🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

393. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الشَّامِ .
شام کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16648
وَعَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ: عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَامَ يَوْمًا فِي النَّاسِ فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، تُوشِكُونَ أَنْ تَكُونُوا أَجْنَادًا مُجَنَّدَةً، جُنْدٌ بِالشَّامِ، وَجُنْدٌ بِالْعِرَاقِ، وَجُنْدٌ بِالْيَمَنِ". فَقَالَ ابْنُ حَوَالَةَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ أَدْرَكَنِي ذَلِكَ الزَّمَانُ فَاخْتَرْ لِي، قَالَ:" إِنِّي أَخْتَارُ لَكَ الشَّامَ ; فَإِنَّهُ خِيرَةُ الْمُسْلِمِينَ، وَصَفْوَةُ اللَّهِ مِنْ بِلَادِهِ، يَجْتَبِي إِلَيْهَا صَفْوَتِهِ مِنْ خَلْقِهِ، فَمَنْ أَبَى فَلْيَلْحَقْ بِيَمَنِهِ، وَلْيُسْقَ مِنْ غَدْرِهِ ; فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ تَكَفَّلَ لِي بِالشَّامِ وَأَهْلِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: ایک دن آپ لوگوں کے درمیان کھڑے ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو! عنقریب ایسا وقت آئے گا جب تم مختلف لشکروں میں تقسیم ہو جاؤ گے، ایک لشکر شام میں ہو گا، ایک لشکر عراق میں ہو گا، ایک لشکر یمن میں ہو گا، تو سیدنا ابن حوالہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر میں وہ زمانہ پاؤں، تو آپ میرے لئے (ان میں سے کسی ایک کو) اختیار کر دیں (یعنی تجویز کر دیں) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں تمہارے لئے شام کو اختیار کرتا ہوں کیونکہ وہ بہترین مسلمانوں کا علاقہ ہے اور اللہ تعالیٰ کے شہروں میں، اللہ تعالیٰ کا منتخب کردہ ہے، اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق میں سے برگزیدہ بندوں کو اس کی طرف بھیجے گا، جو شخص نہیں مانتا اسے یمن چلے جانا چاہیے اور وہاں کے کنووں سے سیرابی حاصل کرنی چاہیے، بے شک اللہ تعالیٰ نے مجھے شام اور اہل شام کے بارے میں ضمانت دی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16648]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16649
وَعَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَجَنَّدَ النَّاسُ أَجْنَادًا، جُنْدٌ بِالْيَمَنِ، وَجُنْدٌ بِالشَّامِ، وَجُنْدٌ بِالْمَشْرِقِ، وَجُنْدٌ بِالْمَغْرِبِ". فَقَالَ رَجُلٌ: مَرْحَبًا يَا رَسُولَ اللَّهِ، خِرْ لِي، فَإِنِّي فَتًى شَابٌّ، فَلَعَلِّي أُدْرِكُ ذَلِكَ، فَأَيُّ ذَلِكَ تَأْمُرُنِي؟ فَقَالَ:" عَلَيْكَ بِالشَّامِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقَيْنِ، وَفِيهِمَا الْمُغِيرَةُ بْنُ زِيَادٍ وَفِيهِ خِلَافٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحَدِ الطَّرِيقَيْنِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگ مختلف گروہوں میں تقسیم ہو جائیں گے، ایک لشکر یمن میں ہو گا، ایک لشکر شام میں ہو گا، ایک لشکر مشرق میں ہو گا، ایک لشکر مغرب میں ہو گا، ایک صاحب نے عرض کی: آپ کو خوش آمدید ہے، یا رسول اللہ! آپ میرے لئے اختیار کر لیں (یعنی کوئی تجویز کر دیں) کیونکہ میں ایک نوجوان شخص ہوں، ہو سکتا ہے، میں اس طرح کی صورتحال پا لوں، تو آپ مجھے اس بارے میں کیا ہدایت کرتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پر شام جانا لازم ہے۔“ یہی روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں دو حوالوں سے نقل کی ہے، ان دونوں میں ایک راوی مغیرہ بن زیاد ہے اور اس میں اختلاف پایا جاتا ہے، دونوں طریقوں میں سے ایک کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16649]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16650
وَعَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَقُولُ لِحُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ، وَمُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ، وَهُمَا يَسْتَشِيرَانِهِ فِي الْمَنْزِلِ، فَأَوْمَأَ إِلَى الشَّامِ. ثُمَّ سَأَلَاهُ فَأَوْمَأَ إِلَى الشَّامِ. ثُمَّ سَأَلَاهُ فَأَوْمَأَ إِلَى الشَّامِ قَالَ:" عَلَيْكُمَا بِالشَّامِ ; فَإِنَّهَا صَفْوَةُ بِلَادِ اللَّهِ، يَسَكُنُهَا خِيرَتُهُ مِنْ خَلْقِهِ، فَمَنْ أَبَى فَلْيَلْحَقْ بِيَمَنِهِ، وَلْيُسْقَ مِنْ غَدْرِهِ ; فَإِنَّ اللَّهَ تَكَفَّلَ لِي بِالشَّامِ وَأَهْلِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ كُلُّهَا ضَعِيفَةٌ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ اور سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے یہ فرماتے ہوئے سنا، اُن دونوں حضرات نے آپ سے رہائش اختیار کرنے کے بارے میں مشورہ لیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شام کی طرف اشارہ کیا، ان دونوں نے پھر آپ سے اس بارے میں دریافت کیا: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شام کی طرف اشارہ کیا، ان دونوں نے پھر آپ سے دریافت کیا: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شام کی طرف اشارہ کیا اور ارشاد فرمایا: ”تم دونوں پر شام جانا لازم ہے، کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کے شہروں میں سے منتخب شدہ ہے، وہ اپنی مخلوق میں سے بہترین لوگوں کو وہاں سکونت عطا کرے گا، جو شخص یہ نہیں مانتا تو اُسے یمن چلے جانا چاہیے، اور وہاں کے کنووں سے سیرابی حاصل کرنی چاہیے، اللہ تعالیٰ نے شام اور اہل شام کے بارے میں مجھے ضمانت دی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے ایسی اسانید کے ساتھ نقل کی ہے جو سب ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16650]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (58/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16651
وَعَنْ أَبِي طَلْحَةَ - وَاسْمُهُ ذَرْعٌ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَكُونُ جُنُودٌ أَرْبَعَةٌ، فَعَلَيْكَ بِالشَّامِ ; فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - قَدْ تَكَفَّلَ لِي بِالشَّامِ وَأَهْلِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَذَكَرَهُ فِي الذَّالِ الْمُعْجَمَةِ، وَقَدِ اخْتُلِفَ فِي صُحْبَتِهِ. قُلْتُ: وَفِي إِسْنَادِهِ جَمَاعَةٌ اخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِمْ.
سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ، جن کا نام سیدنا ذرع رضی اللہ عنہ ہے وہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”چار لشکر ہوں گے، تو تم پر شام میں رہنا لازم ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے شام اور اہل شام کے بارے میں مجھے ضمانت دی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، انہوں نے ان صحابی کا نام ”ذال“ سے شروع ہونے والے ناموں میں ذکر کیا ہے، ان کے صحابی ہونے کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16651]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4222)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4222»

الحكم على الحديث:
إسنادہ مختلف فیہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16652
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَفْوَةُ اللَّهِ مِنْ أَرْضِهِ الشَّامُ، وَفِيهَا صَفْوَتُهُ مِنْ خَلْقِهِ وَعِبَادِهِ، وَلَيَدْخُلَنَّ الْجَنَّةَ مِنْكُمْ مِنْ أُمَّتِي ثُلَّةٌ لَا حِسَابَ عَلَيْهِمْ، وَلَا عَذَابَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْحِمْصِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کی زمین میں اللہ تعالیٰ کا منتخب شدہ حصہ شام ہے، اور اس جگہ میں وہ اپنی مخلوق اور اپنے بندوں میں سے، منتخب لوگوں کو رکھے گا، اور تم میں سے، میری امت میں سے ایک ایسا گروہ ضرور جنت میں داخل ہو گا، جن سے نہ حساب لیا جائے گا اور نہ انہیں عذاب ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عبیداللہ حمصی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16652]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7796»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16653
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الشَّامُ صَفْوَةُ اللَّهِ مِنْ بِلَادِهِ، إِلَيْهَا يَجْتَبِي صَفْوَتَهُ مِنْ عِبَادِهِ، فَمَنْ خَرَجَ مِنَ الشَّامِ إِلَى غَيْرِهِ فَبِسَخْطَهِ، وَمَنْ دَخَلَهَا مِنْ غَيْرِهَا فَبِرَحْمَةٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”شام اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس کے شہروں میں منتخب شدہ ہے اور وہ اپنے بندوں میں سے منتخب لوگوں کو اس کی طرف بھیجے گا، جو شخص شام کو چھوڑ کر کسی اور علاقے کی طرف جائے گا تو وہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کی وجہ سے ایسا کرے گا، اور جو شخص دوسرے علاقے کو چھوڑ کر شام چلا جائے گا تو وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کی وجہ سے ایسا کرے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16653]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6359)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7718»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16654
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تُجَنِّدُونَ أَجْنَادًا". فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، خِرْ لِي؟ فَقَالَ:" عَلَيْكَ بِالشَّامِ ; فَإِنَّهَا صَفْوَةُ اللَّهِ مِنْ بِلَادِهِ، فِيهَا خِيرَتُهُ مِنْ عِبَادِهِ، فَمَنْ رَغِبَ عَنْ ذَلِكَ فَلْيَلْحَقْ بِيَمَنِهِ، وَلْيُسْقَ بِغَدْرِهِ ; فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ تَكَفَّلَ لِي بِالشَّامِ وَأَهْلِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" فَمَنْ رَغِبَ عَنْ ذَلِكَ فَلْيَلْحَقْ بِنَجْدِهِ". وَفِي إِسْنَادَيْهِمَا مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ مختلف لشکروں میں تقسیم ہو جاؤ گے، ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے لئے تجویز کریں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم پر شام جانا لازم ہے، کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کے شہروں میں سے، اللہ تعالیٰ کا منتخب شدہ ہے، اور اس میں اللہ تعالیٰ اپنے بہتر بندوں کو رکھے گا، جو شخص اس سے منہ موڑتا ہے اُسے یمن چلے جانا چاہیے اور وہاں کے کنووں سے سیرابی حاصل کرنی چاہیے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے مجھے شام اور اہل شام کے بارے میں ضمانت دی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے ”اوسط“ میں نقل کی ہے اور امام بزار نے بھی نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”جو شخص اُس سے منہ موڑتا ہے وہ اپنے نجد چلا جائے۔۔۔۔۔۔“۔ ان دونوں کی اسناد میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16654]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3863»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16655
وَعَنْ خُرَيْمِ بْنِ فَاتِكٍ الْأَسَدِيِّ - صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَهْلُ الشَّامِ سَوْطُ اللَّهِ فِي أَرْضِهِ، يَنْتَقِمُ بِهِمْ مِمَّنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ، وَحَرَامٌ عَلَى مُنَافِقِيهِمْ أَنْ يَظْهَرُوا عَلَى مُؤْمِنِيهِمْ، وَلَا يَمُوتُوا إِلَّا هَمًّا وَغَمًّا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَحْمَدُ مَوْقُوفًا عَلَى خُرَيْمٍ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا خریم بن فاتک اسدی رضی اللہ عنہ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اہل شام زمین میں اللہ کی لاٹھی ہیں، ان کے ذریعے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے جس سے چاہے گا انتقام لے گا اور اہل شام کے منافقین پر یہ بات حرام ہے کہ وہ وہاں کے مومنین پر غالب آ جائیں، اور وہ (یعنی منافقین) صرف پریشانی اور غم کے عالم میں ہی مریں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے امام أحمد نے اسے سیدنا خریم رضی اللہ عنہ پر ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے، ان دونوں روایات کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16655]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15635، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4163»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16656
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ نُفَيْلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عُقْرُ دَارِ الْإِسْلَامِ بِالشَّامِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا سلمہ بن نفیل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسلامی سلطنت کی بنیاد شام میں ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16656]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6359»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16657
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ عِنْدُهُ:" طُوبَى لِلشَّامِ". قُلْنَا: مَا لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" إِنَّ الرَّحْمَنَ لَبَاسِطٌ رَحْمَتَهُ عَلَيْهِ".
قُلْتُ لَهُ، عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ:" إِنَّ مَلَائِكَةَ الرَّحْمَنِ لَبَاسِطَةٌ أَجْنِحَتِهَا عَلَى الشَّامِ" رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہم اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شام کے لیے مبارکباد ہے، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! کس حوالے سے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رحمن نے اپنی رحمت اُس پر پھیلائی ہے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے ان صحابی کے حوالے سے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”رحمان کے فرشتوں نے اپنے پر، شام پر پھیلائے ہوئے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16657]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4935)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4935، 4934، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21096»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں