بِالشَّامِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”حضرموت کے سمندر سے (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) حضرموت سے ایک آگ نکلے گی، جو لوگوں کو ہانک کر لے جائے گی، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پر شام میں رہنا لازم ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16663]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16663]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (5551) اخرجه احمد فى المسند (58/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4522»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح