الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبَاقِيَاتِ الصَّالِحَاتِ وَنَحْوِهَا .
باقی رہ جانے والی نیکیوں، اور ان جیسی دوسری چیزوں کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16836
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اسْتَكْثِرُوا مِنَ الْبَاقِيَاتِ الصَّالِحَاتِ". قِيلَ: وَمَا هِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" التَّكْبِيرُ، وَالتَّهْلِيلُ، وَالتَّحْمِيدُ، وَالتَّسْبِيحُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: وَمَا هُنَّ؟ بَدَلَ: وَمَا هِيَ؟ وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: وَمَا هُنَّ؟ بَدَلَ: وَمَا هِيَ؟ وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”باقی رہ جانے والی نیکیاں کثرت سے کرو! عرض کی گئی: یا رسول اللہ! وہ کون سی ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” «الله اكبر» “ پڑھنا - ” «لا إِلهَ إِلَّا الله» “ پڑھنا - ” «الْحَمْدُ لِله» “ پڑھنا۔ ” «سُبْحَانَ اللَّهِ» “ پڑھنا۔ اور ” «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» “ پڑھنا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے ایک لفظ مختلف نقل کیا ہے، ان دونوں روایات کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16836]
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے ایک لفظ مختلف نقل کیا ہے، ان دونوں روایات کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16836]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1384) اخرجه احمد فى المسند (75/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11316»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 16837
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى مِنَ الْكَلَامِ أَرْبَعًا: سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ. فَمَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ، كُتِبَ لَهُ عِشْرُونَ حَسَنَةً، وَحُطَّتْ عَنْهُ عِشْرُونَ سَيِّئَةً، وَمَنْ قَالَ: وَاللَّهُ أَكْبَرُ فَمِثْلُ ذَلِكَ، وَمَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَمِثْلُ ذَلِكَ، وَمَنْ قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ مِنْ قِبَلِ نَفْسِهِ، كُتِبَتْ لَهُ ثَلَاثُونَ حَسَنَةً، وَحُطَّتْ عَنْهُ ثَلَاثُونَ سَيِّئَةً".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے کلام میں سے، چار کلمات کو منتخب کیا ہے: ” «سُبحَانَ اللَّهِ - الحمد لله - لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ۔۔ اللَّهُ اكبر» “۔ تو جو شخص ” «سبحان الله» “ پڑھتا ہے، اس کے لئے بیس نیکیاں نوٹ کر لی جاتی ہیں اور اس کے بیس گناہوں کو مٹا دیا جاتا ہے، جو شخص ” «الله اكبر» “ پڑھتا ہے، اسے بھی اس کی مانند اجر و ثواب ملتا ہے، جو شخص ” «لا إله إلا الله» “ پڑھتا ہے، اسے بھی اس کی مانند اجر و ثواب ملتا ہے، اور جو شخص ” «الحمد لله رب العالمين» “ اپنی طرف سے پڑھتا ہے، اسے تیس نیکیاں دی جاتی ہیں، اور اس کے تیس گناہ مٹا دیئے جاتے ہیں۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16837]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7999)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7952»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16838
وَفِي رِوَايَةٍ:" مَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ، كُتِبَ لَهُ عِشْرُونَ حَسَنَةً، وَحُطَّتْ عَنْهُ عِشْرُونَ سَيِّئَةً". مِنْ غَيْرِ شَكٍّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" فَمَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ، كُتِبَتْ لَهُ عِشْرُونَ حَسَنَةً، وَحُطَّتْ عَنْهُ عِشْرُونَ سَيِّئَةً، وَمَنْ قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ فَمِثْلُ ذَلِكَ، وَمَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَمِثْلُ ذَلِكَ، وَمَنْ قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ مِنْ قِبَلِ نَفْسِهِ، كُتِبَ لَهُ ثَلَاثُونَ حَسَنَةً، وَحُطَّتْ عَنْهُ ثَلَاثُونَ سَيِّئَةً".
وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جو شخص ”سبحان الله“ پڑھتا ہے اس کے لئے بیس نیکیاں نوٹ کی جاتی ہیں اور اس کے بیس گناہوں کو مٹا دیا جاتا ہے“۔ یعنی اس روایت کے الفاظ میں راوی کو شک نہیں ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”جو شخص ”سبحان الله“ پڑھتا ہے اس کے لیے بیس نیکیاں نوٹ کی جاتی ہیں اور اس کے بیس گناہوں کو مٹا دیا جاتا ہے، جو شخص ”الحمد للہ“ پڑھتا ہے، اُسے اس کی مانند اجر ملتا ہے، جو شخص ”لا الہ الا الله“ پڑھتا ہے، اُسے اس کی مانند اجر ملتا ہے، اور جو شخص اپنی طرف سے ”اللہ اکبر“ پڑھتا ہے، اُس کے لیے تیس نیکیاں نوٹ کی جاتی ہیں اور اس کے تیس گناہوں کو مٹا دیا جاتا ہے۔“ ان دونوں روایات کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16838]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3074) اخرجه احمد فى المسند (8079)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16839
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَفْضَلُ الْكَلَامِ: سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے ایک صاحب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سب سے زیادہ فضیلت والا کلام۔ ” «سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ» “ - پڑھنا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16839]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16839]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (36/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15977»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16840
وَعَنْ سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَفْضَلُ الْكَلَامِ بَعْدَ الْقُرْآنِ - وَهُنَّ مِنَ الْقُرْآنِ - أَرْبَعٌ، لَا يَضُرُّكَ بِأَيَّتِهِنَّ بَدَأْتَ: سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ قَوْلِهِ:" بَعْدَ الْقُرْآنِ، وَهُنَّ مِنَ الْقُرْآنِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ قَوْلِهِ:" بَعْدَ الْقُرْآنِ، وَهُنَّ مِنَ الْقُرْآنِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قرآن کے بعد سب سے زیادہ فضیلت والا کلام چار کلمات ہیں، ویسے یہ بھی قرآن کا حصہ ہی ہیں، تم ان میں سے، جس کے ذریعے بھی آغاز کرو گے، تمہیں کوئی نقصان نہیں ہو گا، وہ کلمات یہ ہیں: ” «سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ» ۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت صحیح میں مذکور ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”قرآن کے بعد“ اور ”ویسے یہ قرآن ہی کا حصہ ہیں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16840]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (20/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19732»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16841
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ اخْتَارَ مِنَ الْكَلَامِ أَرْبَعًا، لَيْسَ بِقُرْآنٍ - وَهُنَّ مِنَ الْقُرْآنِ -: سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى الصَّدَفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَمَا رَوَى عَنْهُ إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِيُّ أَضْعَفُ، وَهَذَا مِنْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى الصَّدَفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَمَا رَوَى عَنْهُ إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِيُّ أَضْعَفُ، وَهَذَا مِنْهُ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے کلام میں سے تمہارے لیے چار کلمات منتخب کیے ہیں، وہ قرآن نہیں ہیں، لیکن وہ قرآن کا حصہ ہیں «سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهَ وَاللَّهُ أَكْبَرُ»
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی معاویہ بن یحیی صدفی ہے، اور وہ ضعیف ہے، اور اسحاق بن سلیمان رازی نے اس سے جو روایات نقل کی ہیں، وہ زیادہ ضعیف ہیں، اور
یہ روایت بھی اُن میں سے ایک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16841]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3071)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16842
وَعَنْ أَبِي الْمُنْذِرِ الْجُهَنِيِّ قَالَ: قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، عَلِّمْنِي أَفْضَلَ الْكَلَامِ، قَالَ:" يَا أَبَا الْمُنْذِرِ، قُلْ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، يُحْيِي وَيُمِيتُ، بِيَدِهِ الْخَيْرُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، مِائَةَ مَرَّةٍ فِي كُلِّ يَوْمٍ، فَإِنَّكَ يَوْمَئِذٍ أَفْضَلُ النَّاسِ عَمَلًا إِلَّا مَنْ قَالَ مِثْلَ مَا قُلْتَ، وَأَكْثِرْ مِنْ قَوْلِ: سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ; فَإِنَّهَا سَيِّدُ الِاسْتِغْفَارِ، وَإِنَّهَا مِمْحَاةٌ لِلْخَطَايَا". أَحْسَبُهُ قَالَ:" مُوجِبَةٌ لِلْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابومندر جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! آپ مجھے افضل کلام کی تعلیم دیجئے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابومندر! تم یہ پڑھو: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، يُحْيِي وَيُمِيتُ، بِيَدِهِ الْخَيْرُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، وہ یکتا ہے اُس کا کوئی شریک نہیں ہے، بادشاہی اُسی کے لئے مخصوص ہے، حمد اسی کے لیے مخصوص ہے، وہ زندگی دیتا ہے اور وہ موت دیتا ہے، اور ہر قسم کی بھلائی اُسی کے دست قدرت میں ہے، اور وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے۔“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تم روزانہ ایک سو مرتبہ یہ کلمات پڑھ لو، تو اُس دن میں، تم عمل کے اعتبار سے لوگوں میں سے سب سے زیادہ فضیلت والے ہو گے، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جس نے اس کلمے کو اتنی ہی تعداد میں پڑھا ہو، جتنی تعداد میں تم نے پڑھا ہے، تم کثرت کے ساتھ «سُبْحَانَ اللهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِالله» پڑھا کرو! کیونکہ یہ سید الاستغفار ہے، اور یہ گناہوں کو مٹانے والا ہے۔“ راوی کو شک ہے، شاید روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: ”یہ جنت کو واجب کرنے والے ہیں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16842]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16842]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3073)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16843
وَعَنْ مَوْلًى لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" بَخٍ بَخٍ لِخَمْسٍ مَا أَثْقَلَهُنَّ فِي الْمِيزَانِ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَالْوَلَدُ الصَّالِحُ، يُتَوَفَّى فَيَحْتَسِبُهُ وَالِدُهُ" قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، قُلْتُ: وَالصَّحَابِيُّ الَّذِي لَمْ يُسَمَّ هُوَ ثَوْبَانُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، قُلْتُ: وَالصَّحَابِيُّ الَّذِي لَمْ يُسَمَّ هُوَ ثَوْبَانُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پانچ چیزیں بہت خوب ہیں، بہت خوب ہیں، یہ میزان میں کتنی وزنی ہیں۔ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» - اور «اللَّهَ أَكْبَر» - اور «سُبْحَانَ الله» - اور «الحمد الله» پڑھنا۔ اور وہ نیک اولاد جو فوت ہو جائے، اور آدمی اُس کے حوالے سے ثواب کی امید رکھے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: جن صحابی کا نام انہوں نے بیان نہیں کیا وہ سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ ہوں گے، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16843]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (443/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17610، 22590، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1928، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10220»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16844
وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بَخٍ بَخٍ لِخَمْسٍ مَا أَثْقَلَهُنَّ فِي الْمِيزَانِ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَسُبْحَانَ اللَّهُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَالْوَلَدُ الصَّالِحُ يَمُوتُ لِلْمَرْءِ فَيَحْتَسِبُهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَحَسُنَ إِسْنَادُهُ، إِلَّا أَنَّ شَيْخَهُ: الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْبَاشَانِيَّ، لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَحَسُنَ إِسْنَادُهُ، إِلَّا أَنَّ شَيْخَهُ: الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْبَاشَانِيَّ، لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پانچ چیزیں بہت خوب ہیں، بہت خوب ہیں، یہ میزان میں کتنی وزنی ہیں۔ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» - اور «سُبْحَانَ اللَّهِ» - اور «الْحَمْدُ اللَّهُ» اور «الله اكبر» پڑھنا۔ اور وہ نیک اولاد جو فوت ہو جائے، اور آدمی اُس کے حوالے سے ثواب کی امید رکھے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند حسن ہے، البتہ ان کے استاد عباس بن عبدالعظیم باشانی کا معاملہ مختلف ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16844]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند حسن ہے، البتہ ان کے استاد عباس بن عبدالعظیم باشانی کا معاملہ مختلف ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16844]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 16845
وَعَنْ أَبِي سَلْمَى - رَاعِي رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" بَخٍ بَخٍ لِخَمْسٍ مَا أَثْقَلَهُنَّ فِي الْمِيزَانِ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، وَالْوَلَدُ الصَّالِحُ يُتَوَفَّى لِلْمَرْءِ الْمُسْلِمِ فَيَحْتَسِبُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چرواہے، سیدنا ابوسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”پانچ چیزیں بہت خوب ہیں، بہت خوب ہیں، وہ میزان میں کتنی وزنی ہیں۔ «لا إِلَهَ إِلَّا اللَّهَ» - اور «اللَّهُ أَكْبَر» - اور «سُبْحَانَ الله وبحمده» پڑھنا۔ اور وہ نیک اولاد جو کسی مسلمان شخص کی فوت ہو جائے، اور وہ اُس کے حوالے سے ثواب کی امید رکھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو حوالوں سے نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16845]
یہ روایت امام طبرانی نے دو حوالوں سے نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16845]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (348/22)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 833»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح